ن لیگی سابق ڈپٹی مئیر حکومت کیخلاف ہڑتال ناکام بنانے کیلئے سرگرم

فیصل آباد (نیوز لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق ڈپٹی مئیر امین بٹ نے تحریک انصاف کی حکومت کیخلاف اعلان کردہ شٹر ڈاو¿ن ہڑتال ناکام بنانے کیلئے سرگرمیاں شروع کردیں۔ نیوز لائن کے مطابق تحریک انصاف کی حکومت کی ٹیکس پالیسی کیخلاف فیصل آباد سمیت ملک بھر میں تاجر رہنما اگست میں چار دن کی ہڑتال کا اعلان کرچکے ہیں۔ فیصل آباد میں ہڑتال کے معاملے پرہمیشہ کے حریف دھڑے انجمن تاجران سٹی اور سپریم انجمن تاجران باہمی اتفاق و اتحاد کے ساتھ اعلانات کررہے ہیں۔ دونوں دھڑوں کی جانب سے ہڑتال کی حمائت کی وجہ سے فیصل آباد میں کامیاب ہڑتال کی توقع کی جارہی ہے ۔ ہڑتال کے معاملے پر تحریک انصاف کی حکومت اور مقامی قیادت میں بھی سراسیمگی پائی جارہی تھی اور وہ کافی متفکر تھی مگر مسلم لیگ ن کے اہم رہنما اور مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر سابق دور میں ڈپٹی مئیر بننے والے امین بٹ ہی ہڑتال کے معاملے پر تحریک انصاف کی حکومت کو ریلیف دلانے کیلئے میدان میں آگئے ہیں۔ امین بٹ نے تحریک انصاف کی حکومت کیخلاف تاجروں کی اعلان کردہ ہڑتال کو ناکام بنانے کیلئے مختلف تاجر رہنماو¿ں سے ملاقاتیں شروع کردی ہیں۔امین بٹ نے تحریک انصاف کی حکومت کیخلاف ہڑتال ناکام بنانے کیلئے جھنگ بازار‘منٹگمری بازار‘بھوآنہ بازار‘کچہری بازار‘ریل بازار‘ گول کلاتھ‘گول لکڑ والا‘میڈیسن مارکیٹ کے تاجر رہنماں کے ساتھ میٹنگ کی اور ہڑتال سے لاتعلق رہنے اور مارکیٹیں کھلی رکھنے کیلئے ان مارکیٹوں و بازاروں کے تاجروں کو آمادہ کرتے رہے۔

Related posts