شہد اور سبزیوں کی پیداوار بڑھانے کیلئے 4 ریسرچ منصوبے منظور

فیصل آباد (نیوز لائن) سبزیوں اور شہد کی پیداوار بڑھانے کیلئے حکومت پنجاب نے ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ کے چار ریسرچ منصوبوں کی منظوری دیدی جس پر50کروڑ روپے لاگت آئے گی ویجٹیبل کی پیداوار بڑھانے کیلئے ایوب ریسرچ کے تحت ساہیوال اور کروڑ لعل عیسن میں انسٹی ٹیوٹس قائم کئے جائیں گے جبکہ بقیہ دومنصوبے متعلقہ شہروں کی یونیورسٹیز کے اشتراک سے خانیوال اور لودھراں میں قاوز کئے جائیں گے زرعی تحقیقاتی ادارہ کی سفارشات پر راجن پور میں کاٹن ریسرچ اسٹیشن کی تعمیر آئندہ مالی سال میں شروع ہوگی…

Read More

فاسٹ فوڈ اور مرغن غذائیں جسمانی صحت متاثر کررہی ہیں’ ڈاکٹر ظفر

فیصل آباد (نیوز لائن) دنیا میں ہر ساتواں انسان بالخصوص خواتین اور بچے غذائی کمی کا شکار ہوکر صحت مند زندگی سے محروم ہوکر مفید شہری کا کردا رادا کرنے سے قاصر ہیں لہٰذا ضروری ہے کہ طرز زندگی اور کھانے کی ترجیحات میں معمولی تبدیلی لانے کے ساتھ ساتھ فاسٹ فوڈز کے بجائے روایتی کھانوں اور دیسی مشروبات کو دوبارہ زندگی کا حصہ بنایا جائے۔یہ باتیں زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں پلاننگ و ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب’ یونیسف اور یونیورسٹی کی کلیہ فوڈ نیوٹریشن و ہوم سائنسز اور نیشنل…

Read More

زرعی ماہرین کی طرف سے کماد کی بوائی کیلئے کاشتکاروں کو ہدایات جاری

فیصل آباد (نیوز لائن)محکمہ زراعت کے زرعی ماہرین نے کاشتکاروں کو کہا ہے کہ وہ بہاریہ کماد کی کاشت آخر مارچ تک مکمل کرلیں۔ کماد کی اچھی پیداوار حاصل کرنے کے لیے میرا اوربھاری میرا زمین جس میں پانی کا نکاس بہتر ہو اور نامیاتی مادہ زیادہ مقدار میں پایا جاتا ہو موزوں ہے ۔زمین کی تیاری سے پہلے اچھی طرح گلی سڑی گوبر کی کھاد ڈالیں اور روٹا ویٹر دو دفعہ ، چزل ہل ایک دوسرے کے مخالف رخ اور 3سے4دفعہ عام ہل بمعہ سہاگہ سے زمین تیار کریں۔…

Read More

سنٹرفار ایڈوانس سٹڈیز جامعہ زرعیہ کو’’ڈی ایٹ سنٹر ‘‘کا درجہ مل گیا

فیصل آباد (محمد امین) وفاقی حکومت نے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں قائم سنٹر فار ایڈوانس سٹڈیز اینڈ فوڈ سکیورٹی کو ’’ڈی ایٹ سنٹر ‘‘ کادرجہ دیدیا ہے۔ سنٹر فار ایڈوانس سٹڈیز کو یو ایس ایڈ سے ریسرچ کو فروغ دینے کیلئے گرانٹ ملتی تھی ۔ ایک سال قبل یو ایس ایڈ سے گرانٹ بند ہونے کے بعد سے یہ سنٹر عملی طور پر بند ہی تھا ۔ اب حکومت نے اسے ڈی ایٹ سے منسل کردیا ہے ۔ توقع کی جارہی ہے کہ ڈی ایٹ ممالک کی فنڈنگ سے…

Read More

محکمہ زراعت نے سورج مکھی کو گندم کی متبادل فصل قرار دیدیا

فیصل آباد (نیوز لائن) محکمہ زراعت نے سورج مکھی کو کاشتکاروں کیلئے گندم کی متبادل فصل قرار دیدیا ہے۔ محکمہ زراعت کی جانب سے کاشتکاروں سے کہا گیا ہے کہ جن علاقوں میں کاشتکاروں نے کپاس کے بعد گندم کاشت نہیں کی وہاں سورج مکھی کاشت کی جاسکتی ہے، پاکستان کی معیشت کا زیادہ تر انحصار کپاس کی فصل پر ہے۔ کپاس کی مجموعی پیداوارکا تقریباً 75 فیصد پنجاب میں پیدا ہوتا ہے۔ کپاس کی اچھی اور بہتر پیداوار حاصل کرنے کے لئے مختلف عوامل اور مراحل اہم کردار ادا…

