ڈویژنل پبلک سکول کو بغیر رجسٹریشن چلائے جانے کا انکشاف

فیصل آباد(ندیم جاوید)شہباز شریف حکومت کا قانون کی حکمرانی قائم کرنے کا پول کھل گیا۔ مسلم لیگ ن کے اہم رہنما کی آشیر باد سے فیصل آباد میں قانون کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے ڈویژنل پبلک سکول کو بغیر رجسٹریشن چلائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ ڈی پی ایس کا نام پنجاب حکومت کی سرکاری سکولوں کی لسٹ میں شامل ہے نہ پرائیویٹ سکولوں کی لسٹ میں اس کو رکھا گیا ہے۔ محکمہ تعلیم کے ریکارڈ میں ڈی پی ایس کی رجسٹریشن ہی موجود نہیں ۔ نیوزلائن کے مطابق…

Read More

تعلیمی اداروں میں اساتذہ اور انتظامی عملہ منشیات فروشی میں ملوث

فیصل آباد(نیوزلائن) تعلیمی اداروں کے اساتذہ اور انتظامی عملہ نے مافیا کا روپ دھار لیا۔ سکولوں‘ کالجوں‘ یونیورسٹیوں میں ٹیچرز‘ انتظامی عملے کے منشیات فروشی میں ملوث ہونے کی رپورٹس سامنے آرہی ہیں۔غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث اساتذہ کو منشیات فروش مافیازکا ساتھ بھی میسر ہے اور اعلیٰ بیوروکریسی‘ بلدیاتی نمائندوں‘ سیاسی شخصیات کی پشت پناہی بھی حاصل ہے۔نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد کے تعلیمی اداروں کے حوالے سے مسلسل رپورٹس سامنے آرہی ہیں کہ وہاں منشیات فروشی کی جارہی ہے اور نوجوان نسل کو منشیات کا عادی بنایا جا رہا…

Read More

شہباز شریف کا شاہی فرمان‘کلاس رومزمنصوبہ کھٹائی میں پڑگیا

فیصل آباد (ندیم جاوید)وزیراعلیٰ پنجاب کے شاہی فرمان کی وجہ سے سرکاری سکولوں میں نو سو سے زائد نئے کلاس رومز کی تعمیر کا منصوبہ کھٹائی میں پڑگیاہے۔ جبکہ منصوبے کی لاگت میں بھی تیس کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ہو گیا ہے۔دو سال سے نئے کلاس رومز کے منصوبے کے ٹینڈرز کی نیلامی بھی ممکن نہیں ہو پا رہی۔نیوزلائن کے مطابق پنجاب حکومت نے فیصل آباد ریجن کے علاقوں فیصل آباد‘ جھنگ‘ ٹوبہ ٹیک سنگھ اور گوجرہ کے سکولوں میں اضافی کلاس رومز کی تعمیر کا منصوبہ بنایا…

Read More

پینے کو پانی نہیں:سکولوں کا کمپیوٹرائزڈ بورڈ خریدنے سے انکار

فیصل آباد(نیوزلائن)پنجاب کے سکولوں میں پینے کے پانی سمیت دیگر سہولیات کا شدید فقدان ہے مگر اس کی فراہمی کی طرف توجہ دینے کی بجائے پنجاب حکومت سکولوں پر زور دے رہی ہے کہ مخصوص کمپنی سے سکولوں میں تنصیب کیلئے اپنے فنڈز میں سے کمپیوٹرائزڈ سمارٹ بورڈ خریدیں۔ کم فنڈز کی وجہ سے سرکاری سکولوں کے سربراہان نے مہنگے سمارٹ بورڈز کی خریداری سے معذوری ظاہر کردی ہے۔نیوزلائن کے مطابق پنجاب حکومت نے سرکاری سکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کی صورتحال بہتر کرنے کی بجائے کمپیوٹرائزڈ سمارٹ بورڈ…

Read More

شہباز شریف کے پنجاب میں 6ہزار سکول پراسرار طور پر غائب

فیصل آباد(احمد یٰسین)شہباز شریف کے دور میں پنجاب کے چھے ہزار سے زائد سکول پراسرار طور پر غائب ہوگئے۔ محکمہ تعلیم میں ان کا ڈیٹا موجود رہا ہے اور نہ محکمہ تعلیم کے حکام ان کے بارے میں کچھ کہنے کو تیار ہیں۔ سکول کیوں بند ہوئے۔ ان کی اراضی کہاں گئی اور ان کیلئے مختص فنڈز کیساتھ کیا جا رہا ہے اس بارے میں محکمہ تعلیم کے حکا م کوئی معلومات دینے کو تیار نہیں ہیں۔ شہباز شریف حکومت کی تیار کروائی گئیں اپنی ہی رپورٹس ان کیخلاف ثبوت…

