پی ایچ اے نے تاریخی چرچ کے احاطے کو کمرشل اراضی قرار دیدیا

فیصل آباد (احمد یٰسین) پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی فیصل آباد نے ”سرمایہ دارانہ ایلیٹ کے تفریحی مرکز”چناب کلب کے سامنے واقع تاریخی چرچ کے احاطے کو خلاف قواعد کمرشل اراضی قراردیدیا اور اس کے کمرشل استعمال کی اجازت بھی دیدی ہے۔ قوانین روند کر چرچ کو کمرشل بنانے کی ”ماسٹر پلان سازش ”میں ڈی جی اور ڈائریکٹر مارکیٹنگ سمیت پی ایچ اے کے متعدد اعلیٰ افسران ملوث پائے جا رہے ہیں۔نیوز لائن کے مطابق پی ایچ اے رولز کے تحت شہر میں کوئی ایڈورٹائزنگ بورڈ این او سی کے بغیر…

Read More

میاں عامر محمود کی یونیورسٹی کا فیصل آباد کیمپس غیرقانونی قرار

فیصل آباد (احمد یٰسین) ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے لاہور کے سابق ڈسٹرکٹ ناظم میاں عامر محمود کی یونیورسٹی کے فیصل آباد کیمپس کو باضابطہ طور پر غیرقانونی قرار دیدیا ہے اور اس میں داخلوں کے حوالے سے انتباہی نوٹس بھی جاری کردیا ہے۔ میاں عامر محمود نے فیصل آباد میں کچھ عرصہ سے یو سی پی کا غیرقانونی کیمپس بنا رکھا تھا جس میں باقاعدہ ایڈمشن کئے جارہے ہیں ‘ تدریسی عمل جاری رکھے ہوئے ہیںاور شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کے علاوہ قانون سے کھلم کھلا کھلواڑ کیا…

Read More

تجارت کے نام پر فیصل آباد سے دہشت گردوں کو فنڈنگ کا انکشاف

فیصل آباد (احمد یٰسین) فیصل آباد کی بزنس کمیونٹی کی طرف سے تجارت کے نام پر دہشتگردی کیلئے فنڈنگ کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ بعض بزنس مین خود اس میں ملوث ہونے کا شبہ ہے جبکہ بہت سے ان ڈائریکٹ معاملے میں ملوث پائے جا رہے ہیں۔ فیصل آباد کے ایکسپورٹرز اور مقامی صنعتکاروں و تاجروں کی بڑی تعداد اس معاملے میں ملوث پائی جارہی ہے ۔ دہشت گردی کیلئے فنڈنگ روکنے کیلئے سٹیٹ بنک آف پاکستان نے بزنس کمیونٹی سے حلفیہ بیان لینا شروع کردئیے ہیں۔نیو زلائن کے…

Read More

کسان گھی کسی زہر سے کم نہیں : کینسر جیسے امراض بانٹنے لگا

فیصل آباد (ندیم شہزاد) فیصل آباد میں بننے والے کسان گھی کو پنجاب فوڈ اتھارٹی زہریلا اور انسانی صحت کیلئے انتہائی مضر صحت قرار دے چکی ہے۔ کسان گھی ملز کی پراڈکٹ کسان کوکنگ آئل (سن فلاور) کو بھی پی ایف اے کی طرف سے زہریلا قرار دیا جا چکا ہے۔ کسان کے علاوہ بھی درجنوں گھی و کوکنگ آئل برانڈ زہریلے اور انتہائی مضر صحت قراردیا جا چکا ہے۔ نیوز لائن کے مطابق فیصل آباد سمیت ملک بھر میں بننے والی گھی اور کوکنگ آئل کے متعدد برانڈز کو…

Read More

چوری اور سینہ زوری: فیسکو 12ارب روپے کی ٹیکس چوری میں ملوث نکلا

فیصل آباد (احمد یٰسین) فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی 12 ارب روپے کی ٹیکس چوری میں ملوث نکلی۔ نیوزلائن کے مطابق شہریوں پر بجلی چوری کے الزامات مسلسل دہرانے والا اور معمولی سی غلطیوں پر شہریوں کیخلاف کارروائی کرنے والا ادارہ’’ فیسکو‘‘ خود اربوں روپے کی ٹیکس چوری میں ملوث ہے۔ ٹیکس چور فیسکو شہریوں سے سیلز ٹیکس اور اپنے ملامین کا انکم ٹیکس کٹوتی اور وصول کرنے کے باوجود یہ کٹوتی شدہ رقم ایف بی آر کو ادا کرنے سے انکاری ہے ۔نیوزلائن کے مطابق فیسکو نے ایف بی…

