کرونا سے اموات کی شرح: سب سے زیادہ خیبر اور پنجاب میں رہی

فیصل آباد (احمد یٰسین) پاکستان میں کرونا پھیلنے کے بعد پہلے چار ماہ کے دوران چاروں صوبوں ، گلگت اور وفاقی دارلحکومت میں سے موزی مرض سے اموات کی شرح سب سے زیادہ خیبر پختونخواہ میں رہی دوسرے نمبر پنجاب اور تیسرے نمبر پر گلگت رہا ۔ آبادی کے تناسب سے شہریوں کے متاثر ہونے کی شرح سب سے زیادہ اسلام آباد میں رہی جبکہ دوسرے نمبر پر سندھ رہا۔ ایکٹو کیسز کے حوالے سے بھی سب سے زیادہ خطرناک صورتحال اسلام آباد میں ہے اور دوسرے نمبر پر خٰبر…

Read More

بزدار حکومت کا موبائل اراضی ریکارڈ و رجسٹریشن سنٹر چلانے کا اعلان

لاہور (نیوز لائن) بزدار حکومت عوامی مسائل کے حل کیلئے جدید انداز میں موثر اقدامات کر رہی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر اراضی ریکارڈ سے متعلقہ خدمات عوام کو ان کی دہلیز پر فراہم کرنے کیلئے صوبے میں موبائل اراضی سینٹرز متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ موبائل اراضی سینٹرز شروع کرنے کیلئے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ اس اقدام سے دور دراز علاقوں کے لوگوں کو ان کے گھروں کے قریب زمین سے متعلقہ خدمات ملیں…

Read More

کرونا: پی ٹی آئی حکومت ٹیسٹ کم کرکے عوام کو دھوکہ دے رہی ہے: بلاول

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی حکومت پر جان بوجھ کر کورونا ٹیسٹنگ کم کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کا وزیراعظم رہنا جمہوریت، معیشت اور ہرپاکستانی کی زندگی اور صحت کے لیے خطرہ ہے۔  سندھ اسمبلی آڈیٹوریم میں وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے  بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وفاقی حکومت شہریوں کی زندگی داؤ پر لگا رہی ہے، کورونا کی ٹیسٹنگ کم ہونا عوام کے خلاف سازش ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک…

Read More

افغانستان میں امن کی پاکستانی کوششیں کامیاب: امریکا طالبان معاہدہ طے

دوحہ (نیوز لائن) 2001ء میں نیو یارک میں ہونے والے ورلڈ ٹریڈ سنٹر پر حملے کے بعد شروع ہونے والی افغان جنگ کے خاتمے کے لیے پاکستان کی کامیاب سفارتی کوششوں کے بعد امریکا اور طالبان کے درمیان تاریخی معاہدہ طے پا گیا۔  قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہونے والے اس امن معاہدے میں طالبان کی جانب سے ملا عبد الغنی برادر جبکہ امریکی نمائندہ خصوصی برائے امن زلمے خلیل زاد نے دستخط کیے۔  قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہونے والی اس تقریب میں پاکستان کی نمائندگی وزیر خارجہ شاہ…

Read More

عدالتوں میں کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے کا فیصلہ

لاہور (نیوز لائن ) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کا کہنا ہے کہ سائلین کو فوری انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ چیف جسٹس جسٹس گلزار احمد کی سربراہی قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کا اجلاس سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ہوا اجلاس کے دوران عدالتی اصلاحات کیلئے بڑے فیصلے کیے گئے۔ اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان بھر کی تمام خصوصی عدالتوں اور ٹربیونلز میں کیس فلو مینجمنٹ سسٹم متعارف کروائے جائیں جبکہ قومی عدالتی آٹومیشن یونٹ قائم کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ اجلاس…

