جی سی ویمن فیصل آباد5برس میں ملک کی بہترین یونیورسٹی بن جائیگی

جی سی ویمن یونیورسٹی فیصل آباد کو یونیورسٹی کا درجہ جنوری 2013 میں ملا ۔یونیورسٹی کا درجہ ملنے سے قبل یہ ادارہ ”گورنمنٹ کالج برائے خواتین مدینہ ٹاو¿ن“ کے نام سے جانا جاتا تھا۔ٹیکسٹائل سٹی کی پہلی ویمن یونیورسٹی کا مقام پانے والے اس ادارے نے اپنا سفر پاکستان بننے سے سے 13برس پہلے 1934 میںفیصل آباد (اس وقت لائل پور) کے پہلے انٹرمیڈیٹ کالج کی حیثیت سے کیا تھا۔ صرف دس برس کے سفر کے بعد پاکستان بننے سے چارسال پہلے ہی اسے گریجویٹ کالج کا درجہ مل گیا۔…

Read More

باتیں کرنے‘ نعرے لگانے کی بجائے عملی کام کریں گے: ڈاکٹر شاہد کمال

فیصل آباد (احمد یٰسین) جی سی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد کمال نے کہا ہے کہ یونیورسٹی سے ایڈہاک ازم ختم کرنا‘ نظام کو شفاف بنانا‘ میرٹ کا فروغ اور طلبہ کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنا میری اولین ترجیح ہے ۔باتیں کرنے اور نعرے لگانے کی بجائے عملی کام کرکے دکھائیں گے۔ یونیورسٹی کے نصاف کو درست کریں گے جبکہ امتحانی سسٹم کی خامیاں بھی جلد دور کرلی جائیں گی۔ نیوز لائن سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرٹ کے معاملے میں کوئی سمجھوتا…

Read More

جی سی یونیورسٹی : کیرئیر کونسلنگ کی انچارج سحر جاوید کا خصوصی انٹرویو

جی سی یونیورسٹی فیصل آباد نے اپنے قیام کے بعد انتہائی مختصر عرصے بے مثال کامیابیاں سمیٹی ہیں۔یونیورسٹی کو بنے ابھی دو دہائیاں بھی نہیں ہوئیں اور ملک بھر کے ساتھ عالمی سطح پر بھی اس نے اپنا نام بنایا ہے۔ یونیورسٹی میں دیگر شعبہ جات کے ساتھ طلبہ کی عملی زندگی کے حوالے سے رہنمائی کی کوششیں بھی کی جارہی ہیں۔ یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہونے کے بعد طلبہ کو سب سے پہلی مشکل اپنے کیرئیر کے حوالے سے درپیش ہوتی ہے۔ مناسب رہنمائی نہ ملنے کی وجہ سے…

Read More

یونیورسٹیوں میں سیاست کے مخالف: وائس چانسلرز خود سیاست کرنے لگے

فیصل آباد (احمد یٰسین) یونیورسٹیوں میں طلبہ سیاست اور اساتذہ تنظیموں کے قیام کے مخالف وائس چانسلرز نے خود اپنی ایسوسی ایشن بنا کر سیاسی سرگرمیاں شروع کردیں۔فیصل آباد کی تمام یونیورسٹیوں کے وی سی اس تنظیم کے رکن بتائے جارہے ہیں۔وائس چانسلرز کے تنظیم بنا کر سیاسی طور پر سرگرم ہونے سے یونین‘ ایسوسی ایشن و دیگر تنظیموں کے قیام اور رکنیت سازی کی بنیاد پرطلبہ اور اساتذہ کے خلاف سالہا سال تک کی جانیوالی کارروائیاں سوالیہ نشان بن گئی ہیں۔ نیوز لائن کے مطابق پاکستان بھر میں یونیورسٹیوں…

Read More

گائے بناسپتی اور کوکنگ آئل زہر ہیں : عثمان بزدار پابندی لگائیں

فیصل آباد (احمد یٰسین) فیصل آباد میں بننے والا معروف برانڈ کا گھی ’’گائے بناسپتی‘‘ انتہائی مضر صحت قرار دیا جا رہا ہے ۔ گائے بناسپتی کا پنجاب فوڈ اتھارٹی بھی انتہائی مضر صحت اور بیماریوں کا موجب قرار دے چکی ہے۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے اس پر پابندی لگانے کا بھی اعلان کیا تھا مگر گائے بناسپتی کے ’’بااثر‘‘ مالکان اپنے مضر صحت اور بیماریاں بانٹنے والے گھی کو مستقل پابندی سے بچانے میں ’’کامیاب‘‘ ہوگئے۔ نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد میں تیار ہونے والے معروف برانڈ ’’گائے بناسپتی‘‘…

