این اے 103:پی پی پی کے شہادت بلوچ کو شکست دینا انتہائی مشکل

فیصل آباد(احمد یٰسین)فیصل آباد کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 103میں انتہائی دلچسپ مقابلہ متوقع ہے۔ اس حلقے میں مسلم لیگ ن ‘ تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی کے امیدواروں میں’’کلوزفائیٹ‘‘دیکھنے میں آسکتی ہے۔تاہم پی پی پی کے شہادت علی خاں بوچ کو شکست دینا مخالفین کیلئے انتہائی مشکل ہوگا۔ پنجاب کے دوسرے متعدد حلقوں کی نسبت اس حلقے میں پیپلزپارٹی کا امیدوار مضبوط پوزیشن میں ہے۔ این اے 103فیصل آباد iiiتاندلیانوالہ‘ ستیانہ‘ پنڈی شیخ موسیٰ‘ روڈالہ‘ گڑھ فتح شاہ‘ کیلیانوالہ‘ رحمے شاہ‘ کنجوانی اور تاریخی علاقہ سابقہ ریاست جھامرہ…

Read More

حافظ آباد:پی ٹی آئی کیلئے تحریک لبیک بڑا خطرہ بن گئی

فیصل آباد(احمدیٰسین)فیصل آباد کے نواحی ضلع حافظ آباد میں تحریک لبیک تینوں بڑی جماعتوں کیلئے خطرے کا نشان بنی ہوئی ہے مگر سب سے بڑا خطرہ تحریک انصاف کیلئے ثابت ہورہی ہے۔ تحریک انصاف کا پرچم تھام کر میدان میں اترنے والی حافظ آباد کی بھٹی فیملی دو دھڑوں میں تقسیم ہو چکی ہے ۔ ایک پی ٹی آئی جبکہ دوسرا تحریک لبیک کے ٹکٹ پر ایکشن میں کود چکا ہے۔نیوزلائن کے مطابق ملک کے دوسرے حصوں کی نسبت تحریک لبیک پاکستان حافظ آباد میں انتہائی مضبوط پوزیشن میں سمجھی…

Read More

قیادت میں اختلاف: فیصل آباد میں پی ٹی آئی ‘ ن لیگ اتحاد

فیصل آباد (احمد یٰسین)فیصل آباد کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 110اور پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 117میں مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف نے غیراعلانیہ اتحاد بنا لیا ہے۔ اس اتحاد کو مسلم لیگ ن کے اہم رہنماؤں رانا ثناء اللہ ‘ مئیر فیصل آباد رزاق ملک‘ سابق ایم پی اے نواز ملک اور تحریک انصاف کے رہنماؤں چوہدری سرور ‘ چوہدری اشفاق اور راجہ ریاض کی حمائت بھی حاصل ہونے کی بات سیاسی حلقوں میں سرگرم ہے۔نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد کے قومی اسمبلی کے حلقہ…

Read More

ن لیگی انتخابی دفاتر کی صفائی کیلئے سرکاری عملہ تعینات

فیصل آباد(احمد یٰسین)ایم ڈی ویسٹ مینجمنٹ عماد گل رانا ثناء اللہ ‘ نواز ملک اور دیگر ن لیگی امیدواروں کی خوشنودی اور احسان اتارنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنے لگے۔ مسلم لیگ ن کے انتخابی دفاتر کی صفائی اور دیگر کاموں کیلئے ویسٹ مینجمنٹ کا عملہ تعینات کردیا اور انہیں سرکاری ڈیوٹی معاف کردی ۔ ایم ڈی نے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے تمام عملے کو مسلم لیگ ن کی انتخابی مہم کا حصہ بننے اور رانا ثناء اللہ و نواز ملک کی کامیابی کیلئے بھرپور کردار ادا کرنے کی بھی…

Read More

الیکشن 2018: 302خواتین امیدوار‘ سب سے زیادہ پی پی پی کی

اسلام آباد(حامد یٰسین)عام انتخابات 2018میں جنرل نشستوں پر مجموعی طور 302خواتین حصہ لے رہی ہیں اور خواتین امیدواروں کو سب سے زیادہ ٹکٹ پیپلزپارٹی نے دئیے ہیں۔ دوسرے نمبر تحریک انصاف ‘ تیسرے نمبر پر مسلم لیگ ن جبکہ چوتھے نمبر پر تحریک لبیک پاکستان اور متحدہ مجلس عمل رہیں۔ تحریک اللہ اکبرنے بھی خواتین امیدواروں کو ٹکٹ دئیے ہیں۔ الیکشن میں حصہ لینے والی 107پارٹیوں میں سے 48نے خواتین کو ٹکٹ دئیے جبکہ 59جماعتوں نے کسی خاتون امیدوار کو اپنا ٹکٹ دینے کے قابل نہیں سمجھا۔ نیوزلائن کے مطابق…

