Blog

جی سی یونیورسٹی: ایڈوانس سٹڈیز ریسرچ بورڈ اجلاس ہرماہ کرنیکا فیصلہ

فیصل آباد (احمد یٰسین) جی سی یونیورسٹی فیصل آباد نے ریسرچ کے معیار کو یقینی بنانے اور تحقیقی معاملات میں شفافیت لانے کیلئے ڈاکٹریٹ کے تحقیقی مواد کی بیرونی توثیق رپورٹ اوپن رکھنے اور ایڈوانس سٹڈیز ریسرچ بورڈ کا اجلاس ہر ماہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔یہ فیصلہ گزشتہ روز جامعہ کے ایڈوانس سٹڈیز ریسرچ بورڈ (اے ایس آر بی) کے 32ویں اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد کمال نے کی۔ اجلاس میں ڈائریکٹر ایڈوانس سٹڈیز پروفیسر ڈاکٹر صوفیہ انور’ ڈین سوشل سائنسز ڈاکٹر…

Read More

سیاسی غلام ۔۔۔۔ تحریر : احمد ثبات قریشی

همارى سب سے بڑى ستم ظریفى یه هے که هم برس ها برس کى غلامى کے اتنے عادى هوچکے هیں که همیں آج بھى زندگى گزارنے کے لیئے کسى نه کسى آقا کى ضرورت هر حال میں رهتى هے جس طرح زمانۂِ قدیم میں غلامى کے حامل افراد اپنا سب کچھ یهاں تک که اپنى سوچ کو بھى اپنے آقاؤں کے حوالے کر دیتے تھے ان کى اپنى نه تو کوئى ذاتى سوچ هوتى تھى نه انهیں صحیح اور غلط میں فرق کى پهچان و اجازت هوتى تھى وه اس…

Read More

جی سی یونیورسٹی فیصل آباد: ذیشان احمد خان پبلک ریلیشن آفیسر تعینات

فیصل آباد( نیوز لائن) جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد کمال نے ڈپٹی رجسٹرار ذیشان احمد خان کو یونیورسٹی کا پبلک ریلیشن آفیسر (پی آر او) تعینات کردیا ہے جبکہ سابقہ پی آر او عمران مسلم کو انکی ذمہ داریوں سے سبکدوش کردیا گیا ہے اور انہیں ڈیپارٹمنٹ آف ماس کمیونیکیشن میں رپورٹ کرنے کی ہدائت کی گئی ہے۔ ذیشان احمد خان اس سے قبل ڈپٹی کنٹرولر امتحانات کی ذمہ داریاں سرانجام دے رہے تھے جو وہ بدستور سرانجام دیتے رہیں گے۔

Read More

اتحادیوں میں پھوٹ’ اپوزیشن سرگرم :پنجاب میں تبدیلی کی ہوا چلنے لگی

فیصل آباد (احمد یٰسین) پنجاب میں تبدیلی کی ہوا چلنے کی اطلاعات سرگرم ہیں۔ صوبے کی موجودہ حکمران جماعت کے اندر بھی سب اچھا نہیں’ حکومتی اتحادیوں میں بھی پھوٹ کی رپورٹس سامنے آرہی ہیں جبکہ اپوزیشن جماعتیں بھی تبدیلی کیلئے سرگرم ہیں۔ ٹارگٹ صرف کپتان کا وسیم اکرم ہے۔نیوز لائن کے مطابق پنجاب میں حکمران اتحاد کو دوسرے ہی سال میں تبدیلی کا سامنا درپیش ہے۔ تبدیلی کیلئے حکمران جماعت کے اندر ”وسیم اکرم” مخالف گروپ سرگرم ہے اور اس کیلئے کپتان کے علاوہ سلیکٹرز کی حمائت حاصل کرنے…

Read More

ڈاکٹر شاہد کمال یونیورسٹی کوایڈہاک ازم سے نکالنے کیلئے کوشاں

اس خبر کو بھی پڑھیں۔۔۔ باتیں کرنے‘ نعرے لگانے کی بجائے عملی کام کریں گے: ڈاکٹر شاہد کمال فیصل آباد ( نیوز لائن ) پروفیسر ڈاکٹر شاہد کمال نے جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کو ایڈہاک ازم سے نکال کر مستقل بنیادوں پر ترقی کی شاہراہ پر ڈالنے کیلئے کوشاں ہیں۔سالہا سال سے اساتذہ کی ترقی و تعیناتیوں کے زیرالتوا کیسز ترجیحی بنیادوں پر حل کئے ۔صرف ساڑھے چار ماہ کے مختصر دورانئے کے دوران یونیورسٹی میں تین سلیکشن بورڈ کامیابی سے کروا لئے ۔ تین سالہ روٹیشن پالیسی متعارف…

