میٹروپولیٹن فیصل آباد کا نوٹیفکیشن جاری: محمود جاوید بھٹی ایڈمنسٹریٹر تعینات

فیصل آباد(نیوز لائن)پنجاب حکومت نے میونسپل کارپوریشن فیصل آباد کو ختم کرنے اور میٹروپولیٹن فیصل آباد کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ نو تشکیل شدہ میٹروپولیٹن کا پہلا ایڈمنسٹریٹر کمشنر فیصل آباد محمود جاوید بھٹی کو تعینات کیا گیا ہے۔ محمود جاوید بھٹی نے نئی اضافی ذمہ داریوں کا چارج سنبھال کر کام شروع کردیا ہے۔ ضلع فیصل آباد میں حد بندیوں کے بعد نئی حلقہ بندیوں کیلئے میٹروپولیٹن کارپوریشن میں 170سے175 محلہ کونسلز جبکہ دیہی علاقوں میں ہر ریونیو اسٹیٹ پر مشتمل ایک پنچائیت کونسل قائم کرنے کی تجویز زیر غور ہے میونسپل کارپوریشن میں قبل ازیں 157سٹی کونسلز تھیں مگر اب میٹرول پولیٹن کارپوریشن میں مزید دیہات شامل ہونے سے میٹرو پولیٹن کا دائرہ بڑھ گیا ہے اور پندرہ ہزار سے زائد آبادی پر ایک نیبریڈ کونسل قائم کرنے کی تجویز کے باعث نیبریڈ کونسلز کی تعداد175تک جبکہ پنچائیت کونسلز کی تعداد بھی 200کے لگ بھگ رہنے کا امکان ہے محکمہ لوکل گورنمنٹ نے حکومتی ہدایات کی روشنی میں حلقہ بندیوں پر کام شروع کردیا ہے۔

Related posts