فیصل آباد کے تاجروں کا حکومت کے ساتھ مذاکرات پر مایوسی کا اظہار

فیصل آباد (نیوز لائن) فیصل آباد کی تاجر تنظیموں نے حکومت کی طرف سے شناختی کارڈ کی شرط کو تین ماہ کیلئے موخر کرنے سمیت دیگر نکات کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت کی طرف سے تاجروں کو وقت گذاری کیلئے ایک لولی پاپ دیا گیا ہے جس سے تاجروں کو کوئی ریلیف تو نہیں مل سکتا بلکہ آنے والے دنوں میں مسائل مزید بڑھیں گے صدر سپریم انجمن تاجران حاجی اسلم بھلی نے کہا کہ 31جنوری تک ٹرانزیکشن پر کوئی کارروائی نہ کرنے کا کہا…

Read More

فیکٹری مالکان کا ”شاہانہ“ احتجاج: عوامی رنگ بھرنے کیلئے مزدور لیڈر بھی طلب

فیصل آباد (احمد یٰسین) سرمایہ داروں سے ٹیکس وصولی رکوانے کیلئے محنت کشوں کے حقوق کے علمبردار لیبر لیڈر بھی فیکٹری مالکان کے ہم رکاب ہوگئے۔سائزنگ فیکٹریوں‘ پاور لومز اور دیگر کارخانہ داروں کیخلاف سارا سال سڑکوں پر رہنے والے لیبر لیڈر وں نے سرمایہ داروں کیخلاف حکومت کے متحرک ہوتے ہی سرمایہ داروں کی حمائت میں احتجاج شروع کردیا ہے۔ نیوز لائن کے مطابق فیکٹری مالکان کی ٹیکس چوریاں روکنے اور ٹیکس چوروں کیخلاف قانونی کارروائی شروع ہوتے ہی سائزنگ اور پاورلومز فیکٹریوں کے ”کروڑپتی“مالکان نے احتجاج شروع کردیا…

Read More

سیلز ٹیکس ریفنڈکے ”تیزرفتار“ سسٹم کی کاہلی ایکسپورٹرز کیلئے درد سر

فیصل آباد (نیوز لائن) فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا ایکسپورٹرز کے لئے سیلز ٹیکس ریفنڈز کے کلیمز کی ادائیگی کی خاطر بنائے گئے فلی آٹو میٹڈ سیلز ٹیکس ای ریفنڈفاسٹرسسٹم کی سست کارکردگی ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز کیلئے درد سر بن گیا۔ مذکورہ سسٹم فاسٹر کی بجائے سلوور کہلایا جانے لگا کیونکہ ایف بی آر ٹیکسٹائل ایکسپورٹر ز کو تیز رفتار ریفنڈز کی ادائیگی کے دعوے میں ناکام نظر آرہی ہے۔ چودھری سلامت علی سنٹرل چیئرمین، میاں نعیم احمد چیئرمین نارتھ زون، اسلم احمد کارسازچیئرمین ساتھ زون پاکستان ہوزری مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز…

Read More

فیصل آباد چیمبر آف کامرس کی 41قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کا اعلان

فیصل آباد (نیوز لائن)فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں 41قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کا اعلان کردیا گیا جن صنعتکاروں وتاجروں کو قائمہ کمیٹیوں کی ذمہ داریاں سونپی گئیں ہےں ان میں انجینئر رضوان اشرف کو اکا¶نٹس‘کاشف ضیاءکو ڈپلومیٹرک افیئر اینڈ انٹرنیشنل ٹریڈڈیلگیشن ‘سکندر حیات ایجوکیشن‘حاجی محمد سلیم ہوزری‘محمد امجد حج اینڈ عمرہ‘مزمل سلطان سکروٹنی‘رانا طالب حسین سائزنگ‘مرزا ہدایت ریلوے‘انجینئر بابر شہزاد اولڈ مشینری‘رانا حبیب الرحمان ٹیکنیکل ایجوکیشن‘انجینئر احمد حسن ریسرچ اینڈ ڈوپلیمنٹ سی پیک‘خواجہ نوید میڈیا ایڈورٹائزمنٹ ‘طالب حسین رانا ای او بی آئی اینڈ لیبر لاءز‘ڈاکٹر حبیب…

Read More

ن لیگی سابق ڈپٹی مئیر حکومت کیخلاف ہڑتال ناکام بنانے کیلئے سرگرم

فیصل آباد (نیوز لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق ڈپٹی مئیر امین بٹ نے تحریک انصاف کی حکومت کیخلاف اعلان کردہ شٹر ڈاو¿ن ہڑتال ناکام بنانے کیلئے سرگرمیاں شروع کردیں۔ نیوز لائن کے مطابق تحریک انصاف کی حکومت کی ٹیکس پالیسی کیخلاف فیصل آباد سمیت ملک بھر میں تاجر رہنما اگست میں چار دن کی ہڑتال کا اعلان کرچکے ہیں۔ فیصل آباد میں ہڑتال کے معاملے پرہمیشہ کے حریف دھڑے انجمن تاجران سٹی اور سپریم انجمن تاجران باہمی اتفاق و اتحاد کے ساتھ اعلانات کررہے ہیں۔ دونوں دھڑوں…

