زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں خلاف میرٹ سیاسی بھرتیوں کا انکشاف

فیصل آباد(احمد یٰسین)میاں شہباز شریف کو دور اقتدار میں زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں بڑے پیمانے پر سیاسی سیاسی بھرتیوں کا انکشاف ہوا ہے ۔ سیاسی بھرتیوں میں بہت بڑی تعداد میں سابق وزیر قانون رانا ثناء اللہ خاں کی’’ چٹوں‘‘پر بندے رکھے گئے۔ جبکہ ن لیگ کے دیگر رہنماؤں کو حصہ بقدر جثہ نوازا گیا۔سیاسی بھرتیوں کیلئے ن لیگی رہنماؤں نے سیاسی پشت پناہی پر خلاف میرٹ لگنے والے سابق وائس چانسلر رانا اقرار احمد خاں کو استعمال کیا۔ سیاسی بنیادوں پر بھرتی لوگ اب بھی یونیورسٹی میں اعلیٰ…

Read More

چمک کا کمال ‘ گھر بیٹھے اوپن یونیورسٹی میں ورکشاپس کی حاضری لگنے لگی

فیصل آباد(نیوزلائن) گھر بیٹھے ہی اوپن یونیورسٹی کے ریجنل کیمپس فیصل آباد میں ورکشاپس کی بوگس حاضریاں لگائے جانے کا انکشاف ہوا ہے بوگس حاضریاں نہ صرف فیصل آباد میں ہونیوالی ورکشاپس میں لگائی جارہی ہیں بلکہ یونیورسٹی کیساتھ ویڈیو لنک سے ہونیوالی ورکشاپس میں بھی ریجنل کیمپس فیصل آباد سے بوگس حاضریاں لگائی جاتی ہیں۔نیوزلائن کے مطابق علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ریجنل کیمپس فیصل آباد میں ورکشاپس کی بوگس حاضریاں لگائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ فیصل آباد میں مختلف سکولوں اور کالجوں میں ہونیوالی ورکشاپس کے علاوہ…

Read More

انجینئرنگ یونیورسٹی فیصل آباد کیمپس کی سکیورٹی ناقص قرار

فیصل آباد(عاطف چوہدری)انجینئرنگ یونیورسٹی فیصل آباد کیمپس کی سکیورٹی ناقص قرار دیدی گئی ہے۔ سکیورٹی فورسز کی خصوصی ٹیم نے اپنی انسپکشن رپورٹ میں یو ای ٹی کی سکیورٹی کو تمام پہلوؤں سے ناقص قرار دیا اور سکیورٹی کے حوالے سے یونیورسٹی انتظامیہ کو لاپرواہی اور غفلت کا مرتک قرار دیا۔ نیوزلائن کے مطابق سکیورٹی فورسز کے خصوصی سروے میں سامنے آیا ہے کہ مکوآ نہ بائی پاس پر قائم یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈٹیکنالوجی کے فیصل آباد کی سکیورٹی تسلی بخش نہیں ہے ۔امن وامان کی تشویشناک صورتحال کے تناظرمیں…

Read More

نیا پاکستان: جی سی یونیورسٹی میں خلاف میرٹ درجنوں تعناتیاں

فیصل آباد(نیوزلائن)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے مختلف شعبوں میں پروفیسر ز ،ایسوسی ایٹ پروفیسر ز ،اسسٹنٹ پروفیسر ز اور لیکچررز کی آسامیوں پر بڑے پیمانے پر غیر قانونی تعیناتیوں کا انکشاف ہوا ہے یونیورسٹی انتظامیہ نے ایچ ای سی قوانین کے خلاف خود ساختہ سکرونٹی کروا کر اہلیت کے خلاف ہی نہ صرف مختلف افراد کو مختلف عہدوں پر تعینات کر دیا ہے ایک رپورٹ میں سامنے آیا ہے کہ ان کو غیر قانونی ترقیوں کے بھی قابل قرار دیدیا ہے جس کی وجہ سے حکومتی خزانے کو کروڑوں روپے کانقصان…

Read More

زرعی یونیورسٹی میں معیاری تعلیم یقینی بنائیں گے:ڈاکٹر ظفراقبال

فیصل آباد (نیوزلائن)زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلرڈاکٹر ظفر اقبال رندھاوا نے کہا ہے کہ نوجوان محققین عام آدمی کی مشکلات کا ادراک کرتے ہوئے ان کا دیرپا اور پائیدار حل تلاش کرنے کیلئے اپنی توانائیاں صرف کریں تاکہ ملک میں بہترگورننس سسٹم یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ لوگوں کا معیار زندگی بلند کیا جا سکے۔ڈائریکٹوریٹ آف اکیڈمکس و ٹیچنگ ریسورس سنٹر کے زیراہتمام ویڈیوکانفرنس روم میں ایم فل اور پی ایچ ڈی ٹیچنگ اسسٹنٹس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ظفر نے تدریسی سٹاف پر زور دیا کہ نوجوانوں کوتحقیقات کیلئے…