Read More

پاکستان میں تاریخ پر بے مثال ریسرچ ہوئی: ڈاکٹر رضوان اللہ کوکب

اس حقیقت سے انکار ممکن ہی نہیں کہ کسی بھی معاشرے میں سدھار مؤثر پلاننگ کے بغیر نہیں لایا جا سکتا۔ پلاننگ کیلئے جہاں معاشرتی رویوں‘ معاشرے کی موجودہ صورتحال اور مستقبل کے اندازے لگانا ضروری ہے وہیں ماضی کے معاملات کی جانچ بھی ناگزیر ہے۔ ماضی میں کیا ہوتا رہا‘ کس طرح ہوا اور کس نے کیسے‘ کیا ایکشن کیا۔ کس طرح کی منصوبہ بندی کی گئی تھی‘ اس پر عمل کیسے ہوا اور نتائج کیا ملے۔ ماضی کے انہی افعال کے علم کو تاریخ کا نام دیا گیا…

Read More

کوالٹی ایجوکیشن کیلئے بک ریڈنگ کلچرکو فروغ دینا ہوگا: ڈاکٹر غلام مصطفی

سیاست جمہوری اقدار کی بنیاد اور جمہوری معاشروں کای اساس گردانی جاتی ہے۔ ابتدائے آفرینش سے ہی سماج کو سمجھنے اور بہتر انداز میں آگے بڑھنے کیلئے مل جل کر چلنے کی سوچ پائی جاتی ہے۔ صدیوں پہلے سیاست کی تعلیم کو باضابطہ طور پر تسلیم کرلیا گیا تھا۔ یونان کی جمہوری ریاستیں ہوں یا روم کی بادشاہتیں سیاست کے معاملات ہر دو جگہ پر ملتے ہیں۔ زمانے کی ترقی کے ساتھ سیاست کے رموز ورنگ بھی نکھرے اور اس کی تعلیم بھی ہمہ جہتی ہوتی گئی۔ موجودہ دور میں…

Read More

پنجاب میں 45لاکھ درخت لگانے کا میگا شجرکاری پراجیکٹ تیار

فیصل آباد (نیوز لائن) پنجاب حکومت نے صوبے میں شجرکاری کا میگا پراجیکٹ تیار کیا ہے۔ میگا شجرکاری پراجیکٹ تحت ایک سال کے دوران صوبہ بھر میں محکمہ جنگلات کی پانچ ہزار ایکٹر خالی اراضی پر45 لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔ منصوبے پر20کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ نیوز لائن کے مطابق صوبہ بھر میں سب سے زیادہ ساڑھے 13لاکھ درخت فیصل آباد سرکل میں لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ فیصل آباد میں اس کیلئے محکمہ جنگلات کی ڈیڑھ ہزار ایکڑ اراضی استعمال کی جائے گی۔نیوز لائن کے مطابق فیصلہ…

Read More

پنجاب حکومت نے فیصل آباد کی 1252 این جی اوز پر پابندی عائد کردی

فیصل آباد (نیوز لائن) پنجاب حکومت نے فیصل آباد میں رجسٹرڈ 1252این جی اوز پر پابندی عائد کردی ہے اور انہیں کسی بھی قسم کی سرگرمی میں شامل نہ ہونے کی ہدائت کی ہے۔ نیوز لائن کے مطابق پابندی رجسٹرار جوائنٹ سٹاک کمپنیز فیصل آباد نے عائد کی ہے اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ غیر سرکاری فلاحی تنظیموں‘ غیر منافع بخش تنظیموں‘ سوسائٹیز کے منتظمین سے کہا گیا تھا کہ وہ سوسائٹیز رجسٹریشن ایکٹ کی پابندی کرتے ہوئے ہر سال رجسٹریشن تجدید اور اپنی…

Read More

قائمقام ڈی جی ایف ڈی اے غیرقانونی ہاؤسنگ سکیوں کے مالکان پر مہربان

فیصل آباد (نیوز لائن) قائمقام ڈی جی ایف ڈی اے عامر عزیز پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیم مالکان پر مہربان ہوگئے۔ شکایات کے باوجود غیرقانونی پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیموں کے مالکان کیخلاف ایکشن لینے کی بجائے ٹھنڈے کمرے میں ان کے ساتھ دوستانہ میٹنگ کرکے معاملہ رفع دفع کرنے کی کوشش کرتے رہے۔ نیوز لائن کے مطابق فیصل آباد کے علاقے ستیانہ روڈ پر واقع غیرقانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف بڑی تعداد میں شکایات سامنے آئی ہیں۔ شکایات کے باوجود ڈی جی ایف ڈی اے عامر عزیز نے ان غیرقانونی رہائشی سکیموں کو…

Read More