ضمنی الیکشن:تاندلیانوالہ میں 41 امیدواروں نے کاغذات جمع کروا دئیے

فیصل آباد (نیوزلائن)فیصل آباد کے علاقہ تاندلیانوالہ میں ضمنی الیکشن کیلئے41امیدوار میدان میں اتر آئے ہیں۔ این اے103سے 18جبکہ پی پی 103سے 23امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔ نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد کی تحصیل تاندلیانوالہ میں ایک قومی اور ایک صوبائی حلقے پر ضمنی الیکشن ہو رہے ہیں۔ اس حلقے میں عام انتخابات کے دوران ایک امیدوار کی خود کشی کے باعث الیکشن ملتوی ہو گیا تھا۔ تاندلیانوالہ کے ضمنی الیکشن میں مجموعی طور پر41امیدوار سامنے آئے ہیں ۔کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے آخری دن تک این اے103…

Read More

فیصل آباد کے ریٹرننگ افسران نے مثالی خدمات سرانجام دیں

فیصل آباد(احمدیٰسین)فیصل آباد کے ریٹرننگ افسران اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرنے الیکشن 2018کے دوران مثالی خدمات سرانجام دیں۔ یہ پہلا الیکشن ہو گا کہ جب فیصل آباد میں ریٹرننگ افسران اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کی ورکنگ اور غیرجانبداری کے حوالے سے کوئی شکائت سامنے نہیں آئی ۔ نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد میں عام انتخابات 2018کیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 31ریٹرننگ آفیسر مقرر کئے تھے۔ این اے 103اور پی پی 103میں ایک امیدوار کی وفات کے باعث الیکشن نہ سکا اور یہاں کے ریٹرننگ افسران کا کام درمیان میں ہی…

Read More

ٹوبہ کا انتخابی معرکہ :چوہدری اشفاق ناکام‘ ریاض فتیانہ فتحیاب

فیصل آباد(طاہر رشید)ٹوبہ ٹیک سنگھ کے الیکشن 2018کے نتائج ثابت کرتے ہیں کہ جوڑ توڑ میں ماہر ہونے کے باوجود انتخابی سیاست میں پی ٹی آئی کے چوہدری اشفاق بری طرح ناکام رہے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے ہی امیدوار ریاض فتیانہ نے چوہدری اشفاق کی مخالفت کے باوجود اپنے حلقوں میں بھاری اکثریت سے کامیابی سمیٹ کربرتری ثابت کردی ہے۔ نیوزلائن کے مطابق عام انتخابات سے قبل پی ٹی آئی ویسٹ پنجاب کے سابق صدر چوہدری اشفاق دعویدار تھے کے ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تمام نشستوں پر وہ…

Read More

ن لیگ کی پنجاب حکومت کیلئے نمبر گیم پوری ہے‘ ثنا ء اللہ

چنیوٹ (نیوزلائن) پنجاب میں حکومت بنانے کیلئے ہمارے پاس مطلوبہ تعداد ہے ۔ نمبر گیم ہم پوری کرچکے ہیں۔ ہمارے پاس پی ٹی آئی سے زیادہ اکثریت ہے ۔ یہ کہناہے سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خاں کا۔ چنیوٹ میں نو منتخب امیدواروں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب کی عوام نے اکثریت کے طور پر مسلم لیگ ن کو ہی اپنی پارٹی قرار دیا ہے ، جوڑ توڑ کے ذریعے سے اکثریت بناناجمہوری اصولوں کے خلاف بات ہے ،…

Read More

اپنی پارٹی سے غداری کرنیوالے امیدواروں کی اکثریت ناکام

فیصل آباد(احمد یٰسین)نظریات پس پشت ڈال کر صرف الیکشن جیتنے کی خاطر اپنی پارٹی سے غداری کرنے والوں کو فیصل آباد کی عوام نے بری طرح مسترد کردیا ہے۔ ہوا کا رخ دکھ کر چلنے والی سیاسی شخصیات کی بڑی تعداد الیکشن میں بری طرح ناکام رہے۔نیوزلائن کے مطابق سالہا سال تک نظریات کا پرچار کرنے والوں نے الیکشن قریب آتے ہی اپنی جماعتوں سے وفاداریاں تبدیل کر کے ہوا کے رخ پر چلنے کا ثبوت دیا تو عوام نے بھی انہی ناکامی سے دوچار کردیا۔جنرل پرویز مشرف کو دور…

