پی ٹی آئی حکومت زرعی ترقی کیلئے کوشاں ہے‘ چیئرمین کشمیر کمیٹی

فیصل آباد (نیوز لائن) چیئرمین کشمیر کمیٹی سید فخر امام نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت زراعت کی ترقی اور کاشتکار کی معاشی حالت میں بہتری کیلئے پرعزم ہے اور سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی سربراہی میں قومی کمیٹی برائے زرعی ترقی میں وہ کپاس کی امدادی قیمت کے تعین سمیت ریسرچ و ڈویلپمنٹ بجٹ میں اضافہ کیلئے کسانوں کی بھرپور وکالت کا فریضہ سرانجام دے رہے ہیں۔زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے سنڈیکیٹ روم میں کپاس کی پائیدار پیداوار اور اس میں کمی کی وجوہات پر منعقدہ…

Read More

کپاس کی دیکھ بھال کیلئے محکمہ زراعت کی فیلڈ ٹیمیں تشکیل

فیصل آباد (نیوز لائن) چوہدری عبدالحمید ڈائریکٹر زراعت ( توسیع) فیصل آباد نے کپاس کے کاشتکاروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ موسمی صورت حال میں کپاس کی فصل پر خصوصی توجہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد ڈویژن میں ایک لاکھ 77ہزار ایکڑ رقبہ پر کپاس کاشت کی گئی ہے اور وقت کا تقاضاہے کہ کاشتکار اپنی محنت کا ثمر حاصل کرنے کے لیے اگست اور ستمبر میں کپاس کی دیکھ بھال پر خصوصی توجہ دیں۔ چوہدری عبدالحمید نے کہا کہ محکمہ زراعت توسیع اور…

Read More

کاشتکاروں کیلئے کپاس کی فصل کو زیادہ منافع بخش بنائیں گے: علی ارشد

فیصل آباد (نیوز لائن) علی ارشد ایڈیشنل سیکرٹری زراعت (ٹاسک فورس) پنجاب نے کہا ہے کہ کپاس کی فصل کی بحالی اور پیداواری ہدف کا حصول حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے وفاقی و صوبائی محکموں اور دیگر سٹیک ہولڈرز کو ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ کپاس کی فصل کو کم دورانیہ اور زیادہ پیداواری صلاحیت کی حامل بنانے کیلئے تحقیقی سرگرمیوں میں مزید تیزی لائی جارہی ہے۔ کاشتکاروں کیلئے کپاس کی فصل کو زیادہ منافع بخش بنانے کیلئے سٹیک ہولڈرز کی مشاورت اور ماہرین کی…

Read More

آبادی میں اضافہ غذائی قلت کا باعث بن سکتا ہے: وی سی جامعہ زرعیہ

فیصل آباد (نیوز لائن) ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ بڑھتی ہوئی آبادی کے تناظر میں اگر نئی نسلوں تک پانی‘ توانائی اور خوراک کے وافر اور پائیدار وسائل کی فراہمی یقینی نہ بنائی گئی تو انسانی زندگی کو مستقبل میں خطرناک مسائل اور چیلنجز کا سامنا ہوگا۔ زرعی یونیورسٹی کے کیس آڈیٹوریم میں موسمیاتی تبدیلیوں جیسی صورتحال سے نبرد آزما ہونے کیلئے حکمت عملی اور غذائی رجحانات پر منعقدہ ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر محمد اشرف (ہلال امتیاز) نے کہا کہ پانی‘ توانائی‘ خوراک‘ حیاتیاتی…

Read More

وزیر سائنس کا ایگریکلچرٹیکنالوجی ٹاسک فورس قائم کرنے کا اعلان

فیصل آ باد (نیوز لائن) سائنس و ٹیکنالوجی کے وفاقی وزیرفواد احمد چوہدری نے کہا ہے کہ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر محمد اشرف کی قیادت میں کراپ و لائیوسٹاک تحقیق و تعلیم سے وابستہ ماہرین پر مشتمل قومی سطح کی ایگریکلچرٹیکنالوجی ٹاسک فورس کا قیام عمل میں لایا جا رہاہے جو فی کس سکڑتے زرعی رقبوں میں فی ایکڑ پیداوار اور منافع میں اضافہ اور ویلیو ایڈیشن و پراسیسنگ کے فروغ میں حائل رکاوٹوں کی نشاندہی کے ساتھ ساتھ زرعی برآمدات میں اضافہ اور اکیڈیمیا انڈسٹری و…

