لوڈشیڈنگ ختم کرنے کی حکومتی دعوے درست نہیں‘ راناحیدر نواز


فیصل آباد (نیوزلائن) ایوان صنعت وتجارت فیصل آبا دکی فٹ وئیر سٹینڈنگ کمیٹی کے چیرمین رانا حیدر نواز نے کہا کہ ملک میں ایک بار پھر بدترین بجلی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع تاجر برادری معاشی بدحالی سے دوچار نااہل حکمران اپنے جلسے کامیاب بنانے کیلئے قومی خزانے کا بے دریغ استعمال کرنے سے بھی باز نہیں آرہے غریب عوام جائیں تو جائیں کہاں اور کس سے داد فریاد کریں۔ ملک وقوم کو70برسوں سے لوٹنے والے سینٹ اور عام انتخابات کے قریب آتے ہی ایک مرتبہ پھر سرگرم ہوچکے ہیں۔جمہوریت کو سب سے زیادہ نقصان انہی لوگوں نے پہنچایا ہے۔اب وقت آگیا ہے کہ عوام کودوروایتی حکمران پارٹیوں سے نجات دلاکر اقتدار حقیقی نمائندوں کے سپردکیاجائے ہم لوگوں کو درپیش مسائل مہنگائی،بے روزگاری،لوڈشیڈنگ،لاقانونیت،بدعنوانی،ڈرون حملوں اوراقرباپروری سے نجات دلائیں گے ۔ہم پاکستان کو حقیقی معنوں میں ترقی وخوشحالی کے راستے پر گامزن کرسکتے ہیں۔ملک سے کرپشن کاوہی قیادت خاتمہ کرسکتی ہے قوم لوٹ کھسوٹ اور کرپشن کرنے والوں سے تنگ آچکی ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ آئندہ الیکشن میں اچھے اور صاف ستھرے افراد کومنتخب کیا جائے تاکہ ملک میں حقیقی جمہوریت کاقیام ممکن ہوسکے۔

Related posts