این اے 102: طلال کا مستقبل سوالیہ نشان‘ پی پی پی بھی گیم میں موجود

فیصل آباد(احمد یٰسین)فیصل آباد کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 102میں دلچسپ مقابلہ کی توقع کی جارہی ہے۔ اس حلقے سے الیکشن 2013میں کامیاب ہونیوالے سابق وزیر مملکت اور مسلم لیگ ن کے ٹکٹ ہولڈرطلال بدر چوہدری کا مستقبل توہین عدالت کیس کی وجہ سے سوالیہ نشان بنا ہوا ہے۔ حلقے میں طلال کے مخدوش مستبقل کی دور دور تک گونج ہے۔توہین عدالت کیس کا فیصلہ سپریم کورٹ محفوظ کرچکی ہے اور قانونی ماہرین امکان ظاہر کررہے ہیں کہ اس میں کم سے کم سزا بھی طلال چوہدری کو…

Read More

سیاستدانوں نے تجوریاں بھرلیں:بنکوں پر عدم اعتماد

فیصل آباد(احمد یٰسین)ملک و ملت کا درد رکھنے کے دعویدار اور ملکی نظام کیلئے عوام کو قربانیاں دینے کا درس دینے والے سیاستدان خود سسٹم پر عدم اعتماد کررہے ہیں۔پاکستانی بنکوں پر کھلا عدم اعتمادکرتے ہوئے سیاسی شخصیات تجوریاں اور صندوق بھر کر دولت چھپانے میں مصروف ہیں۔ فیصل آباد کے سیاستدانوں کی بڑی تعداد نظام سے خوفزدہ اور خفیہ تجوریوں اور صندوقوں میں نقد رقوم محفوظ کرنے میں جتی ہوئی ہے۔ نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد کی سیاسی شخصیات کی اپنی دولت بنکوں میں غیرمحفوظ سمجھتے ہیں اورخفیہ مقامات…

Read More

این اے 103:پی پی پی کے شہادت بلوچ کو شکست دینا انتہائی مشکل

فیصل آباد(احمد یٰسین)فیصل آباد کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 103میں انتہائی دلچسپ مقابلہ متوقع ہے۔ اس حلقے میں مسلم لیگ ن ‘ تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی کے امیدواروں میں’’کلوزفائیٹ‘‘دیکھنے میں آسکتی ہے۔تاہم پی پی پی کے شہادت علی خاں بوچ کو شکست دینا مخالفین کیلئے انتہائی مشکل ہوگا۔ پنجاب کے دوسرے متعدد حلقوں کی نسبت اس حلقے میں پیپلزپارٹی کا امیدوار مضبوط پوزیشن میں ہے۔ این اے 103فیصل آباد iiiتاندلیانوالہ‘ ستیانہ‘ پنڈی شیخ موسیٰ‘ روڈالہ‘ گڑھ فتح شاہ‘ کیلیانوالہ‘ رحمے شاہ‘ کنجوانی اور تاریخی علاقہ سابقہ ریاست جھامرہ…

Read More

حافظ آباد:پی ٹی آئی کیلئے تحریک لبیک بڑا خطرہ بن گئی

فیصل آباد(احمدیٰسین)فیصل آباد کے نواحی ضلع حافظ آباد میں تحریک لبیک تینوں بڑی جماعتوں کیلئے خطرے کا نشان بنی ہوئی ہے مگر سب سے بڑا خطرہ تحریک انصاف کیلئے ثابت ہورہی ہے۔ تحریک انصاف کا پرچم تھام کر میدان میں اترنے والی حافظ آباد کی بھٹی فیملی دو دھڑوں میں تقسیم ہو چکی ہے ۔ ایک پی ٹی آئی جبکہ دوسرا تحریک لبیک کے ٹکٹ پر ایکشن میں کود چکا ہے۔نیوزلائن کے مطابق ملک کے دوسرے حصوں کی نسبت تحریک لبیک پاکستان حافظ آباد میں انتہائی مضبوط پوزیشن میں سمجھی…

Read More

الیکشن 2018: 302خواتین امیدوار‘ سب سے زیادہ پی پی پی کی

اسلام آباد(حامد یٰسین)عام انتخابات 2018میں جنرل نشستوں پر مجموعی طور 302خواتین حصہ لے رہی ہیں اور خواتین امیدواروں کو سب سے زیادہ ٹکٹ پیپلزپارٹی نے دئیے ہیں۔ دوسرے نمبر تحریک انصاف ‘ تیسرے نمبر پر مسلم لیگ ن جبکہ چوتھے نمبر پر تحریک لبیک پاکستان اور متحدہ مجلس عمل رہیں۔ تحریک اللہ اکبرنے بھی خواتین امیدواروں کو ٹکٹ دئیے ہیں۔ الیکشن میں حصہ لینے والی 107پارٹیوں میں سے 48نے خواتین کو ٹکٹ دئیے جبکہ 59جماعتوں نے کسی خاتون امیدوار کو اپنا ٹکٹ دینے کے قابل نہیں سمجھا۔ نیوزلائن کے مطابق…

