نواز شریف کے ساتھ انسانیت سوز سلوک بند کیا جائے: کاشف رندھاوا

فیصل آباد (نیوز لائن) صوبائی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن)یوتھ ونگ پنجاب چوہدری کاشف نواز رندھاوا نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی کامیاب احتجاجی تحریک نے حکمرانوں کی نیندیں حرام کر دی ہیں۔ آزادی مارچ میں لاکھوں لوگوں کی شرکت حکومت پر عوامی عدم اعتماد ہے۔ نااہل و نالائق حکمرانوں نے نئے پاکستان کے نام پر ملک کو مسائلستان بنا دیا ہے۔ قائد عوام میاں محمد نواز شریف کے حکم پر مسلم لیگی کارکن ہر طرح کی قربانی دینے کے لئے تیار ہے۔ سلیکٹڈ حکومت کا خاتمہ اور شفاف انتخابات ہی ملکی مسائل کا واحد حل ہے۔ تحریک انصاف عوام کے کئے گئے وعدوں میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے جس کی وجہ عوام سے عوام کا ان سے اعتماد اٹھ چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائد میاں نواز شریف کی ہسپتال میں حالت انتہائی تشویشناک ہے،ایک شخص جوتین مرتبہ ملک کاوزیراعظم رہ چکاہواس کے ساتھ انسانیت سوزسلوک روارکھنا بھی حیوانیت ہے جب انہیں جیل سے ہسپتال منتقل کیاگیاتوفردوس اورفواد نامی مسخروں نے جس طرح ان کاتمسخراڑایااس سے ثابت ہوتاہے کہ ان لوگوں میں انسانیت نام کی کوئی چیزنہیں ہے

Related posts