Read More

الیکشن 2018: فیصل آباد میں الیکٹ ایبلزناکام‘ ورکرزکامیاب

فیصل آباد (نیوزلائن) عام انتخابات میں فیصل آباد کے ووٹرز نے قومی اورصوبائی نشستوں پر الیکٹ ایبلز کو مسترد کردیا ہے اور مختلف سیاسی جماعتوں کے ورکرز کو کامیابی دلوا دی ہے ۔ ضلع بھر میں ن لیگ اور پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے میدان میں آنے والے الیکٹ ایبلزسابق سپیکر پنجاب اسمبلی محمد افضل ساہی‘ سابق ایم این اے سردار دلدار احمدچیمہ‘سابق وزیر مملکت حاجی محمد اکرم انصاری‘سابق وزیر مملکت خزانہ رانا محمد افضل خاں‘سابق وزیر مملکت چوہدری عابد شیر علی ‘ سابق ایم این اے کرنل غلام…

Read More

کپتان مطمئن مگرپی ٹی آئی رہنما ؤں کے الیکشن نتائج پرتحفظات

فیصل آباد(نیوزلائن)عمران خان اپنی کامیابی پر مطمئن اور مسرور ہیں مگر دوسری جانب مسلم لیگ ن ‘ پیپلزپارٹی اور دوسری جماعتوں کی طرح تحریک انصاف بھی الیکشن میں دھاندلی کا الزام لگا رہی ہے اور الیکشن 2018کے نتائج پر شدید ترین تحفظات کا اظہار کردیا ہے۔ تحریک انصاف کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ الیکشن 2018کے نتائج درست طور پر مرتب نہیں کئے گئے۔ پولنگ عملے نے غفلت کا مظاہرہ کیا اور بعض مقامات پر پولنگ عملے نے ملی بھگت کی۔ نیوزلائن کے مطابق پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران…

Read More

فیصل آبادمیں پولنگ شروع:42لاکھ ووٹر 29 نشستوں پرچناؤ کریں گے

فیصل آباد(نیوزلائن)فیصل آباد میں پولنگ شرو ع ہوگئی ہے۔ فیصل آبادکے قومی اسمبلی کے دس میں سے 9 اورصوبائی اسمبلی کے 21میں سے 20حلقوں 42لاکھ کے لگ بھگ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے ۔این اے 103اور پی پی 103 میں آزاد امیدوار احمد مغل کی خودکشی کے باعث الیکشن ملتوی کردیا گیا ہے۔نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد کے 9قومی اور 20صوبائی حلقوں میں انتخابات کیلئے 3764پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں جن میں مرد ووٹرز کیلئے 1619خواتین کیلئے 1492مشترکہ 653ہیں۔فیصل آباد کے 645پولنگ اسٹیشن حساس قرار دیئے…

Read More

وقت گزرنے کو باوجود فیصل آباد میں امیدواروں کی انتخابی مہم جاری

فیصل آباد(احمدیٰسین)سابق وزیر قانون رانا ثناء اللہ خاں سمیت درجنوں ن لیگی اور پی ٹی آئی امیدواروں نے الیکشن کمیشن کی پابندی ہوا میں اڑا دی۔ انتخابی مہم کو وقت گزرنے کے باوجودمیڈیاپر انتخابی مہم جاری رکھی ۔ انتخابی مہم کا وقت گزرنے کے باوجود الیکشن اشتہارات شائع کرنیوالے اخبار کیخلاف بھی الیکشن کمیشن اور پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ نے کوئی کارروائی کرنا گوارہ نہ کیا۔الیکشن کمیشن کے احکامات اور میڈیا قواعد کے قواعد و ضوابط روندنے والے اخبار مالکان‘ اس کے ایڈیٹر اور انتخابی مہم جاری رکھنے والے امیدواروں کیخلاف…

Read More

این اے 87حافظ آباد: روائتی مخالفین میں بڑے مقابلے کی توقع

حافظ آباد(احمد یٰسین)ووٹرز کی تعداد کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا انتخابی حلقہ این اے 87حافظ آباد ہے۔ حافظ آباد میں دو بڑے گروپوں افضل تارڑ گروپ اور مہدی بھٹی گروپ کے درمیان انتخابی معرکے ہوتے آئے ہیں۔ اس مرتبہ بھی میدان انہی کے درمیان لگے گا تاہم مہدی بھٹی گروپ کا اس مرتبہ ایک کی بجائے دو امیدوار ہیں اور باہمی ایک دوسرے کی شدید مخالفت کرہے ہیں۔این اے 87حافظ آباد پورے ضلع حافظ آباد پر مشتمل ہے جبکہ ضلع میں پنجاب اسمبلی کے تین حلقے پی…

Read More