ڈاکٹر دلویر سنگھ کی سکھوں کے تاریخی ورثہ بارے کتاب کی رونمائی

فیصل آباد(نمائندہ خصوصی) امریکہ سے آئے ہوئے بھارتی نژاد سکھ ڈاکٹر دلویر سنگھ پنوں کی پاکستان میں موجود سکھوں کے تاریخی ورثہ کے حوالے سے کتاب کی تقریب رونمائی فیصل آباد میں ہوئی۔ تقریب کا اہتمام لائلپور کے نوجوان تاریخ دانوں کی تنظیم ”ایل وائی ایچ سی“ نے کیا تھا۔ مہمان خصوصی معروف کیمیا دان اور جی سی ویمن یونیورسٹی فیصل آباد کی وائس چانسلر ڈاکٹر روبینہ فاروق تھیں۔تقریب میں رکن پنجاب اسمبلی لطیف نذر‘ بابااقبال قیصر‘ پروفیسر زبیر احمد‘نین سکھ‘ ڈائریکٹرفیصل آباد آرٹس کونسل صوفیہ بیدار‘ ڈائریکٹر لائلپور میوزیم…

Read More

پنجاب میں شدید ترین سموگ کا خدشہ: بھٹے‘ انڈسٹری بند کرنیکا فیصلہ

فیصل آباد (احمد یٰسین) پنجاب میں شدید ترین دھند اور سموگ کا خدشہ قرار دیا جارہا ہے۔ فیصل آباد سمیت آدھا پنجاب سموگ کے خدشہ کے حوالے سے خطرناک ترین قرار دئیے گئے ریڈ زون میں شامل ہے اور شدید ترین سموگ کے پیش نظر ان علاقوں میں بھٹہ اور خطرناک آلودگی پھیلانے کا باعث بننے والی انڈسٹری مکمل طور پر بند رکھی جائے گی۔ نیوز لائن کے مطابق پنجاب حکومت نے صوبہ بھر کے 36اضلاع کو سموگ کے خدشہ کے پیش نظر تین زون میں تقسیم کیا ہے۔ فیصل…

Read More

کام کرنے کا ”انعام“: ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات فیصل آباد عہدے سے فارغ

فیصل آباد (نیوز لائن) ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والوں صنعتکاروں کیخلاف کارروائی کا انعام دیتے ہوئے پنجاب حکومت نے ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات فیصل آباد محمد طاہر کو انکے عہدے سے ہٹا دیا ہے جبکہ ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والے صنعتی اداروں کو ریلیف دینے کی تیاری شروع کردی گئی ہے۔ قواعد کے مطابق کام کرنے کے انعام میں ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات کو عہدے سے ہٹائے جانے پر محکمہ ماحولیات کے عملے میں شدید مایوسی پھیل گئی ہے اور محکمہ ماحول کا تمام عملہ آئندہ سے صنعتکاروں کے ساتھ ”ڈیل“ کی پالیسی اپنانے…

Read More

ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں 30نومبر تک توسیع

فیصل آباد (نیوز لائن) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے رجسٹرڈ ٹیکس گزاروں کیلئے ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک مرتبہ پھر ایک ماہ کی توسیع کردی ہے جبکہ ایف بی آر حکام نے واضح کیا ہے کہ اس میں مزید توسیع نہیں کی جائے گی۔ نیوز لائن کے مطابق رجسٹرڈ ٹیکس گزاروں کے اپنے اخراجات اور آمدن کی تفصیلات جمع کروانے کی توسیع شدہ آخری تاریخ 30اکتوبر تھی تاہم اس تاریخ تک بھی ٹیکس گزاروں کی بڑی تعداد اپنی ریٹرن جمع نہیں کروا سکی۔ ٹیکس گزاروں کی مشکلات…

Read More

فیصل آباد کے صنعتکارماحولیاتی آلودگی پر سیل فیکٹریاں کھلوانے میں ناکام

فیصل آباد(نیوز لائن) اعلیٰ سطحی مذاکرات کے باوجودصنعتکاروں کی طرف سے قابل عمل طریقہ کاراپنائے نہ جانے کے سبب ماحولیاتی آلودگی کی وجہ سے سیل کئے گئے 21میں سے کوئی ایک بھی انڈسٹریل یونٹ ڈی سیل نہ کیاجاسکا۔ ڈائریکٹرجنرل انوائرنمنٹ پنجاب سے مذاکرات کے ایک روزبعدکئی صنعتکارفیکٹریاں چالو کرانے کے لئے محکمہ تحفظ ماحول کے مقامی دفترجاپہنچے۔بوائلرڈی سیل کرنے کے مطالبہ پر مقامی عملہ کی طرف سے انہیں انوائرنمنٹ ہیڈکوارٹررجوع کرنے کامشورہ دیاگیا۔عملے کاکہناتھاکہ انڈسٹریل یونٹس کے نقائص دورکرانے کی یقین دہانی کرائے جانے پرمجازافسران مخصوص مدت کے لئے یونٹ…