Read More

چند ہفتوں بعد ملک میں تبدیلی کی آندھی چلے گی : فیض کموکا

فیصل آباد(نیوزلائن) تحریک انصاف این اے 109کے امیدوار فیض اللہ کموکا نے اپنے اعزاز میں منعقدہ سیاسی وانتخابی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ چند ہفتوں کے بعد پاکستان میں تبدیلی کی آندھی چلے گی اور تمام کرپٹ مافیا کو خس وخاشاک کی طرح بہا لے جائے گی۔عمران خان اور قائداعظم کے خوابوں کے مطابق پاکستان کو جدید اور اسلامی ریاست بنائیں گے۔ این اے 109حلقہ میں ن لیگی رہنماؤں نے عوام سے مینڈیٹ تو حاصل کیا لیکن عوام کے مسائل کم کرنے کی بجائے ان میں اضافہ ہی ہوا…

Read More

ٹیکس چوروں کے بیچ بھاری ٹیکس دینے والے سیاستدان

فیصل آباد(احمد یٰسین) فیصل آباد میں صنعتکاروں‘ بزنس مینوں اور سیاستدانوں کی ٹیکس چوری کی داستانیں تو عام ہیں۔ ٹیکس چوری کے ماحول میں متعدد سیاسی شخصیات کے بھاری ٹیکس ادا کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ ایف بی آر کے ریکارڈ کے مطابق سیاسی شخصیات میں فیصل آباد میں سب سے زیادہ انکم ٹیکس مسلم لیگ نے کے ختم نبوت کے معاملے پر مستعفی ہونیوالے ایم پی اے رضا نصراللہ گھمن نے ادا کیا۔ انہوں نے سال 2017میں 39لاکھ 8ہزار 539روپے ٹیکس ادا کیا۔ دوسرے نمبر پر مسلم لیگ ن…

Read More

پی پی 115 کی سیٹ پیپلز پارٹی کی ہے:نجف ضیاء وڑائچ

فیصل آباد(نیوزلائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نجف ضیاء وڑائچ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے قائد شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کو مضبوط بنانے کی خاطر ایٹمی طاقت بنایا اور ملک کو ایٹمی طاقت بنانے کے نتیجہ میں شہادت کو قبول کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج نواز شریف ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کرپشن و بدعنوانی کے سنگین الزامات کی زد میں ہیں جبکہ یہودی لابی کے ایجنڈا پر کام کرتے ہوئے ملک کے اقتدار پر قابض ہونے کی ناکام کوشش کرنے والا عمران خاں…

Read More

این اے 106: عمران خان نے رانا ثناء اللہ کو واک اوور دیدیا

فیصل آباد(احمد یٰسین)مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر قانون رانا ثناء اللہ خاں کے مقابلے میں اپنامضبوط امیدوار نہ دیکر پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے رانا ثناء اللہ کو واک اوور دیدیا۔اس حلقے میں راجپوت برادری کا امیدوار کھڑا کرکے پی ٹی آئی رانا ثناء اللہ کو انتہائی ٹف ٹائم دے سکتی تھی مگر اس نے ایسا نہ کیا۔نیوزلائن کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خاں صوبائی اسمبلی کیساتھ پہلی بار قومی اسمبلی کا الیکشن بھی…

Read More

بلاول بھٹو کاچنیوٹ سے بھی الیکشن لڑنے کا فیصلہ

چنیوٹ (نیوزلائن) پیپلز پارٹی نے پنجاب میں الیکشن کو دلچسپ بنا دیا ہے۔پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو فیصل آباد سے ملحقہ ضلع چنیوٹ سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔چنیوٹ شہر اور چنیوٹ کے فیصل آباد سے ملحقہ علاقوں پر مشتمل قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 100سے بلاول بھٹو کے لئے کاغذات نامزدگی پیپلزپارٹی کے ڈویژنل صدر حسن مرتضیٰ نے ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن آفس سے حاصل کئے ۔ بلاول بھٹو کے امیدوار نہ ہونے کی صورت میں اس حلقے سے حسن مرتضیٰ خود پی…

Read More