استعفیٰ کی شرط: بلدیاتی نمائندوں کا بلیک میلنگ پلان ناکام

فیصل آباد(نیوزلائن) الیکشن کمیشن کی طرف سے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کیساتھ بلدیاتی عہدوں سے مستعفی ہونے کی شرط نے یوسی چیئرمینوں کا عام انتخابات کے بڑے امیدواروں کو بلیک میل کرنے کا پلان ناکام بنا دیا ہے۔ ’’شوقیہ فنکار‘‘ اور بلیک میلنگ پلان بنانے والے بلدیاتی نمائندے مایوس ہو کر پہلے والی پوزیشن بچانے کے چکر میں ہیں۔ نیوزلائن کے مطابق بلدیاتی نمائندوں کی بڑی تعداد اپنے نام کیساتھ امیدوار براے ایم این اے یا ایم پی اے کا ٹیگ لگا کر عام انتخابات کے سنجیدہ امیدواروں کو بلیک…

Read More

کوئی قانون نہ قاعدہ: فیصل آباد میں ’’دڑبہ‘‘ سکولوں کی بھرمار

فیصل آباد(نیوزلائن) ضلعی انتظامیہ اور ایجوکیشن حکام کی غفلت ‘ لاپرواہی اور تعلیمی نظام بارے غیرسنجیدگی کی وجہ سے فیصل آباد میں دڑبہ نما سکولوں کی بھرمار ہے۔ جہاں بچے کو تعلیم دی جاتی ہے نہ تربیت‘ اساتذہ اعلیٰ تو ایک طرف معمولی تعلیم یافتہ بھی نہیں ہیں۔ان دڑبہ سکولوں کے بچوں کو سہولیات حاصل ہیں اور نہ اساتذہ کوکسی قسم کا کوئی حق دیا جا رہا ہے۔سکول رجسٹریشن قوانین کھلے عام روندے جا رہے ہیں اور فیصل آباد ایجوکیشن اتھارٹی منہ اٹھائے دیکھنے کے سوا کچھ نہیں کر پا…

Read More

عالمی یوم ماہی گیری پر جی سی یونیورسٹی میں آگاہی واک

فیصل آباد (نیوزلائن)جی سی یونیورسٹی فیصل آبادمیں ’’ عالمی یوم ماہی گیری ‘‘ منایا گیا ۔ زوالوجیکل سوسائٹی نے ماہی گیری اور مچھلی کے فوائد سے آگاہی بارے خصوصی واک کا اہتمام کیا۔ واک کی قیادت وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی نے کی۔ ڈین سائنسز ڈاکٹر ناصر امین‘ چیئرپرسن ڈاکٹر فرحت جبیں‘ ڈائریکٹر سٹوڈنٹ افیئرز ڈاکٹر ندیم سہیل‘ ڈاکٹر فرحت عباس‘ پروفیسر ڈاکٹر طیبہ سلطانہ‘ ڈاکٹر سلمیٰ سلطانہ اور فیکلٹی ممبران و طلبہ کی بڑی تعداد واک میں شریک ہوئی۔ اس موقع پر وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی نے کہا…

Read More

فیصل آباد میں زیادتی‘ بدفعلی‘ گینگ ریپ کی کارروائیوں میں خوفناک اضافہ

فیصل آباد(قیصر باجوہ)فیصل آباد میں زیادتی ‘ بدفعلی اور گینگ ریپ کی وارداتوں میں خوفناک اضافہ ہونے کی رپورٹ سامنے آئی ہے۔رپورٹ کے مطابق فیصل آباد میں جنسی فعل کے 367واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں ۔بدفعلی کے دوران تین کمسن بچوں کو موت کے گھاٹ بھی اتار دیا گیا۔شہر میں جنسی فعل کے 367واقعات کے مقدمات تو درج ہو چکے جبکہ اصل صورتحال اس سے بھی زیادہ سنگین بتائی جاتی ہے۔ زیادتی اور بدفعلی کی کوشش کے پانچ سو سے زائد واقعات کی درخواستیں مقدمات کے اندراج کیلئے پولیس افسران…

Read More

فیصل آباد میں جعلی کرنسی پھیلانے کا خوفناک منصوبہ

فیصل آباد(احمد یٰسین)فیصل آباد کی کرنسی مارکیٹ میں جعلی نوٹ پھیلانے کا خوفناک منصوبہ سامنے آیا ہے۔کرنسی مافیا پاکستانی اور غیرملکی نوٹ مختلف طریقوں سے مارکیٹ میں پھیلا رہا ہے ۔اہم کاروباری شخصیات‘ کرنسی ایجنٹ ‘ بنک افسران اس مافیا کا حصہ ہیں جبکہ سیاسی رہنما اور پولیس و انتظامی افسران ان کی پشت پناہی کر رہے ہیں۔میڈیا سے وابستہ چند افراد کے بھی اس کرنسی دھندے میں شال اور مافیا کی سرپرستی کرتی ہیں۔جعلی کرنسی مافیا کے چند افرادکو ایک پولیس پارٹی نے مافیا میں ہی شامل ایک پولیس…

