خالہ نے نومولود بھانجا قتل کرکے جنات کی کارستانی کا ڈرامہ رچا دیا

فیصل آباد (نیوز لائن) جنات کی کارروائی کانتیجہ قراردی گئی نومولود کی موت ایک سال بعد قتل کی صورت اختیارکرگئی۔مقامی شہری تحسین احسن کی شکایت پر ملت ٹاون تھانہ میں اس کے سسرالی رشتہ داروں اوران کے پیر کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔تحسین احسن کے مطابق اولاد نرینہ سے محروم سعودیہ پلٹ سالی صائمہ منیرکے پیر ضیارحمت نے ترغیب دی کہ کسی نومولود کے قتل کاارتکاب کرنے کے بعداس کے ہاں بیٹاپیداہوسکے گا۔29اکتوبر2018کواس کی اہلیہ ماریہ منیر نے بیٹے کوجنم دیا۔ہسپتال سے ڈسچارج کئے جانے پرزچہ بچہ کوملت ٹاون ای…

Read More

بغیر طلاق دوسرا نکاح کرنے والی خاتون کے خلاف مقدمہ درج

فیصل آباد (نیوز لائن) نکاح پرنکاح کرنے کے الزام میں فیصل آبادکی بشریٰ انوراوراسلام آبادسے تعلق رکھنے والے سید عرفان مقدمہ کی زدمیں آگئے ۔مدینہ ٹاون پولیس کے ذریعے قانونی کارروائی کرانے والے الفتح گارڈن ایسٹ کینال روڈکے قیصرمحمود کے مطابق اس کے طلاق دیئے بغیرایک ماہ قبل بیش قیمت کار چوری کرکے لے جانےوالی اسکی سابقہ اہلیہ نے رابطہ ہونے پرموقف اختیارکیاکہ و ہ سید عرفان سے نکاح کرچکی ہے۔قیصرمحمود کے مطابق شریعت اورخلاف قانون دوسرانکاح کرنے والی اہلیہ اسے نابالغ بیٹالے جانے کی دھمکی بھی دے چکی ہے۔…

Read More

ڈیجیٹل کرنسی‘ جعلی بنک اکاؤنٹس فراڈ میں ملوث گروہ پکڑا گیا

فیصل آباد (احمد یٰسین) ایف آئی اے اور حساس اداروں کی ٹیم نے مشترکہ کارروائی کے دوران فیصل آباد کے پوش علاقے سے اے ٹی ایم ہیکنگ‘ ڈیجیٹل کرنسی اور نیٹ ورکنگ فراڈ میں ملوث چھے رکنی گروہ کے سربراہ سمیت چار ارکان کو گرفتار کرلیا۔ پکڑے جانے والے گروہ کا سربراہ ڈسٹرکٹ بار کے سابق نائب صدر کا بیٹا بتایا جاتا ہے۔نیوز لائن کے مطابق ایف آئی اے کی ٹیم نے حساس اداروں کی معاونت سے گزشتہ روز عبداللہ گارڈن کینال روڈ سے جدید انداز ٹیکنالوجی کے استعمال سے…

Read More

پولیس ہیڈکوارٹر فیصل آباد سے موٹرسائیکل چور کرنیوالے کانسٹیبل گرفتار

فیصل آباد (نیوز لائن) پولیس لائن فیصل آباد سے موٹرسائیکلیں چوری کرنے والے 2 پولیس کانسٹیبلوں کو گرفتار کرلیا گیا جن سے چوری کی 5 موٹرسائیکلیں برآمد ہوگئیں جبکہ حراست میں لیے گئے کانسٹیبلوں نے درجنوں موٹرسائیکلیں پولیس لائن سے چوری کرنے کا انکشاف کیا پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ تھانہ کوتوالی کے علاقہ میں واقع طارق مجاہد پولیس لائن سے ملازمین کی کھڑی موٹرسائیکلوں کو پولیس لائن میں ہی تعینات کانسٹیبل صابر اور اشتیاق چوری کرکے پندرہ سے بیس ہزار روپے کے عوض جھنگ روڈ ساتواں میل کے…

Read More

جسمانی تشدد سے 12سالہ لڑکا قتل: پولیس کیخلاف لواحقین کا احتجاج

فیصل آباد (نیوز لائن) فیصل آباد کے نواحی علاقے میں جسمانی تشدد کا نشانہ بنا کے بارہ سالہ لڑکے کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ پولیس رپورٹ کے مطابق رشید آباد گلی نمبر دو کے رہائشی شہزاد مسیح کا 12سالہ بیٹا بادل چک نمبر 123ج ب سدھو پورہ میں کباڑ کی دکان پر ڈیلی ویجز پر کام کرتا تھا۔ گزشتہ روز وہ شدید زخمی حالت میں گھر پہنچایا گیا۔ اسے ہسپتال لے جایا گیا مگر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ جاں بحق ہوگیا۔ میڈیکل رپورٹ کے مطابق…

