توہین عدالت:طلال چوہدری 6فروری کو سپریم کورٹ طلب

فیصل آباد(نیوزلائن)عدلیہ مخالف تقریر کرنے اور عدالت عظمیٰ کے ججوں کے حوالے سے نازیبا الفاظ کہنے پر سپریم کورٹ نے وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری کو 6فروری کو طلب کرلیاہے۔عدالت نے طلال چوہدری کو نوٹس جاری کردیا ہے اور انہیں 6فروری کو پیش ہو کر وضاحت پیش کرنے کا کہا گیا ہے۔ طلال چوہدری پر الزام ہے کہ انہوں نے پانامہ کیس کا فیصلہ آنے پر متعدد مرتبہ عدالت عظمیٰ اور ججوں کو ہدف تنقید بنایا۔ فیصل آباد کے نواحی علاقے جڑانوالہ میں مسلم لیگ ن کے جلسے کے دوران انہوں…

Read More

نوازشریف جلسہ:31ارکان اسمبلی 5ہزار کرسیاں بھرنے میں ناکام

فیصل آباد(احمد یٰسین)جڑانوالہ میں مسلم لیگ ن کا جلسہ فیصل آباد کے ارکان اسمبلی اور لیگی قیادت کیلئے چیلنج بنا رہا۔ بھرپور کوششوں کے باوجود فیصل آباد کی لیگی قیادت اور 31ارکان اسمبلی مل کر بھی پانچ ہزار کرسیوں کی جلسہ گاہ بھرنے میں ناکام رہے۔ ن لیگ یوتھ ونگ اپنی قیادت کیلئے بندے اکٹھے کرنے میں ناکام رہی۔فیصل آباد کے قریبی علاقوں ننکانہ صاحب‘ شاہکوٹ کے علاقوں سے بھی ارکان اسمبلی اور لیگی رہنما جلسہ گاہ میں آئے مگر جلسہ بھرنے میں انکا ساتھ بھی معاون ثابت نہ ہو…

Read More

جڑانوالہ:ن لیگ کے گمشدہ رکن قومی اسمبلی اچانک نمودار ہوگئے

فیصل آباد(نیوزلائن)فیصل آباد کے نواحی علاقے جڑانوالہ کے گمشدہ ن لیگی رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری اچانک اپنے حلقہ انتخاب میں نمودار ہوگئے۔ طلال چوہدری 2013کے الیکشن کے بعد سے اپنے حلقہ انتخاب سے غائب پائے جا رہے تھے۔ ان کی تلاش کیلئے جڑانوالہ میں متعدد بار شہریوں کی طرف سے بینرز لگائے گئے۔ اہل حلقہ نے کئی بار ان کی واپسی کی اپیل کیلئے پرامن مظاہرے کئے مگر اس کے باوجود شریف فیملی کے دفاع کیلئے اسلام آباد میں مصروف طلال بدر چوہدری کو جڑانوالہ تشریف آوری کا وقت…

Read More

جڑانوالہ کے شہریوں کا طلال چوہدری کیلئے تلاش گمشدہ مظاہرہ

فیصل آباد(نیوزلائن)فیصل آباد کے نواحی علاقے جڑانوالہ کے شہریوں نے اپنے ن لیگی رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری کوتلاش کرنے کیلئے مظاہرہ کیا۔ طویل عرصہ سے اپنے حلقہ انتخاب سے غائب ن لیگی وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری کیلئے مظاہرین نے تلاش گمشدہ کے کتبے اٹھا رکھے تھے۔نیوزلائن کے مطابق جڑانوالہ میں ن لیگی وزیر مملکت طلال چوہدری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ مظاہرین نے طلال چوہدری کی تلاش گمشدہ والے کتبے اٹھا رکھے تھے اور اس کے عرصہ دراز سے اپنے حلقہ انتخاب سے غائب رہنے پر…

Read More