پولیس اہلکاروں کیلئے بیماری کا علاج افسران کی اجازت سے مشروط

فیصل آباد(نیوز لائن)فیصل آباد میں پولیس ملازمین کیلئے اعلیٰ افسران سے اجازت لئے بغیر کسی بھی بیماری کا علاج کروانا بھی ممنوع قرار دیدیا گیا ہے۔انسانی حقوق کے’’ احترام‘‘ کی بہترین مثال قائم کرنے والا یہ حکم نامہ فیصل آباد کے ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ پولیس آفیسر نے جاری کیا ہے اور اس پر عمل نہ کرنے والے پولیس اہلکاروں کیخلاف سخت کارروائی کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد کے ایک ’’اعلیٰ‘‘ تعلیم یافتہ ایس پی نے پولیس ملازمین کیلئے حکم نامہ جاری کیا ہے کہ…

Read More

فیصل آباد کے تھانوں کی بوگس انسپکشن: جعلی رپورٹس کا انکشاف

فیصل آباد( عاطف چوہدری)فیصل آباد ریجن کے اعلیٰ پولیس افسران کی طرف سے تھانوں کی بوگس انسپکشن کرنے اور جعلی رپورٹس بنا کر آئی جی پنجاب کو بھجوائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ بوگس انسپکشن میں ایس پی ‘ ایس ایس پی اور ڈی آئی جی سطح کے افسران کے ملوث ہونے کی اطلاعات ہیں۔نیوزلائن کے مطابق پولیس افسران کے لئے لازم قرار دیا گیا ہے کہ وہ تھانوں کی ان فارمل اور فارمل انسپکشن (ملاحظہ و سرسری ملاحظہ ) کرتے رہیں اور اس کی رپورٹس آئی جی آفس کو…

Read More

ایس ایچ اوز کی تعیناتی ٹیکنیکل بنیادوں پر کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل

فیصل آباد(نیوزلائن)تھانیداروں کی تعیناتی کے لئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دید ی گئی۔سی پی اوفیصل آباداشفاق احمدخان کی طرف سے اہلیت کے حامل پولیس ملازمین کوایس ایچ اوتعینات کرنے کے لئے ایس ایس پی آپریشنز کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی ’’اوایس آئی ‘‘کی وساطت سے سفارشات سی پی اوکوارسال کریگی۔بیان کیاجاتاہے کہ ایس ایچ اوکے عہدے پرتعیناتی کے لئے پولیس ملازمین کی ساکھ، پیشہ وارانہ کارکردگی اورمجازاتھارٹی کا جاری کردہ ایس اوپی بھی ملحوظ خاطررکھاجائے گا۔ پولیس ذرائع کے مطابق کمیٹی تشکیل دینے کافیصلہ سفارشی عمل کی حوصلہ شکنی بالخصوص…

Read More

رانا ثناء اللہ کیخلاف’’ ٹارگٹ کلنگ گینگ‘‘ کیس کھولنے کی تیاریاں

فیصل آباد(احمد یٰسین) پی ٹی آئی حکومت نے مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کیخلاف ٹارگٹ کلنگ گینگ کیس کھولنے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ رانا ثناء اللہ پر الزام ہے کہ وہ فیصل آباد میں ٹارگٹ کلنگ گینگ چلاتے رہے ہیں ۔ اس گینگ کے ذریعے انہوں نے دو درجن سے زائد افراد کی ٹارگٹ کلنگ کروائی۔ ایک پولیس انسپکٹر رانا فرخ وحیداس گینگ کا سربراہ تھا۔ جبکہ گینگ رانا ثناء اللہ کی سرپرستی اور زیر کنٹرول چلائے جانے کی رپورٹس ہیں۔…

Read More

شکریہ مانیکا :آئی جی پنجاب کو عوام کی تذلیل کا احساس کروا دیا

فیصل آباد(عاطف چوہدری)پاکپتن میں پولیس ناکے پر پہلی بار کسی طاقتور شخصیت کے پھنستے ہی آئی جی پنجاب کو پولیس کے چیکنگ ناکوں سے عوام کے تنگ آنے کا احساس ہو گیااور پنجاب بھر میں پولیس کے روائتی چیکنگ ناکے ختم کرنے اور عوام کو چیکنگ کے نام پر عذاب سے دوچار کرنے کے پولیس کا روائتی ہتھکنڈا بند کرنے کا حکم جاری کردیا گیا ہے۔ نیوزلائن کے مطابق پنجاب بھر میں پولیس کے جگہ جگہ ناکے لگا کر عوام کی زندگی عذاب بنانے کی شکایات عام تھیں۔ پولیس ناکوں…