Read More

پنجاب میں چاول کا پیداواری ہدف 40 لاکھ میٹرک ٹن مقرر

فیصل آباد (نیوز لائن) پنجاب حکومت نے صوبے میں چاول کا پیداواری ہدف چالیس لاکھ میٹرک ٹن مقرر کردیا ہے۔ اس کیلئے محکمہ زراعت کو 46 لاکھ18ہزار ایکٹر اراضی پر چاول کی کاشت کا ٹارگٹ دیا گیا ہے۔ نیوز لائن کے مطابق فیصل آباد ڈویژن میں اس سال مجموعی طور پر چارلاکھ47ہزار570ایکٹر اراضی پر دھان کی فصل کاشت کی جائیگی جبکہ ڈویژن میں دھان کا پیداواری ہدف چار لاکھ27 ہزار410 میٹرک ٹن مقرر کیا گیا ہے اسی طرح ضلع فیصل آباد میں 73ہزار611 ایکٹر اراضی پر چاول کی کاشت جبکہ…

Read More

سورج مکھی کے کاشت کاروں کیلئے محکمہ زراعت کی خصوصی ہدایات

فیصل آباد (نیوز لائن) محکمہ زر اعت کے زرعی ماہرین نے کہا ہے کہ بہاریہ سورج مکھی کی برداشت کا عمل بڑی محنت اور احتیاط سے کریں کیونکہ اس عمل میں چھوٹی سی کوتاہی پیداوار کو بری طرح متاثر کرسکتی ہے۔ سورج مکھی کی فصل کے پھولوں کو درانتی سے کاٹ لیں اور دو سے تین دن تک زمین سے ایک فٹ اونچے بنائے گئے چبوتروں پر پھیلا دیں ۔اس کے بعد تھریشر سے گہائی کریں۔ اگر فصل تھوڑی ہوتو پھولوں کی کٹائی کے بعد ان کو خشک کرکے ڈنڈوں…

Read More

گندم خریداری مہم ناکام: سرکار نے پٹواریوں کو گندم خریداری ٹارگٹ دیدئیے

فیصل آباد (ندیم جاوید) اوپن مارکیٹ میں زیادہ قیمت ہونے کی وجہ سے کسان سرکار کو گندم فروخت کرنے پر آمادہ نہیں ہیںجس کی وجہ سے محکمہ خوراک کی فیصل آباد میں گندم خریداری مہم بری طرح ناکام ہو گئی ہے۔ حکومت نے گندم خریداری کیلئے ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری لگائی تو ڈپٹی کمشنر نے پٹواریوں کو گندم خریداری ٹارگٹ دے کر کسی بھی قیمت پر ٹارگٹ پورا کرنے کا حکم دیدیا۔ پٹواری کو کسی بھی قیمت پر گندم خرید کر حکومت کو سرکاری قیمت پر فراہم کرنے کا…

Read More

فیصل آباد کے کسانوں کا سرکاری گندم خریداری مہم پر عدم اعتماد

فیصل آباد (ندیم جاوید) ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اور محکمہ خوراک کی بدانتظامی و نااہلی کی وجہ سے فیصل آباد کے کسانوں نے سرکاری گندم خریداری مہم پر عدم اعتماد کردیا ہے اور اوپن مارکیٹ میں گندم فروخت کرنے کو ترجیح دینے لگے ہیں۔ کسانوں کے عدم اعتماد کی وجہ سے ضلعی انتظامیہ کو گندم خریداری ٹارگٹ پورے کرنے کے لالے پڑگئے ہیں اور انتظامیہ بحرانی کیفیت کا شکار ہے ۔ نیوز لائن کے مطابق فیصل آباد کی ضلعی انتظامیہ کیلئے گندم خریداری کا سرکاری ٹارگٹ پورا کرنا بھی جوئے شیر لانے…

Read More

گندم کی غیر قانونی خریدوفروخت کرنیوالوں کیخلاف فوری کارروائی کا حکم

فیصل آباد (نیوز لائن) ڈویژن بھر میں گندم کی غیر قانونی خریداری کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے اس ضمن میں محکمہ خوراک کے افسران کے علاوہ ضلعی انتظامیہ کے افسران بھی فعال کردار ادا کریں۔ڈویژنل کمشنر محمود جاوید بھٹی نے وڈیو لنک کے ذریعے فیصل آباد ڈویژن کے چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز،محکمہ خوراک کے افسران کے ساتھ میٹنگ کے دوران گندم کی خریداری مہم اور دیگر انتظامی امور وحکومتی پالیسی پر عملدرآمد کاجائزہ لیتے ہوئے کہی۔ڈپٹی کمشنرز سردار سیف اللہ ڈوگر،محمد طاہر وٹو،میاں محسن رشید،سید امان…

Read More