پیپسی اور کوک زہر ہیں: پنجاب حکومت مکمل پابندی عائد کرے

فیصل آباد(احمد یٰسین) پنجاب فوڈ اتھارٹی پیپسی کولا‘ کوکا کولا‘ گورمے کولا‘ آر سی کولا‘ سٹنگ‘ سیون اپ‘ڈیو‘ سپرائیٹ‘ گورمے اپ‘ کتنے ہی نام ہیں جن کوپنجاب حکومت واضح الفاظ میں زہر قرار دے چکی ہے مگر یہ صرف زبانی جمع خرچ تک ہی محدود ہے۔ پنجاب حکومت کے خوراک کی بہتری کیلئے قائم ادارے ’’پنجاب فوڈ اتھارٹی‘‘ نے کولڈ ڈرنک کے ان سب برانڈز کو بچوں کی صحت کیلئے زہر قرار دیا ہے۔ صاف الفاظ میں کہا گیا ہے کہ ان کولڈ ڈرنکس کے استعمال سے بچوں میں ہڈیوں…

Read More

پنجاب حکومت نے ڈاکٹرز کی بائیومیٹرک حاضری لازمی قرار دیدی

فیصل آباد (ندیم جاوید)پنجاب حکومت نے تبدیلی یقینی بنانے کیلئے صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی بائیومیٹرک حاضری یقینی بنانے کا حکم دیدیا۔ بائیومیٹرک حاضری نہ لگانے والے اور ہسپتالوں میں ڈیوٹی اوقات پورے نہ کرنے والے ڈاکٹرز کیخلاف کارروائی کی ہدائت کردی گئی۔ بائیومیٹرک حاضری کا حکم خود وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے دیا ہے جبکہ ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی موجودگی چیک کرنے کیلئے خصوصی مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دی جارہی ہیں۔ نیوزلائن کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبہ بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرزکی بائیومیٹرک حاضری ہر…

Read More

عوام کو لوٹنے کیلئے ڈاکٹرز کا ملٹی نیشنل کمپنیوں کیساتھ گٹھ جوڑ

فیصل آباد(ندیم جاوید) عوام کو لوٹنے کیلئے ڈاکٹرز مافیا نے ملٹی نیشنل ادویات ساز کمپنیوں کیساتھ گٹھ جوڑ کررکھا ہے ۔ڈاکٹرز ملٹی نیشنل کمپنیوں سے بھاری مراعات لے کر مہنگی ادویات تجویز کرتے اور ملٹی نیشنل کمپنیوں کی لوٹ مار میں انکاساتھ دیتے ہیں ۔ ڈاکٹرز اور کمپنیوں کا گٹھ جوڑ عوام کودونوں ہاتھوں سے لوٹنے کا باعث بن رہا ہے۔مارکیٹ میں اسی فارمولے کی سستی ادویات میسر ہونے کے باوجود ڈاکٹرز مہنگی اور غیر موثر ادویات پر فوکس کئے ہوئے ہیں۔ نیوزلائن کے مطابق سرکاری ہسپتالوں میں تعینات ماہر…

Read More

حاملہ خواتین کو ڈلیوری سے48گھنٹے قبل ہسپتال داخل کرنے کا حکم

فیصل آباد(نیوزلائن) حکومت پنجاب نے سرکاری ہسپتالوں میں حاملہ خواتین کو ڈلیوری سے 48گھنٹے قبل داخل کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔ ہسپتالوں میں خصوصی کاؤنٹر قائم کرکے اطلاع پر ایمبولینس فراہم کرنے کی ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے ہسپتالوں میں لیبرروم تک پہنچنے سے قبل ہی نومولود بچوں کی پیدائش کے پے درپے واقعات کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹیچنگ وڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز‘تحصیل ہیڈ کوارٹرز‘ بنیادی ہیلتھ یونٹس ودیگر میں قائم لیبررومز کے قریب حاملہ خواتین کے خصوصی کاؤنٹر قائم کرتے ہوئے وہاں پر تین…

Read More

پی ٹی آئی ارکان اسمبلی عطائیوں کو قانون سے بچانے میدان میں کود پڑے

فیصل آباد(نیوز لائن) پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے تبدیلی کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ۔رکن قومی اسمبلی نے عطائیوں کے خلاف کاروائی کرنے پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ اآفیسر کا تبادلہ کروا دیا ۔نواب شیر وسیر پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے این اے 101 سے رکن قومی اسمبلی ہیں ان کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ بہت بڑی تعداد میں عطائیوں کو ان کی پشت پناہی حاصل ہے۔ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے دور میں بھی وہ اپنا اثرورسوخ استعمال کر کے عطائیوں کیخلاف کارروائیاں رکوانے…