Read More

جی سی یونیورسٹی کا سینئر پروفیسر ریسرچ پلیج ریزم میں ملوث نکلا

فیصل آباد (نیوز لائن) جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے پروفیسرز کی سنیارٹی لسٹ میں پہلے دس سنیئر ترین پروفیسرز میں شامل انچارج ڈین مینجمنٹ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر حضور محمد صابر سرقہ شدہ ریسرچ میں ملوث نکلے۔ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی ہدائت پر سرقہ شدہ مواد بارے انکوائری کیلئے بنائی ہوئی یونیورسٹی کے تحقیقاتی کمیٹی (پلیج ریزم سٹینڈنگ کمیٹی) نے ڈاکٹر حضور محمد صابر کے گیارہ ریسرچ پیپرز میں پلیج ریزم کی نشاندہی کرکے انکے خلاف کارروائی کی سفارش کردی۔ نیوز لائن کے مطابق جی سی یونیورسٹی فیصل آبادکے پروفیسرز…

Read More

ڈپٹی کمشنر کا بھگت سنگھ کی حویلی کا دورہ:ثقافتی ورثہ کی حفاظت کا حکم

فیصل آباد (نیوز لائن) ڈپٹی کمشنر طارق خان نیازی نے چک نمبر 105 بنگے میں حویلی بھگت سنگھ کا دورہ کیا۔ انہوں نے حویلی کے مختلف حصے دیکھتے ہوئے تحریک آزادی کے ہیرو بھگت سنگھ سندھو کو انکی عظیم قربانی پر خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ بھگت سنگھ کی حویلی کی دیکھ بھال کرنے پر موجودہ مالک ثاقب ورک کو ضلعی انتظامیہ کی طرف سے یادگاری شیلڈ دی جائے گی جبکہ حویلی اور سکول کی دیکھ بھال کیلئے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔ انہوں نے…

Read More

سجادہ نشین بری امام سرکارنےعمران خان بارے پیش گوئی کردی

فیصل آباد (احمد یٰسین) سجادہ نشین دربار بری امام سرکار نے وزیر اعظم عمران خان کے حوالے سے بڑی پیش گوئی کردی۔ مملکت خداد پاکستان کا مفاد سب سے زیادی پیش نظر ہونا چاہئے۔ پارٹیوں کے آنے جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ پاکستان سب سے مقدم ہے۔ یوں لگتا ہے کہ عمران خان سے خدا کوئی خاص کام لینا چاہتا ہے۔ یہ پیش گوئی سجادہ نشین دربار بری امام سرکارپیر سید محمد علی گیلانی نے کی ہے۔ نیوز لائن کے مطابق دربار بری امام سرکارکے سجادہ نشین پیر سید…

Read More

فیصل آباد سمیت ملک بھر میں زلزلے کے جھٹکے: جانی ومالی نقصان

فیصل آباد (نیوز لائن) فیصل آباد سمیت ملک بھر میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ریکٹر سکیل پر زلزلہ کی شدت5.8اور گہرائی دس کلو میٹر تک تھی ۔ زلزلے سے ملک بھر میں بھاری جانی ومالی نقصان کی اطلاعات ہیں۔ فیصل آباد شہر کے تجارتی مراکز آٹھوں بازاروں‘کینال روڈ‘جیل روڈ سمیت تمام علاقوں میں شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے دفاتر اور گھروں سے باہر نکل آئے اور زلزلہ کے بعد کئی گھنٹے تک خوف وہراس کی فضاءقائم رہی تاہم فیصل آباد میں زلزلہ سے کسی قسم…

Read More

بجلی کنکشن کیلئے فائلر کی شرط: فیسکو میں ایف بی آر کا کاونٹر قائم

فیصل آباد (نیوز لائن) بجلی کنکشن کیلئے فائلر کی شرط لگنے کے بعد صارفین کی مشکل حل کرنے کیلئے فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے آفس میں ایف بی آر کا ہیلپ ڈیسک قائم کردیا گیا ہے۔ فیسکو کسٹمر سروسز سنٹر میں بنائے گئے ہیلپ ڈیسک پر ایف بی آر کے نمائندے دفتری اوقات میں موجودر ہیں گے۔صنعتی و کمرشل صارفین ون ونڈو آپریشن کے تحت ایف بی آر میں رجسٹریشن کےئے اپنی فائل جمع کروائیں گے اور انہیں رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جاری کئے جائیں گے ۔اس حوالے سے فیسکو ترجمان…

Read More