کرپشن محاذ اور اختیارات کی جنگ: عامر عزیز اور اسد معظم فارغ

فیصل آباد (نیوز لائن) کرپشن محاذ کے نام پر اختیارات کی جنگ لڑنے والے سابق ڈی جی ایف ڈی اور سابق چیئرمین ایف ڈی اے اپنے عہدوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ سابق چیئرمین ایف ڈی اے کو کرپشن کیخلاف بولنے سے روکنے کیلئے پی ٹی آئی کے متعدد اہم رہنما سرگرم ہو گئے ہیں جبکہ سابق قائمقام ڈی جی ایف ڈی اے عامر عزیز اور ان کے ساتھیوں کیخلاف انٹی کرپشن اور ادارہ جاتی تحقیقات شروع کرنے کی ہدایات بھی کی گئی ہیں۔ نیوز لائن کے مطابق ایف ڈی اے…

Read More

ڈپٹی کمشنر آفس کی بہبود فنڈ برانچ میں کرپشن کا انکشاف‘ انکوائری شروع

فیصل آباد (نیوز لائن) ڈپٹی کمشنر آفس کی بنیوولٹ فنڈ(بہبود فنڈ)برانچ میں بڑے پیمانے پر مالی بے ضابطگیاں سامنے آئی ہےں ڈپٹی کمشنر فیصل آباد نے مالی بے ضابطگیوں کی نشاندہی پر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈوپلیمنٹ ڈاکٹر نوید اور فنانس اینڈ پلاننگ آفیسر پر مشتمل انکوائری کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے20روز میں رپورٹ دینے کے احکامات دیئے ہےں ڈپٹی کمشنر کی طرف سے جاری مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی فوری طور پر تمام ریکارڈ قبضہ میں لےکر بے ضابطگیوں کو سامنے لانے کے ساتھ ساتھ ذمہ داران کا بھی تعین…

Read More

ن لیگی رہنما کی سفارش پر کلرک ڈپٹی ڈائریکٹر ایف ڈی اے تعینات

فیصل آباد (ندیم جاوید) گوجرانوالہ ڈوپلیمنٹ اتھارٹی سے نااہلی پر وزارت ہاؤسنگ میں لاہور بھجوایا جانے والا انٹر پاس ہیڈ کلرک مسلم لیگ ن کی اعلیٰ شخصیت کی سفاش پر فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں ڈپٹی ڈائریکٹر لگا دیا گیا۔ پانچ سال سے ایف ڈی اے میں تعینات ڈپٹی ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ کے بارے میں حقائق جاننے اورانکوائری ہونے کے باوجود اعلیٰ حکام بااثر سیاسی سفارش کی وجہ سے کوئی ایکشن لینے کو تیار نہیں ہیں۔تفصیل کے مطابقڈپٹی ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ فیصل آباد ارشد وڑائچ کے حوالے سے سامنے آیا…

Read More

ٹوبہ کے نیب زدہ سیاستدان گورنر پنجاب کی اہم میٹنگز میں موجود

فیصل آباد (احمد یٰسین) گورنر پنجاب کے دورہ فیصل آباد و توبہ کے دوران نیب زدہ اور شکست خوردہ سیاستدان باپ بیٹے  میٹنگز میں گورنر کے ساتھ موجود رہے جبکہ اہم میٹنگز میں نیب زدہ باپ بیٹے کو گورنر پنجاب نے موجود رکھا۔ نیوز لائن کے مطابق عام انتخابات میں ٹوبہ ٹیک سنگھ کی صنعتکار سیاستدان فیملی کے ا میدوار چوہدری اشفاق کو پی ٹی آئی کا ٹکٹ ہونے کے باوجود مسلم لیگ ن کے امیدوار کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ عام انتخابات میں شکست کے باوجود…

Read More

سالہا سال کے قبضے جائز قرار :انٹی کرپشن نے مافیاز کو کلین چٹ دیدی

فیصل آباد (نیوز لائن) انٹی کرپشن فیصل آباد کے حکام نے فیصل آباد ریجن میں قیمتی سرکاری زمینوں پر سالہا سال تک قبضے کو جائز قرار دیدیا ہے اور سرکاری زمینوں پر قبضہ کرنیوالے مافیاز کو کلین چٹ دیدی۔ قیمتی سرکاری جائیدادیں ناجائز قابضین سے واگزارکروالی گئی ہیں مگر جرم ثابت ہونے کے باوجود بااثر ناجائز قابضین کیخلاف ایک بھی مقدمہ درج نہیں کروایا گیا۔نیوزلائن کے مطابق انٹی کرپشن فیصل آبادنے ریجن بھر میں ناجائز قابضین کیخلاف کارروائی کی اور اربوں کی قیمتی سرکاری زمینیں ناجائز قابضین سے واگزار کروالی…