Read More

تحریک انصاف نے نیب زدہ شخصیت کو چیئرمین فیڈمک لگا دیا

فیصل آباد (احمد یٰسین) پاکستان تحریک انصاف نے فیصل آباد میں سرکاری انڈسٹریل اراضی کی ڈویلپمنٹ کے امور کی نگرانی ایسی شخصیت کو سونپ دی جو اربوں روپے کے پراپرٹی فراڈ میں ملوث ہے اور ان کے پراپرٹی فراڈ کے حوالے سے نیب میں معاملات چل رہے ہیں۔ فیصل آباد انڈسٹریل ڈویلپمنٹ مینجمنٹ کمپنی کا چیئرمین بن کر یہ نیب زدہ شخصیت اہم سرکاری عہدیداران سے ملاقاتیں کررہا رہی ہے اور اعلیٰ حکومتی عہدیداران سے تعلقات ظاہر کرکے اپنی فیملی کے انڈسٹریل گروپ کی گرتے ہوئے کاروبار کو سنبھالا دینے…

Read More

حکومتی اقدامات کے ایکسپورٹ پر منفی اثرات مرتب ہوئے: خرم مختار

فیصل آباد (نیوز لائن) پاکستان ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین خرم مختارنے کہا ہے کہ ری فنڈز کی عدم ادائیگی‘خام مال کی درآمد پر اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی کے نفاذ اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی چھوٹ ختم کرنے سے برآمدات پر منفی اثرات پڑے گئے حکومت کو ایکسپورٹ میں اضافہ کیلئے ترجیحی اقدامات کرنے چاہیے انہوں نے کہا کہ ری فنڈز کی عدم ادائیگی کے باعث ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز پہلے ہی شدید مالی مسائل کا شکار ہیں جبکہ ذرائع توانائی کی سپلائی پر سبسڈی کے خاتمے، کاٹن یارن اور ہائیڈروجن پرآکسائیڈ…

Read More

نئے سرکاری نرخ مقرر:فیصل آباد میں روٹی‘ نان سمیت ہر چیز مہنگی

فیصل آباد (نیوز لائن) ضلعی انتظامیہ نے تھوک وپرچون فروشوں،دکانداروں وتاجروں اور صارفین کے نمائندوں کی مشاورت سے عام مارکیٹ کے لئے مختلف اشیائے ضروریہ کی قیمتیں نئے سرے سے مقرر کی ہیں اس سلسلے میں جاری ہونیوالے نوٹیفکیشن کے مطابق چناسفید(موٹا)102 روپے فی کلوگرام،چنا سفید(باریک) 97روپے فی کلوگرام،چنا سیاہ (موٹا)100روپے فی کلوگرام،چنا سیاہ(باریک)90روپے فی کلوگرام،دال چنا (موٹی) 100روپے فی کلوگرام،دال چنا (باریک)95روپے فی کلوگرام،دال مونگ کوری(بغیر دھلی)148 روپے فی کلو گرام، دال ماش (دھلی ہوئی غیر ملکی)158 روپے فی کلوگرام، دال ماش (بغیر دھلی غیر ملکی)150 روپے فی کلوگرام،دال…

Read More

انڈرانوائسنگ سمیت کوئی ٹیکس فراڈ نہیں چلنے دیں گے: شبر زیدی

فیصل آباد (نیوز لائن) چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو سید شبر زیدی نے کہا ہے کہ ٹیکسٹائل پر کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا۔ٹیکس چھوٹ کا غلط استعمال کرنے والوں کے ساتھ کوئی رعائت نہیں برتی جانی چاہئے۔ انڈر انوائسنگ کی بیماری ہمارے ٹیکس سسٹم کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے اس کی روک تھام کی جائے گی۔ ریجنل ٹیکس آفس کے خصوصی وزٹ کے دوران میڈیا سے بات گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیلز ٹیکس رجسٹریشن اب آٹو کردی ہے۔ کوئی بھی شہری اس کیلئے اپنی…

Read More

چیمبر آف کامرس اور صنعتی و تجارتی تنظیمیں ٹیکس چوروں کی محافظ

فیصل آباد (احمد یٰسین) فیصل آباد چیمبر آف کامرس اور دیگر صنعتی و تجارتی تنظیمیں ملکی معیشت کو تباہی کے دہانے تک پہنچانے والے ٹیکس چوروں کی محافظ بن گئیں۔صنعتی و تجارتی تنظیمیں اپنے ٹیکس چوراور قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ممبران کا احتساب کرنے کی بجائے ٹیکس چوری کرکے ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانے والوں کے تحفظ کیلئے حکومت کو ہی بلیک میل کرنے اور ورکرز کو فاقوں کا شکار کرنے پر تل جاتے ہیں۔ نیوز لائن کے مطابق تمام تجارتی و صنعتی تنظیموں کے قواعد…

Read More