Read More

فیصل آباد میں سینکڑوں جعلی تھانیدارتھانوں میں تعینات ہونے کا انکشاف

فیصل آباد(احمد یٰسین)فیصل آباد میں سینکڑوں جعلی تھانیدار تھانوں میں تعینات ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ یہ خودساختہ تھانیدار تھانوں میں سرکاری امور سرانجام دیتے اور تھانیداروں کی طرح تفتیش و انکوائریاں کرتے ‘ چالان تیار کرتے ‘ مثل کی ضمنیاں بھرتے اور پارٹیاں ڈیل کرتے ہیں۔ اصلی اور ’’وڈے‘‘ تھانیداروں کے حصے کے نذرانے اور جرائم پیشہ عناصر کیساتھ ڈیل بھی انہی جعلی تھانیداروں کے توسط سے کی جاتی ہے۔ نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد کے 41تھانوں اور درجن بھر سی آئی اے سنٹرز میں سینکڑوں پرائیویٹ افراد کے…

Read More

الیکشن ڈیوٹی: 10ہزار سپیشل پولیس اہلکار وں کی جعلی بھرتی کا انکشاف

فیصل آباد(احمد یٰسین)الیکشن 2018کی ڈیوٹی کیلئے فیصل آباد پولیس کادس ہزارجعلی سپیشل پولیس اہلکار بھرتی کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ حقیقت میں ایک بھی اہلکار بھرتی نہیں کیا گیا ۔ کاغذات میں جعلی بھرتیاں ظاہر کرکے جعلی ڈیوٹیاں لگا دی گئیں ۔ نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد پولیس نے الیکشن کیلئے ایس او پی اور ڈیوٹی روسٹر بنایا تو اس میں پولیس کی موجود نفری کے علاوہ 13ہزار 227سپیشل پولیس اہلکاروں اور رضاکاروں کی انٹریاں بھی کی گئیں۔ رضاکاروں کے علاوہ دس ہزار کے لگ بھگ سپیشل پولیس اہلکاروں کی…

Read More

پنجاب میں انسپکٹرز کو من پسند تعیناتی کا مشروط موقع دیدیاگیا

فیصل آباد(نیوزلائن)پنجاب حکومت نے پولیس انسپکٹرز کو من پسند جگہ پرتعیناتی کا موقع فراہم کردیا۔ انسپکٹرز کو تین آپشن دینے کی ہدائت کی گئی ہے۔ ان کے آپشن کے مطابق تعیناتی کیلئے اعلیٰ پولیس افسران سے بھی رائے لی جائے گی۔ نیوزلائن کے مطابق پنجاب پولیس میں تبادلوں کے لئے انسپکٹر سے تین تجاویز مانگ لی گئی ہیں۔ پنجاب بھر میں تعینات انسپکٹرز 18 اگست تک پرفارمہ مکمل کرکے متعلقہ ضلعی سربراہان کو جمع کروائیں گے۔ضلعی سربراہان کے سفارشی نوٹ کے بعد انسپکٹرز کی ٹرانسفر کا فیصلہ کیا جائے گا۔…

Read More

انچارج ٹریفک سیکٹر کا رکشہ ڈرائیور پر تشدد:ویڈیو وائرل

فیصل آباد(نیوزلائن)سول لائن کے علاقے میں انسداد دہشت گردی عدالت کے سامنے سرخ سگنل کی خلاف ورزی کرنیوالے انچارج ٹریفک سیکٹر محمد رفیق نے اپنی گاڑی کے سامنے آنیوالے رکشہ کے ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو اعلیٰ حکام کو نوٹس لیتے ہی بنی۔ نیوزلائن کے مطابق انچارج ٹریفک سیکٹر سول لائن انسپکٹر محمد رفیق نے غریب رکشہ ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ عینی شاہدین کے مطابق سینئر ٹریفک وارڈن اپنی گاڑی پر چوک پار کرتے ہوئے ٹریفک…

Read More

الیکشن کیلئے تعینات تھانیدار کرپشن کے نئے ریکارڈ قائم کرنے لگے

فیصل آباد (عاطف چوہدری) پولیس افسران کی مبینہ ملی بھگت سے ضلع بھر کے پولیس اسٹیشنز میں بھاری پیمانے پر کرپشن ہونے کا انکشاف ہوا ہے، الیکشن تعیناتی کا بہانہ بنا کر نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ اوز اور محرران موقع کو غنیمت سمجھتے ہوئے کھلے عام ،، مک مکا اور رشوت،، لینے میں مصروف ہیں، جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کی بجائے تھانوں میں انھیں پورا پروٹوکول دیا جا رہا ہے، گزشتہ دنوں دو تھانوں کی پولیس نے کرپشن کے عالمی ریکارڈ توڑے ہوئے ڈکیتی کی ملزمہ…

Read More