Read More

فیصل آباد کی 21سڑکوں کی تعمیر میں ناقص تارکول کا استعمال

فیصل آباد(نیوزلائن)ہائی وے ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے سڑکوں کے 21منصوبوں میں ٹیسٹنگ کے بغیر تارکول کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے اور ناقص تعمیر کے باعث پونے دوسال کے قلیل عرصہ میں کارپٹ کی گئی سڑکیں پھٹ چکی ہیں اور گاڑیوں کی روانی میں مشکلات بڑھتی جارہی ہیں محکمہ مواصلات وتعمیرات کی گائیڈ لائینز اور مراسلہ نمبریPA/SECY(C&W)بتاریخ 25/09/2009کے تحت روڈ کنٹرکشن ‘مرمت ودیکھ بھال اور تعمیر میں استعمال ہونیوالی تارکول(لک) روڈ ریسرچ اینڈ میٹریل ٹیسٹنگ انسٹی ٹیوٹ سے تصدیق شدہ اور ٹیسٹ شدہ ہونی چاہیے لیکن سابق دفتر ڈسٹرکٹ آفیسر…

Read More

لوہے کی تلاش کے معاہدے میں کرپشن‘ سیکرٹری معدنیات شامل تفتیش

فیصل آباد(نیوز لائن)رجوعہ سادات چنیوٹ میں خام لوہے کے ذخائر کی تلاش کا معاہدہ من پسند افرادکو دینے کے درج مقدمہ میں سابق سیکرٹری معدنیات پیش ہوگئے ہیں۔ سابق سیکرٹری امتیاز چیمہ تقریبا تین گھنٹے تک اینٹی کرپشن کے آفس میں رہے۔ ان سے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن مہر شفقت اللہ مشتاق، ڈپٹی ڈائریکٹر لیگل شہرام مظفر اور سرکل آفیسر ریجن انسپکٹر ناصر چٹھہ پر مشتمل تفتیشی ٹیم نے سوال جواب کئے۔چنیوٹ میں رجوعہ سادات میں خام لوہے کے ذخائرکی تلاش کے سلسلہ میں 915 بلین ڈالرکا ایک معاہدہ امریکی کمپنی…

Read More

فیصل آباد ریجن کے 20ہزار کاشتکار نہری پانی چوری میں ملوث نکلے

فیصل آباد (احمد یٰسین) فیصل آباد ریجن کے 20ہزار سے زائد کاشتکار پانی چوری میں ملوث نکلے۔ نہری پانی کی چوری محکمہ انہار کے افسران‘ عملے اور ایریا واٹر بورڈ کے عہدیداروں کی ملی بھگت سے کئے جانے کی رپورٹس سامنے آئی ہیں۔ محکمہ انہار کے حکام پانی چور کاشتکاروں کیخلاف مقدمات کے اندراج اور کارروائی سے گریزاں ہیں صرف دکھاوے کیلئے چند ایک کاشتکاروں کیخلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں جبکہ ہزاروں پانی چاروں کو عام معافی دیدی گئی ہے۔ نیوزلائن کے مطابق محکمہ انہار فیصل آباد ریجن میں…

Read More

سرکاری اراضی پر قبضوں کی انکوائری کیلئے انٹی کرپشن کی کمیٹی تشکیل

فیصل آباد (نیوز لائن) سرکاری اراضی کے غلط استعمال اور فراڈ کو بے نقاب کرنے کے لئے انٹی کرپشن کی کمیٹی قائم کردی گئی ہے ۔کمیٹی ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب سید حسنین اصغر کی ہدایت پربنائی گئی ہے۔ فیصل آباد ریجن میں بنائی گئی کمیٹیکے سربراہ ڈپٹی ڈائریکٹر لیگل اینٹی کرپشن شہرام مظفر ہونگے جبکہ ممبران میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر انویسٹی گیشن فیصل آباد ملک محمد طارق،اسسٹنٹ ڈائریکٹر انویسٹی گیشن چنیوٹ محمد یونس،اسسٹنٹ ڈائریکٹر انویسٹی گیشن ٹوبہ ٹیک سنگھ واجد علی بھروانہ اور سرکل آفیسر جھنگ عثمان تجمل شامل ہیں۔…

Read More

اربوں کا پراپرٹی فراڈ کرنیوالے ’’چن ون گروپ‘‘ کا نیا پراجیکٹ لانچ

فیصل آباد (احمد یٰسین ) اربوں روپے کا پراپرٹی فراڈ کرنے اور نیب تحقیقات بھگتنے والے چن ون گروپ نے اپنے گزشتہ پراپرٹی منصوبوں کو ادھورا ہی چھوڑتے ہوئے ایک نیا منصوبہ لانچ کردیا ہے ۔ چن ون گروپ کے سابقہ منصوبوں کے تناظر میں نئے منصوبے کے حوالے سے بھی خدشات لے رہے ہیں ۔ گورنر پنجاب اور پی ٹی آئی قیادت کے انتہائی قریب سمجھے جانیوالے چن ون گروپ کے مالکان کے خلاف نیب تحقیقات جلد مکمل کرنے اور ان سے لوٹی گئی دولت واپس لینے کا مطالبہ…

Read More