Read More

ڈاکٹر ظفر اقبال رندھاوا پرو وائس چانسلر جامعہ زرعیہ فیصل آباد مقرر

فیصل آباد(نیوزلائن)گورنر پنجاب و چانسلرزرعی یونیورسٹی فیصل آباد نے شعبہ پیراسٹالوجی کے پروفیسرو ڈین کلیہ ویٹرنری سائنس پروفیسرڈاکٹر ظفر اقبال رندھاوا کو یونیورسٹی کا پرووائس چانسلرمقرر کیا ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال رندھاوا یونیورسٹی کے سینئر ترین پروفیسر ہیں اور شعبہ طفلیات (پیراسٹالوجی) میں تدریس و تحقیق کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ ڈاکٹر رندھاواکو وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی سفارش پر صدر اسلامی جمہوری پاکستان کی طرف سے صدارتی ایوارڈ (میڈل فار ٹیکنالوجی) جبکہ پاکستان اکیڈمی آف سائنسز کی طرف سے انہیں بیسٹ ٹیچر ایوارڈ اور اے آر شکوری گولڈ…

Read More

ڈاکٹر صفدر علی شیرازی چیئرمین جغرافیہ پنجاب یونیورسٹی تعینات

فیصل آباد(نیوزلائن) پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے پروفیسر ڈاکٹر صفدر علی شیرازی کو جامعہ کے شعبہ جغرافیہ کا چیئرمین تعینات کردیا ہے۔ ڈاکٹر صفدر علی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام بھی شروع کردیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے شعبہ کی بہتر ی کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھائیں گے۔ میرٹ کو یقینی بنائیں گے اور کسی کی حق تلفی نہیں ہونے دیں گے۔ پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچرارز ایسوسی ایشن فیصل آباد ڈویژن کے نائب صدر ڈاکٹر محمد نصرمن اللہ بھلّی نے پروفیسر ڈاکٹر صفدر علی شیرازی…

Read More

پولیس یونیورسٹیوں، کالجوں میں منشیات کی روک تھام میں ناکام

فیصل آباد(نیوزلائن)فیصل آباد پولیس تعلیمی اداروں میں منشیات کی روک تھام کیلئے اقدامات کرنے میں بری طرح ناکام ثابت ہوئی ہے۔ شہر کے درجنوں کالجوں اور یونیورسٹیوں میں منشیات کے استعمال کی شکایات سامنے آچکی ہیں مگر اس سب کے باوجود پولیس موثر اقدامات اٹھانے میں کامیاب نہیں ہو پائی۔ نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد میں بہت بڑے پیمانے پر یونیورسٹیوں اور کالجوں میں منشیات فروشی اور استعمال کئے جانے کی شکایات سامنے آرہی تھیں۔ سمن آباد میں کالج روڈ کے تمام کالجز میں وہاں کے عملے اور اساتذہ کی…

Read More

فیصل آباد کے 473 سکول صفحہ ہستی سے غائبٗ زمینوں پر قبضہ

فیصل آباد(احمد یٰسین)فیصل آباد کے 473سکول صفحہ ہستی سے ہی غائب کر دئے گئے۔ زمین پر ان کا وجود ہے اور نہ فائلوں میں ہی ان کے وجود بارے کوئی ریکارڈ مل رہا ہے۔ پراسرار موت کا شکار کئے جانے والے ان سکولوں میں سے متعدد کی ملکیتی اراضی کو مال مفت سمجھ کر مافیاز نے قبضہ جما لیا ہے۔سکولوں کی کئی بے نامی اراضی پر مافیاز آنکھیں لگائے بیٹھے ہیں اور مستقبل قریب میں اس پر بھی قبضہ جمانے کے تیاریاں کئے بیٹھے ہیں۔ نیوزلائن کے مطابق محکمہ تعلیم…

Read More

ورکرز ویلفیئر سکولز میں عید کے تیسرے دن بھی چھٹی

فیصل آباد(نیوزلائن)ورکرز ویلفیئرسکولز فیصل آباد کے پرنسپلزنے حکومتی احکامات ہوامیں اڑاتے ہوئے سکولز کے بچوں کو عید کے تیسرے دن کی چھٹی اپنی طرف سے دیدی۔ نیوزلائن کے مطابق ورکرز ویلفیئرسکولز فیصل آباد عید کے تیسرے دن بندر ہی رہے۔ سرکاری چھٹی نہ ہونے کے باوجود سکول پرنسپلز نے شاہانہ انداز اختیار کرتے ہوئے بچوں کو عید کے تیسرے دن کی چھٹی عنائت فرما دی۔ تیسرے دن اساتذہ خود بھی تشریف نہ لائے جبکہ ایک چوکیدار گیٹ پر کھڑا کردیا گیا جسے بھولے چوکےآنیوالے بچوں کو چھٹی کی اطلاع کرنے…

Read More