ایف ڈی اے نے راتوں رات 3درجن کالونیوں کی منظوری دیدی

فیصل آباد(نیوزلائن)ایف ڈی اے نے راتوں رات تین درجن سے زائد کالونیوں کی منظوری دیدی۔ ایف ڈی اے کی منظور رکردہ رہائشی سکیموں میں میں سے پچاس فیصد سے بھی زائد کالونیاں خود ایف دی اے کے بنائے گئے قوانین پر پورا نہیں اترتیں۔ ان کی منظور کیسے ہو گئی اس حوالے سے ایف ڈی اے حکام خاموش ہیں۔ نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے راتوں رات تین درجن سے زائد رہائشی سکیموں کی اچانک منظوری دینے کا اعلان کردیا ہے۔ منظور کی گئی رہائشی سکیموں میں سے…

Read More

پاکستان کا بارڈر محفوظ‘ اصل خطرہ نظریاتی اور ثقافتی اساس کو درپیش

فیصل آباد(نیوزلائن)پاکستان کے بارڈر محفوظ اور مسلح افواج سرحدوں کی حفاظت کیلئے چوکس ہیں۔ اندرونی سکیورٹی کو بھی بہت زیادہ خطرات نہیں ہیں۔ پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے دیگر ادارے اندرونی سکیورٹی کیلئے بہت سرگرم ہیں اور اپنی ڈیوٹی بہتر انداز میں سرانجام دے رہے ہیں ۔ اس وقت پاکستان کو اصل خطرہ نظریاتی اور ثقافتی محاذ پر درپیش ہے۔ ہماری ثقافت اور آئیڈیالوجی کو مسخ کرنے کی عالمی سازش پر زور و شور سے کام ہو رہا ہے۔ ثقافتی محاذ کی حفاظت کیلئے معاشرے کے ہر طبقہ اور خاص…

Read More

یوم دفاع …. ہمیں پیار ہے پاکستان سے – تحریر: سبحان علی

چھے ستمبر ہماری قومی و عسکری تاریخ کا انتہائی اہم اور یاد گار دن ہے جو ہمیں ان ایام کی یاد دلاتا ہے جب پاکستان کی بہادر فوج اور پوری قوم نے متحد ہو کر بھارتی جارحیت کے خلاف اپنی آزادی اور قومی وقار کا دفاع کیاتھا اور یہ وہ موقع تھا جب پاکستانی قوم نے اپنی مسلح افواج کے ساتھ یکجہتی کا بے مثال مظاہرہ کیا اور ایسے مشترکہ جدوجہد کی جو آنے والی نسلوں کے لئے ہمیشہ مشعل راہ کا کام کرتی رہے گی ۔ یوں تو ہم…

Read More

میئر رزاق ملک کی زیرنگرانی تاریخی آٹھ بازاروں سے کروڑوں کی بھتہ وصولی

  فیصل آباد(احمد یٰسین)میاں شہباز شریف کے چہیتے میئر فیصل آباد رزاق ملک کی نگرانی میں شہر کے تاریخی آٹھ بازاروں اور مارکیٹوں سے تجاوزات مافیا کی پشت پناہی کرکے ماہانہ ایک کروڑ روپے کا بھتہ وصول کرنے کا انکشاف ہوا ہے ۔ میونسپل کارپوریشن کے عملہ نے بھتہ وصولی کرکے تجاوزات مافیا کو شہر کا حلیہ بگاڑنے کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے۔ بھتہ وصولی میں کارپوریشن عملہ کے علاوہ کئی امقامی بلدیاتی نمائندے بھی ملوث پائے جا رہے ہیں۔ نیوزلائن کے مطابق فیصل آبا د کے تاریخی آٹھ…

Read More

رانا ثناء اللہ کیخلاف’’ ٹارگٹ کلنگ گینگ‘‘ کیس کھولنے کی تیاریاں

فیصل آباد(احمد یٰسین) پی ٹی آئی حکومت نے مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کیخلاف ٹارگٹ کلنگ گینگ کیس کھولنے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ رانا ثناء اللہ پر الزام ہے کہ وہ فیصل آباد میں ٹارگٹ کلنگ گینگ چلاتے رہے ہیں ۔ اس گینگ کے ذریعے انہوں نے دو درجن سے زائد افراد کی ٹارگٹ کلنگ کروائی۔ ایک پولیس انسپکٹر رانا فرخ وحیداس گینگ کا سربراہ تھا۔ جبکہ گینگ رانا ثناء اللہ کی سرپرستی اور زیر کنٹرول چلائے جانے کی رپورٹس ہیں۔…