Read More

فوڈ اتھارٹی تعلیمی اداروں میں کولڈ ڈرنک کی پابندی کروانے میں ناکام

فیصل آباد(نیوزلائن)پنجاب فوڈ اتھارٹی تعلیمی اداروں میں کولڈ ڈرنک کی پابندی کروانے میں مکمل طور پر ناکام ہے۔ کولڈ ڈرنک مافیا کے پروردہ مافیا نے اس حکومتی پابندی کی دھجیاں بکھیر دی ہیں۔سکول و کالجوں کے پرنسپل اورا ساتذہ بھی اس پابندی کو ناکام بنانے میں مافیا کے ہمنوا ہیں۔ خود پنجاب فوڈ اتھارٹی کے حکام بھی پابندی کے حوالے سے کارروائیاں کرنے میں سنجیدہ نہیں ہیں۔ نیوزلائن کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے تعلیمی اداروں کے اندر اور باہر100میٹر کی حدود میں کولڈ ڈرنک کی فروخت پرپابندی عائد کررکھی…

Read More

محکمہ تعلیم فیصل آباد سرکاری سکولوں سے ڈراپ آؤٹ روکنے میں ناکام

فیصل آباد(احمد یٰسین)محکمہ تعلیم فیصل آبادکے حکام بھرپور کوششوں کے باوجود فیصل آباد کے سرکاری سکولوں سے بچوں کے ڈراپ آؤٹ روکنے میں بری طرح ناکام ثابت ہو رہا ہے۔ ڈراپ آؤٹ کی بڑھتی ہوئی شرح ضلع کی رینکنگ میں اضافے کے خواہاں افراد کیلئے چیلنج بنا ہوا ہے مگر اس پر قابو پانے کی کوئی بھی کوشش کامیاب نہیں ہو پا رہی۔ نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد کے سکولوں میں بچوں کے ڈراپ آؤٹ میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔پنجاب کے محکمہ تعلیم کے اپنے اعدادوشمار کے مطابق…

Read More

فیصل آباد کے سکولوں کا 88فیصد رقبہ چٹیل میدان‘ ترقی سوالیہ نشان

فیصل آباد(احمد یٰسین)فیصل آباد میں سرکاری سکولوں کا 88فیصد رقبہ چٹیل میدان نکلا‘سرکاری سکولوں میں کلاس رومز کی کمی اور کھلے آسمان تلے کلاسز لگائے جانے کی ہوشربا شرح کے باوجود میسر اراضی پر تعمیرات نہ کرنے کی پالیسی سڑکوں اور پلوں پر اربوں روپے خرچ کرنے والے حکومت کی ترجیحات اور منصوبہ بندی کے ڈھول کا پول کھول رہی ہے۔نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد میں 2325سرکاری سکولوں میں کلاس رومز کی شدید کمی ہے۔ بچے کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں جبکہ حکومت سالانہ کھربوں روپے…

Read More

سعید اجمل کرکٹ اکیڈمی کی ٹیم کو سرکاری سکول کی لڑکیوں نے ہرا دیا

فیصل آباد(نیوزلائن)مایہ ناز قومی اسپنر اور جادوگر کہلانے والے باؤلر سعید اجمل کی قیادت میں فیصل آباد ریجن کی ٹیم 16ٹیموں کی ٹورنامنٹ میں سولہویں نمبر پر تو رہی ہی تھی مگر بلند بانگ دعووں کے باوجودوہ اپنی ذاتی اکیڈمی کے کرکٹرز کے ٹیلنٹ کو بھی نکھارنے اور ان میں کرکٹ کا جادو منتقل کرنے میں ناکام ثابت ہوئے ہیں۔ سعید اجمل نے فیصل آباد میں کرکٹ اکیڈمی انتہائی بلند بانگ دعووں کیساتھ شروع کی تھی اور ان کی اکیڈمی فیصل آباد کی مہنگی ترین کرکٹ اکیڈمی ہے۔ کرکٹرز سے…

Read More

فیصل آباد کے 48سکولوں میں ایک بھی کلاس روم موجود نہیں

فیصل آباد(احمد یٰسین)فیصل آباد کے 48سکولوں میں ایک بھی کلاس روم موجود نہیں ۔ گرمی ہو یا سردی طلبہ کی کلاس کھلے آسمان تلے ہی لگنی ہوتی ہے۔ان سکولوں میں بارش چھٹی کی نوید لاتی ہے۔ آسمان سے پانی برستے ہی طلبہ کیساتھ اساتذہ کیلئے بھی بھاگم بھاگ گھر جانے کے سوا کوئی آپشن موجود نہیں ہوتا۔ نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد کے 48سکولوں میں سرے سے کوئی ایک بھی کلاس روم نہیں ہے۔ ان سکولوں میں کلاس روم یا تو سرے سے ہے ہی نہیں یا ناقبل استعمال ہو…

Read More