تحریک انصاف نے نیب زدہ شخصیت کو چیئرمین فیڈمک لگا دیا

فیصل آباد (احمد یٰسین) پاکستان تحریک انصاف نے فیصل آباد میں سرکاری انڈسٹریل اراضی کی ڈویلپمنٹ کے امور کی نگرانی ایسی شخصیت کو سونپ دی جو اربوں روپے کے پراپرٹی فراڈ میں ملوث ہے اور ان کے پراپرٹی فراڈ کے حوالے سے نیب میں معاملات چل رہے ہیں۔ فیصل آباد انڈسٹریل ڈویلپمنٹ مینجمنٹ کمپنی کا چیئرمین بن کر یہ نیب زدہ شخصیت اہم سرکاری عہدیداران سے ملاقاتیں کررہا رہی ہے اور اعلیٰ حکومتی عہدیداران سے تعلقات ظاہر کرکے اپنی فیملی کے انڈسٹریل گروپ کی گرتے ہوئے کاروبار کو سنبھالا دینے اور نیب کے ریڈار پر آجانے والے اپنے گروپ کے پراپرٹی بزنس کو فروغ دینے کیلئے کوشاں ہیں۔ نیوز لائن کے مطابق پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت نے فیصل آباد میں سرکاری انڈسٹریل اراضی کی ڈویلپمنٹ کے امور کی انجام دہی کیلئے بنائی گئی کمپنی (فیڈمک) کی سربراہی ایسی شخصیت کو سونپ دی ہے جو خود ”کولاہ“ کے نام سے فیصل آباد‘ لاہور اور اسلام آباد میں پراپرٹی کا بزنس کررہے ہیں۔ چناب گروپ سے تعلق رکھنے والے چیئرمین فیڈمک کاشف اشفاق پی ٹی آئی کے ٹوبہ ٹیک سنگھ سے ایم این اے کے ہارنے والے امیدوار چوہدری اشفاق کے صاحبزادے ہیں۔ چوہدری اشفاق 2018کے الیکشن میں پی ٹی آئی کے حق میں ملک گیر لہر چلنے کے باوجود ٹوبہ ٹیک سنگھ سے شکست کھاگئے تھے۔ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت نے چوہدری اشفاق کے بیٹے کاشف اشفاق کو فیصل آباد انڈسٹریل ڈویلپمنٹ کمپنی کا چیئرمین تعینات کردیا ہے۔ فیڈمک کے چیئرمین کاشف اشفاق کے حوالے سے سامنے آیا ہے کہ ان کے بنائے گئے لگژری اپارٹمنٹس کا منصوبہ غیرقانونی ہونے اور گھپلوں کی وجہ سے نیب کے ریڈار پر ہے۔ نیب کافی عرصہ سے اس معاملے پر انکوائری کررہا ہے۔ جبکہ کاشف اشفاق کے منصوبے کے حوالے سے عوامی فراڈ کی شکایات جاننے کیلئے نیب نے مختلف اخبارات میں عوامی آگاہی کے اشتہارات بھی شائع کروائے ہیں۔ پراپرٹی فراڈ کے حوالے سے نیب میں معاملات ہونے کے باوجود کاشف اشفاق کو پی ٹی آئی حکومت نے فیصل آباد میں سرکاری انڈسٹریل اراضی کی ڈویلپمنٹ کے امور کی نگرانی کاشف اشفاق کو سونپ دی ہے۔ اس حوالے سے اطلاعات ہیں کہ چیئرمین فیڈمک کے طور پر اہم شخصیات سے ملاقاتوں کا تاثر دے کر کاشف اشفاق اپنی فیملی کیے بزنس ”چناب گروپ“ کو بھی سنبھالا دے رہے ہیں جبکہ اپنے گروپ کے پرائیویٹ پراپرٹی بزنس کو بھی بہتر بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔ اس حوالے سے مو¿قف لینے کیلئے فیڈمک کے ترجمان نقاش سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ میاں کاشف اشفاق کے ذاتی پراپرٹی بزنس کے حوالے سے وہ کچھ نہیں جانتے۔ ان کے خلاف نیب میں کوئی معاملات ہیں بھی تو ان کا فیڈمک سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ وہ بطور چیئرمین فیڈمک ٹھیک کام کررہے ہیں۔ اس حوالے سے پی ٹی آئی فیصل آباد کے ذمہ دار اور رکن قومی اسمبلی میاں فرخ حبیب کے ترجمان سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ نیب میں معاملات ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ ایسے شخص کو کوئی اہم ذمہ داری نہیں سونپی جاسکتی۔ تحریک انصاف کی حکومت نے جس شخص کو بہتر سمجھا چیئرمین فیڈمک لگا دیا ہے کسی کو اعتراض ہے تو عدالت سے یا نیب سے رجوع کرسکتا ہے۔ اس حوالے سے چیرمین فیڈمک کاشف اشفاق کا کہنا ہے کہ وہ چن ون سٹور کے مالکان میں سے ہیں۔ چن ون بلڈرز کے ساتھ ان کا تعلق نہیں ہے۔ اور ان کے اپنے خلاف نیب میں کیس بھی نہیں چل رہا

Related posts