Read More

چھاپے کے دوران پولیس تشدد سے نوجوان جاں بحق: لواحقین سرپا احتجاج

فیصل آباد (نیوز لائن) پولیس چھاپے کے دوران ہونیوالی مزاحمت کے دوران پولیس نے بندوق کے بٹ مار کر نوجوان کو موت کے گھاٹ اتارتے ہوئے اسکے بھائی کو گرفتار کرکے لے گئے جاں بحق ہونیوالے نوجوان کے درجنوں لواحقین نے جڑانوالہ روڈ پر نعش رکھ کر احتجاج کیا کھرڑیانوالہ پولیس چھاپہ مارنے والی پولیس کا تعین نہ کرسکی پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش قبضہ میں لیکر کارروائی شروع کردی تفصیل کے مطابق پرانے مکوآنہ میں سنارے کی دکان کرنے والے32سالہ مقصود احمد کے بھائی ناصر ولد لیاقت…

Read More

پولیس تشدد سے شہری کی ہلاکت: تھانیدار سمیت8 اہلکاروں کیخلاف مقدمہ

فیصل آباد (نیوز لائن) سٹی جڑانوالہ پولیس کی حراست میں مبینہ تشدد سے جاں بحق ہونیوالے انصر پہلوان کی ابتداوی رپورٹ میں تشدد سامنے آنے پر اے ایس آئی سمیت8ملازمین کیخلاف قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے دوملازمین کوگرفتارکرلیا گیا دوروز قبل تھانہ سٹی جڑانوالہ پولیس نے شراب کے نشہ میں دھت انصر پہلوان کو گرفتار کرکے تھانہ میں مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد اسے فراری کے دوران چھلانگ لگانے کے دوران گر کر موت کا شکار ہونے کا ڈرامہ کیا جس کے لواحقین…

Read More

شراب نوشی کا ملزم پولیس تشدد سے جاں بحق‘ لواحقین سراپاحتجاج

فیصل آباد (نیوز لائن) تھانہ سٹی جڑانوالہ پولیس کی حراست میں شراب پینے کے مقدمہ میں گرفتار ملزم مبینہ طورپر پولیس تشدد سے جاں بحق ہوگیا جسکے درجنوں لواحقین نے سول ہسپتال روڈ بلاک کرکے پولیس کیخلاف نعرے بازی کرتے ہوئے کئی پولیس ملازمین کو تشدد کا نشانہ بناڈالا پولیس نے اضافی نفری طلب کرکے مظاہرین سے مذاکرات کئے رواں سال پولیس حراست میں تیسرے ملزم کی ہلاکت ہے پولیس کے مطابق ملزم نے فروری کے دوران تھانہ کی چھت سے چھلانگ لگائی اور گر کر جاں بحق ہوا ملزم…

Read More

جدید دور کا”سلطانہ ڈاکو“ پولیس کے ہاتھوں تاریخی انجام کو پہنچ گیا

فیصل آباد (احمد یٰسین) رابن ہڈ اور سلطانہ ڈاکو کی طرح سرمایہ داروں کو لوٹ کرغریبوں کے دکھ درد مٹانے کی کوشش کرنے والا فیصل آباد کا جدید دور کا سلطانہ ڈاکو پولیس کے ہاتھوں اپنے انجام کو پہنچ گیا۔پولیس کلچر تبدیل کرنے کی دعویدار پاکستان تحریک انصاف کے عثمان بزدار کے دور اقتدار میں بھی پنجاب پولیس نے اپنی دو سو سالہ روائت برقرار رکھی اور دور جدید کے رابن ہڈ کو تاریخی کردار سلطانہ ڈاکو کی طرح ہی ایک بغیر مزاحمتی ”پلس“ مقابلے میں موت کے سپرد کردیا۔…

Read More

ن لیگی ایم پی اے کی پی ٹی آئی رہنما پر فائرنگ‘ بال بال بچے

فیصل آباد(نیوز لائن) مسلم لیگ ن کے مقامی ایم پی آئی اجمل آصف نے اپنے گن مینوں کی مدد سے تحریک انصاف کے رہنما اور سابق ایم این اے ڈاکٹر نثار احمد کو نواحی علاقے میں گھیر کر اندھا دھند فائرنگ کا نشانہ بنا ڈالا۔ فائرنگ سے سابق ایم این اے کی گاڑی کو شدید نقصان پہنچا تاہم ان کے ساتھی انہیں بچا کر نکل گئے۔ پولیس نے ن لیگی ایم پی اے اور ان کے ساتھیوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ نیوز لائن کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما…

Read More