Read More

پنجاب میں ترقی پسند محنت کش سیاست کو عوام میں مقبول بنانے کاعزم

فیصل آباد (نیوز لائن) عوامی ورکرز پارٹی پنجاب کی تیسری مندوبین کانگریس میں نومنتخب عہدیداروں نے پنجاب میں ترقی پسند محنت کش سیاست کو عوام میں مقبول بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور محنت کشوں، خواتین اور نوجوانوں خودکفیل بنانے کے لئے اقدامات پر زور دیا۔ کنگریس نے تین سال کے لئے پنجاب کابینہ اور پنجاب کمیٹی کا انتخاب کیا، جس میں صدارت عمار رشید اور جنرل سیکرٹری کا عہدہ عابدہ چوہدری کو ملا۔ سینئیر نائب صدر پروفیسر صلاح الدین، نائب صدر احتشام اکبر، ڈپٹی جنرل سیکرٹری پروفیسر امیر…

Read More

ڈپٹی کمشنر کا محکمہ تعلیم ‘ ڈی ایم او کی ”خانہ پری” رپورٹس پر اظہار ناراضگی

فیصل آباد (نیوز لائن) ڈپٹی کمشنر فیصل آباد اور چیئرمین ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی محمد علی نے محکمہ تعلیم کی حقائق کے منافی خانہ پری رپورٹس پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا ہے اور سی ای او ایجوکیشن علی احمد سیان سمیت محکمہ سکول ایجوکیشن کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کا ادراک کرتے ہو ئے سکو لوں کے باقاعدگی سے وزٹس کریں اور تعلیمی اہداف کے حصول کے لئے مانیٹرنگ کا سخت ترین نظام وضع کریں۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن ریویو کمیٹی کے اجلاس کے دوران انہوں…

Read More

سی پی او آفس’ سیشن کورٹ کے سامنے ڈاکٹر قتل: شہر میں خوف و ہراس

فیصل آباد (نیوز لائن) مقدمہ قتل کی ضمانت کیلئے سیشن کورٹ آئے ڈاکٹر کو سی پی او آفس کے گیٹ کے سامنے فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ حملہ آور ڈولفن فورس کے ساتھ مقابلے کے بعد گاڑی چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، کوتوالی پولیس نے مقتول کی لاش قبضہ میں لے کر ہسپتال منتقل کردی، ضلع کچہری کے باہر سے تاریخ پیشی پر آئے سائلین میں خوف و ہراس پھیل گیا، ضلع کچہری کے ارد گرد کھڑے پولیس ملازمین کوئی بھی مزاحمت نہ کرسکے، بتایا گیا ہے کہ…

Read More

مارکیٹ میں سستے آٹے کیلئے فلور ملز کو گندم کوٹہ میں اضافے کا مطالبہ

فیصل آباد (نیوز لائن) فیصل آباد فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین چوہدری شفیق انجم نے کہا ہے کہ شہریوں کو سستے آٹے کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے ضلعی انتظامیہ فلور ملز کو سرکاری گندم کی فراہمی کے کوٹے میں اضافہ کرے۔انہوں نے کہا ہے کہ اس وقت ضلع میں یومیہ 20کلو گرام والے 70سے 80ہزار تھیلوں کی ضرورت ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے فلور ملز کو فراہم کی جانیوالی سرکاری گندم سے صرف 37ہزار تھیلے تیار ہو رہے ہیں۔ واضح رہے کہ ضلعی انتظامیہ کی طرف…

Read More

رحمان گارڈن میں دودھ کے 5 ہزار روپے مانگنے پر گوالا قتل

فیصل آباد (نیوز لائن) تھانہ صدر کے علاقہ میں دودھ کے پیسے مانگنے پر دو افراد نے فائرنگ کرکے گوالے کو قتل کردیا، صدر پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر ہسپتال منتقل کردی۔ نیوز لائن کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ چک نمبر 214ر۔ب رحمن گارڈن کے رہائشی عاشر جاوید سے گوالے چالیس سالہ رشید احمد نے دودھ کی پانچ ہزار روپے کی رقم لینا تھی جس کا گزشتہ رات گوالے رشیداحمد نے عاشر سے اپنی رقم کا مطالبہ کیا تو عاشر نے عارف کے ساتھ ملکر رشید احمد…

Read More