ٹیکس بڑھانے کیلئے ایف بی آر کو کمیونٹی فرینڈلی بنایا جائے:ندیم اللہ والا


فیصل آباد (نیوزلائن)فیصل آبادچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق سینئرنائب صدرشیخ ندیم اللہ والانے کہاہے کہ ملکی سیاسی صورتحال کے پیش نظر کاروباری سرگرمیاں انتہائی متاثر ہونے کی وجہ سے تاجر برادری مسائل میں گھری ہوئی ہے جس کی وجہ سے تقریباً 30 فیصد ٹیکس ریٹرن کم جمع ہوئی ہے اگر حکومت ٹیکسز کی تعداد میں کمی اور ٹیکس ریٹ میں کمی کرے اور ایف بی آر سے خوف کی علامت ختم کرے تو اضافی ٹیکس جمع کرنے میں بڑی مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایف بی آرفوری طور پر سالانہ انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرانے کی تاریخ میں کم از کم ایک ماہ کے اضافے کا اعلان کرے۔ ود ہولڈنگ کی وجہ سے نئے لوگ ٹیکس نیٹ میں آنے سے کتراتے ہیں جو کہ اس وقت بڑی رکاوٹ ہے ود ہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ سے آج تک ٹیکس ریونیو میں کمی ہوئی ہے اور اخراجات میں اضافہ ہوا ہے۔فائدے کی بجائے الٹا نقصان ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے تاجر برادری اور ٹیکس حکام میں وقت کے ساتھ فاصلوں میں اضافہ ہوا ہے ،ٹیکس اصلاحات کے بغیر نہ تو ٹیکس نیٹ میں وسعت ہو سکتی ہے اور نہ ہی اعتماد سازی میں بہتری آئے گی ۔

Related posts

Leave a Comment