Read More

فیصل آباد ریجن کے 20ہزار کاشتکار نہری پانی چوری میں ملوث نکلے

فیصل آباد (احمد یٰسین) فیصل آباد ریجن کے 20ہزار سے زائد کاشتکار پانی چوری میں ملوث نکلے۔ نہری پانی کی چوری محکمہ انہار کے افسران‘ عملے اور ایریا واٹر بورڈ کے عہدیداروں کی ملی بھگت سے کئے جانے کی رپورٹس سامنے آئی ہیں۔ محکمہ انہار کے حکام پانی چور کاشتکاروں کیخلاف مقدمات کے اندراج اور کارروائی سے گریزاں ہیں صرف دکھاوے کیلئے چند ایک کاشتکاروں کیخلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں جبکہ ہزاروں پانی چاروں کو عام معافی دیدی گئی ہے۔ نیوزلائن کے مطابق محکمہ انہار فیصل آباد ریجن میں…

Read More

فیصل آباد میں سینکڑوں بوگس بنک اکاؤنٹس کھلوائے جانے کا انکشاف

فیصل آباد (احمد یٰسین) فیصل آباد میں سینکڑوں بوگس بنک اکاؤنٹ کھلوائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ غریب پلے داروں‘ بروکرز‘ دیہاڑی مزدوروں‘ آفس ورکرز‘ گھریلو ملازمین کے نام پر کھلوائے گئے بوگس اکاؤنٹس سے کروڑوں کی ٹرانزیکشن کی جارہی ہے۔بوگس بنک اکاؤنٹس کھلوانے میں متعدد سیاسی شخصیات اور بڑے سرمایہ دار ملوث پائے جارہے ہیں۔ نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد میں سینکڑوں بوگس بنک اکاؤنٹس کھلوائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ بوگس اکاؤنٹس اہم شخصیات نے اپنے آفس ورکرز‘ گھریلو ملازمین‘ دیہاڑی مزدوروں‘ پلے داروں‘ بروکروں کے نام پر…

Read More

فیصل آباد میں درجنوں غیرقانونی ایمبولینس سڑکوں پررواں دواں

فیصل آباد (احمد یٰسین) فیصل آباد میں بڑی تعداد میں غیرقانونی ایمبولیس گاڑیاں چلائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ غیرقانونی ایمبولینس کے ذریعے منشیات سمگلنگ سمیت غیرقانونی دھندے بھی چلائے جا رہے ہیں۔ نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد میں بڑی تعداد میں غیرقانونی ایمبولینس گاڑیاں چلائی جارہی ہیں۔ ریجن بھر میں قانونی طور پر منظور شدہ ایمبولیشن گاڑیوں کی تعداد انگلیوں پر گننے جیسی ہے جبکہ غیرقانونی ایمبولینس کی بھرمار ہے۔ نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد میں وزیر اعظم سکیم کے تحت لی گئی ٹیکسیوں کو بھی ایمبولینس کے طور…

Read More

عوام کو لوٹنے کیلئے ڈاکٹرز کا ملٹی نیشنل کمپنیوں کیساتھ گٹھ جوڑ

فیصل آباد(ندیم جاوید) عوام کو لوٹنے کیلئے ڈاکٹرز مافیا نے ملٹی نیشنل ادویات ساز کمپنیوں کیساتھ گٹھ جوڑ کررکھا ہے ۔ڈاکٹرز ملٹی نیشنل کمپنیوں سے بھاری مراعات لے کر مہنگی ادویات تجویز کرتے اور ملٹی نیشنل کمپنیوں کی لوٹ مار میں انکاساتھ دیتے ہیں ۔ ڈاکٹرز اور کمپنیوں کا گٹھ جوڑ عوام کودونوں ہاتھوں سے لوٹنے کا باعث بن رہا ہے۔مارکیٹ میں اسی فارمولے کی سستی ادویات میسر ہونے کے باوجود ڈاکٹرز مہنگی اور غیر موثر ادویات پر فوکس کئے ہوئے ہیں۔ نیوزلائن کے مطابق سرکاری ہسپتالوں میں تعینات ماہر…

Read More

ایم ڈی پارکنگ کمپنی کی غفلت : پارکنگ پلازہ سفید ہاتھی بن گیا

فیصل آباد(احمد یٰسین)ایم ڈی پارکنگ کمپنی ام لیلیٰ نقوی کی نااہلی‘ غفلت ‘ لاپرواہی اور سابق وزیر قانون رانا ثناء اللہ کے چہیتے سابق ڈی سی او فیصل آباد نورالامین کی ’’ہٹ دھرمی‘‘ پالیسیوں کی وجہ سے فیصل آباد پارکنگ پلازہ سفید ہاتھی بن گیا۔ ضلعی حکومت سے 25کروڑ روپے کا قرض‘ شہریوں سے کروڑوں روپے کی رقوم صرف نقشہ دکھا کر اکٹھی کرنے اور شہر میں بے ہنگم و غیرقانونی پارکنگ کی کھلی چھوٹ ملنے کے باوجود ایم ڈی پارکنگ کمپنی پارکنگ پلازہ کی تعمیر مکمل کرنے میں ناکام…

Read More