Read More

پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال قریشی ڈین ویٹرنری سائنسز جامعہ زرعیہ تعینات

فیصل آباد (نیوز لائن) گورنر پنجاب و چانسلر زرعی یونیورسٹی فیصل آباد نے کلیہ ویٹرنری سائنس کے سینئر پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال قریشی کو آئندہ تین برسوں کیلئے کلیہ ویٹرنری سائنس کا ڈین مقرر کیا ہے۔یونیورسٹی کے رجسٹرار آفس سے جاری ہونے والی نوٹیفکیشن کے مطابق گھریلو جانور خصوصاً بھینس اور اونٹی کی تولیدی صحت و امراض کے ماہر ڈاکٹر ظفر اقبال قریشی تدریس و تحقیق کا وسیع تجربہ رکھنے کے ساتھ ساتھ یونیورسٹی میں فیصلہ سازی کی سپریم باڈی سنڈیکیٹ کے متحرک رکن بھی رہے ہیں۔ علاوہ ازیں ڈاکٹر…

Read More

گندم کی پچھیتی بوائی کی بجائے سورج مکھی کاشت کرنے کا مشورہ

فیصل آباد(نیوزلائن)محکمہ زراعت کی جانب سے کاشتکاروں سے کہا گیا ہے کہ وہ کاشتکار جو بروقت گندم کاشت نہیں کرسکے وہ گندم کی پچھبتی کاشت کی بجائے بہاریہ سورج مکھی کاشت کریں سورج مکھی کا شمار اہم خوردنی تیلدار اجناس میں ہوتا ہے سورج مکھی کی فصل خوردنی تیل کی ملکی پیداوار بڑھانے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے کاشتکار سورج مکھی کی کاشت سے کم وقت میں زیادہ منافع کماسکتے ہیں سورج مکھی کم دورانیے کی فصل ہے جو100سے130 دنوں کے مختصر عرصہ میں پک کر تیار ہوجاتی ہے…

Read More

شوگر ملوں میں گنے کی کم نرخوں پر خرید اور کاشتکاروں سے حلف نامے

فیصل آباد(عاطف چوہدری )پنجاب بھر میں گنا کم نرخوں پر خریدنے کا سلسلہ جاری ہے اور کاشتکار شوگر ملز مالکان کے ظلم کا شکار ہیں ۔ مگر حکومتی ادارے بااثر ملز مالکان کیخلاف کسی بھی قسم کی کارروائی سے گریزاں ہیں۔ کم نرخوں پر گنا خریدنے والے شوگر ملز مالکان نے عدالتی اور حکومتی کارروائی سے بچنے کیلئے کاشتکاروں سے حلف لینا شروع کردئیے۔نیوزلائن کے مطابق پنجاب بھر میں شوگر ملز مالکان کنڈے پر120روپے سے 130روپے فی من تک گنا خرید رہے ہیں۔ ملز گیٹ پر گنا 140سے 150روپے فی…

Read More

زرعی مشاورتی کمیٹی کا اجلاس: کسانوں کی رجسٹریشن کے اہداف مقرر

فیصل آباد(نیوزلائن)ضلعی زرعی مشاورتی کمیٹی کا اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)ملک مشتاق حسین نائچ کی صدارت میں ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا جس میں کسانوں کی فلاح وبہبود کے لئے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا ۔اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ملک ظفر کے علاوہ محکمہ زراعت‘لائیو سٹاک‘فشریزاور دیگر محکموں کے افسران اور کاشتکاروں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ رواں سال اب تک زرعی زمینوں کے 15193 نمونے حاصل کرکے تجزیہ کے لئے لیبارٹری ارسال کئے…

Read More

زرعی یونیورسٹی طلبہ و اساتذہ کی تربیتی ورکشاپس اختتام پذیر

فیصل آباد (نیوزلائن) زرعی یونیورسٹی میں پوسٹ گریجوایٹ طلبہ ‘ لیکچرارز اور اسسٹنٹ پروفیسرزکیلئے سائنسی آلات کے استعمال پر منعقدہ تربیتی ورکشاپس کا سلسلہ اختتام پذیر ہوگیا۔ ڈائریکٹوریٹ آف ریسرچ ‘ انوویشن و کمرشلائزیشن (اورک) کے زیراہتمام نیو سینٹ ہال میں منعقدہ اختتامی سیشن کے مہمان خصوصی وائس چانسلرڈاکٹر ظفر اقبال رندھاوا تھے جبکہ ڈین کلیہ سائنسز ڈاکٹر محمد اصغر باجوہ نے مہمان اعزاز کے طو رپر شرکت کی۔ ورکشاپس کے 88شرکاء میں سرٹیفکیٹس تقسیم کرنے کے بعد اپنے خطاب میں ڈاکٹر ظفر اقبال رندھاوا نے اُمید ظاہر کی کہ…

Read More