الیکشن نواز شریف کی مقبولیت ثابت کریں گے‘ کاشف رندھاوا


فیصل آباد (نیوزلائن)صوبائی جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ( ن) یوتھ ونگ پنجاب چوہدری کاشف نواز رندھاوا نے کہا ہے کہ میاں محمدنوازشریف کوملک کو ایٹمی قوت بنانے کی سزادی جارہی ہے‘سپریم کورٹ کے فیصلے سے پوری قوم صدمے سے دوچارہے‘انتخابات ثابت کردینگے کہ میاں محمدنوازشریف ملک کے مقبول ترین رہنمااورسیاستدان ہیں۔انہوں نے کہا کہ میاں محمدنوازشریف کوسیاست سے آؤٹ کرنے والوں کاخواب کبھی پورانہیں ہوسکے گا۔ملک کے ادارے اپنی حدودسے تجاوزکرنے میں لگے ہوئے ہیں۔پارلیمنٹ سپریم ہے مگریہاں پارلیمنٹ کے فیصلوں کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں۔پارلیمنٹ کے فیصلوں کیخلاف سازشیں تیارکی جاتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ حالیہ فیصلوں سے نواز شریف کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے۔انہوں ملک کولوٹنے والے زرداری کونیب کرپشن فری قراردیتی ہے جوانتہائی شرم کامقام ہے۔عمران خان کانام پانامہ میں تھامگرسپریم کورٹ اسکوبھی کلین چٹ فراہم کرتی ہے مگرجب بات میاں محمدنوازشریف کی آئے توانصاف کادوہرامعیاردیکھنے کوملتاہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن)پاکستان کی سب سے مقبول جماعت ہے اورانشاء اللہ2018ء کے انتخابات میاں محمدنوازشریف کیخلاف سازشوں کاناکام بنادینگے۔

Related posts