Read More

چند ہفتوں بعد ملک میں تبدیلی کی آندھی چلے گی : فیض کموکا

فیصل آباد(نیوزلائن) تحریک انصاف این اے 109کے امیدوار فیض اللہ کموکا نے اپنے اعزاز میں منعقدہ سیاسی وانتخابی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ چند ہفتوں کے بعد پاکستان میں تبدیلی کی آندھی چلے گی اور تمام کرپٹ مافیا کو خس وخاشاک کی طرح بہا لے جائے گی۔عمران خان اور قائداعظم کے خوابوں کے مطابق پاکستان کو جدید اور اسلامی ریاست بنائیں گے۔ این اے 109حلقہ میں ن لیگی رہنماؤں نے عوام سے مینڈیٹ تو حاصل کیا لیکن عوام کے مسائل کم کرنے کی بجائے ان میں اضافہ ہی ہوا…

Read More

ٹیکس چوروں کے بیچ بھاری ٹیکس دینے والے سیاستدان

فیصل آباد(احمد یٰسین) فیصل آباد میں صنعتکاروں‘ بزنس مینوں اور سیاستدانوں کی ٹیکس چوری کی داستانیں تو عام ہیں۔ ٹیکس چوری کے ماحول میں متعدد سیاسی شخصیات کے بھاری ٹیکس ادا کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ ایف بی آر کے ریکارڈ کے مطابق سیاسی شخصیات میں فیصل آباد میں سب سے زیادہ انکم ٹیکس مسلم لیگ نے کے ختم نبوت کے معاملے پر مستعفی ہونیوالے ایم پی اے رضا نصراللہ گھمن نے ادا کیا۔ انہوں نے سال 2017میں 39لاکھ 8ہزار 539روپے ٹیکس ادا کیا۔ دوسرے نمبر پر مسلم لیگ ن…

Read More

ٹکٹوں کی تقسیم پر کپتان سے ناراض کھلاڑی ن لیگ میں شامل

فیصل آباد(نیوزلائن)فیصل آباد میں سابق وزیر مملکت عابد شیر علی کی میڈیا سے گفتگو، عمران خان اندر سے کچھ باہر سے کچھ لوٹوں کو ٹکٹ دیے۔ ٹکٹوں کی تقسیم پر عمران خان سے ناراض پی ٹی آئی کے ناراض امیداور میمونہ حسین اور میاں محمود ن لیگ میں شامل ہوگئے۔ ٹکٹوں کی تقسیم پر کپتان سے ناراض فیصل آباد کے دو سابق کھلاڑیوں کی عابد شیر علی کے ہمراہ پریس کانفرنس، میمونہ حسین اور میاں محمود اختر کپتان کو چھوڑ کر ن لیگ میں شامل ہوگئے۔ سابق ایم پی اے…

Read More

پی پی 115 کی سیٹ پیپلز پارٹی کی ہے:نجف ضیاء وڑائچ

فیصل آباد(نیوزلائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نجف ضیاء وڑائچ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے قائد شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کو مضبوط بنانے کی خاطر ایٹمی طاقت بنایا اور ملک کو ایٹمی طاقت بنانے کے نتیجہ میں شہادت کو قبول کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج نواز شریف ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کرپشن و بدعنوانی کے سنگین الزامات کی زد میں ہیں جبکہ یہودی لابی کے ایجنڈا پر کام کرتے ہوئے ملک کے اقتدار پر قابض ہونے کی ناکام کوشش کرنے والا عمران خاں…

Read More

ٹکٹوں کا اعلان: ن لیگ میں بغاوت کے شعلے بھڑک اٹھے

فیصل آباد(ندیم جاوید)ٹکٹوں کا اعلان ہوتے ہی مسلم لیگ ن کے سب سے بڑے قلعہ فیصل آباد میں بغاوت کے شعلے بھڑک اٹھے ہیں۔ درجنوں ن لیگی رہنما پارٹی قیادت کے فیصلوں سے نالاں ہیں اور ہر حلقے میں آزاد پینل میدان میں لارہے ہیں۔ سابق وزیر مملکت رانا افضل کا این اے 110سے ٹکٹ رکوانے کیلئے صوبائی وزیر قانون‘ سابق ایم پی اے نواز ملک‘ میئر رزاق ملک اور ان کے ساتھیوں نے بھرپور مہم چلائی مگر ٹکٹ رانا افضل کو ہی مل گیا۔ پی پی 111یا پی پی…

Read More