Read More

شیخ رشید کا رائیونڈ اور واہگہ بارڈر شٹل ٹرین منصوبہ ایک ماہ میں فلاپ

لاہور (نیوز لائن) ریلوے کا شٹل ٹرین کا منصوبہ ناکام ہو گیا، دو ماہ بعد ہی دو شٹل ٹرین سروسز کو بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، ریلوے انتظامیہ نے واہگہ اور رائیونڈ شٹل ٹرین آپریشن معطل کرنے کا فیصلہ کر لیا ریلوے کا شٹل ٹرین کا منصوبہ ناکام ہو گیا، دو ماہ بعد ہی دو شٹل ٹرین سروسز کو بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، ریلوے انتظامیہ نے واہگہ اور رائیونڈ شٹل ٹرین آپریشن معطل کرنے کا فیصلہ کر لیا یکم مارچ سے رائیونڈ شٹل ٹرین اور واہگہ ٹرین…

Read More

احسن اقبال کا پاسپورٹ ضبط، بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کردی گئی

راولپنڈی (نیوز لائن) قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کا پاسپورٹ ضبط کر لیا ہے۔خیال رہے کہ سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کو آج قومی احتساب بیورو کے دفتر پیش ہونے کی ہدایت کی گئی تھی۔ نیب حکام نے لگی رہنما کا پاسپورٹ قبضے میں لے کر ان کے بیرون ملک سفر پر پابندی عائد کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق احسن اقبال نے بیرون ملک سفر نہ کرنے کا بیان حلفی بھی دے دیا ہے۔ نیب نے احسن اقبال سے بیرون…

Read More

اتحادیوں میں پھوٹ’ اپوزیشن سرگرم :پنجاب میں تبدیلی کی ہوا چلنے لگی

فیصل آباد (احمد یٰسین) پنجاب میں تبدیلی کی ہوا چلنے کی اطلاعات سرگرم ہیں۔ صوبے کی موجودہ حکمران جماعت کے اندر بھی سب اچھا نہیں’ حکومتی اتحادیوں میں بھی پھوٹ کی رپورٹس سامنے آرہی ہیں جبکہ اپوزیشن جماعتیں بھی تبدیلی کیلئے سرگرم ہیں۔ ٹارگٹ صرف کپتان کا وسیم اکرم ہے۔نیوز لائن کے مطابق پنجاب میں حکمران اتحاد کو دوسرے ہی سال میں تبدیلی کا سامنا درپیش ہے۔ تبدیلی کیلئے حکمران جماعت کے اندر ”وسیم اکرم” مخالف گروپ سرگرم ہے اور اس کیلئے کپتان کے علاوہ سلیکٹرز کی حمائت حاصل کرنے…

Read More

مارکیٹ میں سستے آٹے کیلئے فلور ملز کو گندم کوٹہ میں اضافے کا مطالبہ

فیصل آباد (نیوز لائن) فیصل آباد فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین چوہدری شفیق انجم نے کہا ہے کہ شہریوں کو سستے آٹے کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے ضلعی انتظامیہ فلور ملز کو سرکاری گندم کی فراہمی کے کوٹے میں اضافہ کرے۔انہوں نے کہا ہے کہ اس وقت ضلع میں یومیہ 20کلو گرام والے 70سے 80ہزار تھیلوں کی ضرورت ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے فلور ملز کو فراہم کی جانیوالی سرکاری گندم سے صرف 37ہزار تھیلے تیار ہو رہے ہیں۔ واضح رہے کہ ضلعی انتظامیہ کی طرف…

Read More

فیصل آباد میں سبزیوں و پھلوں کی :آن لائن خریداری ‘ ہوم ڈلیوری سروس

فیصل آباد (نیوز لائن) حکومت پنجاب کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ کی طرف سے شہریوں کے لئے معیاری سبزیوں وپھلوں کی سرکاری نرخوں پرآن لائن ہوم ڈلیوری سروس شروع ہوگئی ہے اس سلسلے میں درست دام ایپ لانچ اور فون نمبرز فراہم کئے گئے ہیں اور ابتدائی طور پر شہر کے پانچ مقامات سے بائیک رائیڈرز شہریوں کی کال پر سروس فراہم کریں گے۔ڈویژنل کمشنر عشرت علی اور ڈپٹی کمشنر محمد علی نے جنرل بس سٹینڈ میں قائم کئے گئے مین آفس سے ہوم ڈلیوری سروس کا افتتاح کیا جس…

Read More