Read More

شہری ڈینگی لاروا کیخلاف موثر کردار ادا کریں:محکمہ صحت

فیصل آباد(نیوزلائن)ضلعی محکمہ صحت کی طرف سے شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ڈینگی لاروا کی افزائش روکنے کے لئے ذمہ داری کے ساتھ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں کیونکہ رواں موسم ڈینگی لاروا کی افزائش کے لئے موزوں ہونے کے ناطے اس کی روک تھام کے سلسلے میں احتیاطی اقدامات ناگزیرہیں۔یہ بات ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر برائے وبائی امراض ڈاکٹربلال احمد نے انسداد ڈینگی کے سلسلے میں مختلف علاقوں میں سرویلنس سرگرمیوں کی مانیٹرنگ کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ ڈینگی لاروا کے انسداد کے لئے محکمہ صحت کی ٹیمیں…

Read More

ڈینگی لاروا کی تلفی کیلئے ہر فرد کا اہم کردارہے:ڈپٹی کمشنر

فیصل آباد (نیوزلائن)ضلعی انتظامیہ ڈینگی سے بچاؤ کیلئے بھر پور انسدادی اقدامات پر ذمہ داری سے عمل پیرا ہے تاہم عوامی تعاون کے بغیر انسداد ڈینگی میں کامیابی ممکن نہیں لہذا شہری ڈینگی لاروا کی افزائش کے ممکنہ ذرائع کا صفایا کرنے میں اپنا کردار ادا کریں ۔ یہ بات ڈپٹی کمشنر سید احمد فواد نے شہریوں میں انسداد ڈینگی سے متعلق احتیاطی تدابیر پر مشتمل آگاہی پمفلٹس تقسیم کرتے ہوئے کہی ۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق سپرا‘ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد آصف شہزاد‘ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر ڈاکٹر بلال احمد اورمحکمہ…

Read More

رورل ہیلتھ سنٹرزکو دو کروڑ کی 13 الٹراساؤنڈ مشینیں فراہم

فیصل آباد (نیوزلائن) محکمہ پرائمری و سکینڈری ہیلتھ پنجاب کے زیر اہتمام نوزائیدہ بچوں کی صحت کے مربوط پروگرام کے تحت ضلع میں ’’ماں اور بچہ ‘‘کو علاج معالجہ کی معیاری اور تیز رفتار طبی و تشخیصی سہولیات فراہم کرنے کے لئے رورل ہیلتھ سنٹر کی سطح پر زچہ بچہ سنٹرز کو پہلے مرحلے میں دو کروڑ روپے مالیت کی 13 کلر ڈاپلر الٹرا ساؤنڈ مشینیں فراہم کی گئی ہیں ۔ یہ مشینیں ایک تقریب کے دوران ڈپٹی کمشنرسید احمدفواد نے زچہ بچہ سنٹرز کی انتظامیہ کے حوالے کیں ۔…

Read More

شہباز شریف کی ناقص حکمت عملی: الائیڈ ہسپتال مالی بحران کا شکار

فیصل آباد(ندیم جاوید) شہباز شریف حکومت کی ناقص حکمت عملی نے الائیڈ ہسپتال فیصل آباد کو شدید ترین مالی بحران کا شکار کردیا۔حکومتی فنڈز کی عدم فراہمی کے باعث ہسپتال کروڑوں روپے سے کا مقروض ہوچکاہے۔وارڈز میں مفت علاج تو ایک طرف ایمرجنسی میں بھی علاج معالجہ انتہائی مشکل اور او پی ڈی میں مریضوں کو ادویات کی فراہمی بری طرح متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔نیوزلائن کے مطابق شہباز شریف حکومت کی طرف سے عوام کو علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی میں عدم دلچسپی اور ناقص حکمت عملی…

Read More

پنجاب حکومت عطائیوں کیخلاف کارروائی میں بری طرح ناکام

فیصل آباد (ندیم شہزاد ) سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم کے باوجود پنجاب حکومت عطائیوں کیخلاف کارروائیاں کرنے اور عطائیت کے خاتمے میں بری طرح ناکام ہے۔ انتہائی کم تعداد ظاہر کرکے محکمہ صحت نے عطائیوں کی لسٹیں بنائیں اور ان کیخلاف بھی کارروائی میں بری طرح ناکامی ہی حکومت کو ملی۔نیوزلائن کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان نے چند ہفتے قبل پنجاب بھر میں سادہ لوح شہریوں کی زندگیوں سے کھیلنے والے ’’عطائی‘‘ ڈاکٹروں کے کلینکس‘ہسپتال اور لیبارٹریز کو سیل کرکے انکے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لانے…

Read More