Read More

حسن نواز مستعفی‘ تحریک انصاف فیصل آباد ریجن میں نئے بحران کا شکار

فیصل آباد(نیوزلائن)تحریک انصاف ویسٹ ریجن کے صدر رائے حسن نواز نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے۔ جس سے فیصل آباد اور ویسٹ ریجن کے دیگر اضلاع میں پارٹی ایک مرتبہ پھر شدید ترین بحران کا شکار ہو گئی ہے۔رائے حسن نواز کے حوالے سے سامنے آیا ہے کہ پارٹی کی ہائی کمان نے ان سے استعفیٰ طلب کیا تھا اور پارٹی قیادت کی طرف سے سبکدوش کئے جانے سے بہتر انہوں نے مستعفی ہونا ہی جانا۔ ذرائع کے مطابق رائے حسن نواز کے الیکشن کیلئے نااہل ہونے کی وجہ…

Read More

گندم کی بوائی : کھاد کی مصنوعی قلت‘ کاشتکار پریشان

فیصل آباد(نیوزلائن)گندم کی بوائی کے وقت آتے ہی ذخیرہ اندوز مافیا نے کھاد کی مصنوعی قلت پیدا کردی ہے۔اور کھلے عام منہ مانگے داموں پر کھاد فروخت کی جا رہی ہے۔ محکمہ زراعت کے حکام بااثر مافیاز کیخلاف کارروائی سے گریزاں ہے۔نیوزلائن کے مطابق زرعی مارکیٹ میں گزشتہ چند ہفتوں سے ڈی اے پی کھاد کی مصنوعی قلت ظاہر کی جا رہی ہے۔فوجی فرٹیلائزرز ، اینگرویوریا ‘ فاطمہ فرٹیلائزراور دیگر کمپنیوں کی ڈی اے پی کھادمارکیٹ سے پراسرار طور پر غائب پائی جارہی ہیں۔کھاد کی مصنوعی قلت کی وجہ سے…

Read More

ساڑھے8سال بعد غلام محی الدین کی پریس کلب میں انٹری

میں آج بہت خوش ہوں ۔فیصل آباد پریس کلب کی تعمیر کیلئے شمس الاسلام ناز کے ساتھ مل اپنا خون پسینہ ایک کرنے والے غلام محی الدین کیلئے فیصل آباد پریس کلب میں داخل ہونے کی پابندی ختم ہوگئی۔چاہے یہ پابندی اس کی موت کے بعد ختم ہوئی۔ اس کا خاکی جسم تو دوبارہ پریس کلب میں نہیں جا سکا مگر فیصل آباد پریس کلب کی انتظامیہ نے اس کے مرنے کے بعد اس کی روح کیلئے کلب کے دروازے کھول دئیے۔ وقت بھی کیا ظالم ہے‘ انسان سے وہ…

Read More

توہین رسالت قوانین کی منسوخی کا امریکی مطالبہ قابل مذمت‘ سردار ظفر

فیصل آباد(نیوزلائن) جماعت اسلامی کے ضلعی امیر سردارظفرحسین خان نے امریکہ کی جانب سے توہین رسالتؐ قوانین کی منسوخی کے مطالبے پر اپنے شدید ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ توہین رسالتؐ قوانین کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ہوگا۔امریکی حکام اسلامی شرعی قوانین کو متنازعہ بناکر اپنے گھناؤنے عزائم کی تکمیل کرنا چاہتے ہیں۔جماعت اسلامی ملک کے اسلامی تشخص کو کبھی پامال نہیں ہونے دے گی۔ہم نے ملک کے آئین کو اسلامی بنانے میں بھی اہم کردار اداکیاتھا اور آئندہ بھی اس کے دفاع کومقدم…

Read More

آرگنائزرز کو اعتماد میں لئے بغیر بنائی حج پالیسی قبول نہیں ‘ شفیق کاشف

فیصل آباد (نیوزلائن) حج آرگنائزرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سابق چیئر مین حافظ شفیق کاشف کا کہنا ہے کہ حج پالیسی 2018کی تیاری میں حج آرگنائزرز کو شامل کیے اور اعتماد میں لیے بغیر کو ئی فیصلہ قبول نہ ہوگا ۔فیصل آباد میں حج آرگنائزرز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزارت مذہبی امور کی ناقص حکمت عملی اور یک طرفہ فیصلوں سے ہرسال حج پالیسی عدالتوں کو بنانی پڑتی ہے لہذا مو جو دہ حج آرگنائزرز جن کے خلاف شکایات نہیں ہیں آڈٹ کے بہانے اگر…

Read More