Read More

شہباز شریف دور میں سینکڑوں پٹواریوں کی تعیناتیاں غیرقانونی نکلیں

فیصل آباد(ندیم جاوید)شہباز شریف کے دس سالہ دور حکومت میں پنجاب بھر میں تعینات سینکڑوں پٹواریوں کی تعیناتیاں اور تبادلے غیرقانونی نکلے۔ پٹواریوں کی غیرقانونی ٹرانسفر ‘ پوسٹنگ میں میاں شہباز شریف کے انتہائی چہیتے وزراء‘ سیاسی شخصیات ‘ ن لیگی عہدیدار غیرقانونی تبادلے اور تعیناتیاں کروانے میں ملوث ہیں۔پٹواریوں کے غیرقانونی تبادلے کروانے کیلئے سفارشیں کرنے والوں میں بڑ ے بڑے سیاسی اور حکومتی نام ملوث پائے جارہے ہیں۔ نیوزلائن کے مطابق پنجاب بھر میں بہت بڑی تعداد میں پٹواریوں کی تعیناتیاں غیرقانونی کی گئی ہیں اور ان کے…

Read More

مارکیٹ کمیٹی حکام کی مجرمانہ غفلت سے خزانے کو کھربوں کا نقصان

فیصل آباد(ندیم جاوید) مارکیٹ کمیٹی فیصل آباد کے حکام کی مجرمانہ غفلت کی وجہ سے قومی خزانے کو کھربوں روپے کا نقصان پہنچ چکا ہے۔ درجنوں یونٹ مارکیٹ کمیٹی نے رجسٹرڈ نہیں کئے جبکہ درج یونٹس کی پیداواری استعداد کار میں انتہائی کم اندراج کرکے ان سے حاصل ہونیوالے فیس کی مد میں خزانے کو بھاری نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔نیوزلائن کے مطابق مارکیٹ کمیٹی فیصل آباد کے حکام قومی خزانے کا تحفظ کرنے اور اسے نقصان سے بچانے کیلئے اقدامات کرنے میں بری طرح ناکام ہیں۔ مارکیٹ کمیٹی کے…

Read More

فیصل آباد میں لگے تمام اشتہاری بورڈ غیرقانونی‘ کروڑوں کی کرپشن

فیصل آباد(احمد یٰسین)فیصل آباد میں لگے تمام جہازی سائز اشتہاری بورڈز غیرقانونی ہیں ۔ کوئی ایک بھی بورڈ پی ایچ اے کے اپنے قوانین اور قواعد کے مطابق درست نہیں ہے۔ صورتحال کا علم ہونے کے باوجود پی ایچ اے کے ڈی جی آصف چوہدری ‘ ڈائریکٹر مارکیٹنگ اور دیگر حکام ان کیخلاف کارروائی کیلئے تیار نہیں۔ نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد میں ساڑھے سات سو زائد جہازی سائز اشتہاری بورڈز لگے ہوئے ہیں۔ ان میں سے کوئی ایک بھی پی ایچ اے رولز کے مطابق درست نہیں ہے۔ خود…

Read More

شہباز شریف کے پنجاب میں غربت نے مردوں سے بھی جسم فروشی کروائی

فیصل آباد(احمد یٰسین)مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں شہباز شریف کے سنہرے دور کے دوران پنجاب غربت اور بے روزگاری کے چکی میں پستے ہوئے ایک لاکھ خواتین کے علاوہ 41ہزار مرد بھی جسم فروشی کرتے رہے۔ جسم فروشی کرنیوالوں میں 15سے 30سال کی عمر کے نوجوانوں کی تعداد زیادہ تھی۔ جسم فروشی کے دھندے میں ملوث 35ہزار ہیجڑے اور شوقیہ ہم جنسی پرستی کرنیوالے مرد اور خفیہ جنسی سرگرمیوں میں ملوث خواتین اس کے علاوہ ہیں۔ نیوزلائن کے مطابق میاں شہباز شریف کی بلند پایہ اور صوبے میں ’’دودھ…

Read More

فیصل آباد کے 473 سکول صفحہ ہستی سے غائبٗ زمینوں پر قبضہ

فیصل آباد(احمد یٰسین)فیصل آباد کے 473سکول صفحہ ہستی سے ہی غائب کر دئے گئے۔ زمین پر ان کا وجود ہے اور نہ فائلوں میں ہی ان کے وجود بارے کوئی ریکارڈ مل رہا ہے۔ پراسرار موت کا شکار کئے جانے والے ان سکولوں میں سے متعدد کی ملکیتی اراضی کو مال مفت سمجھ کر مافیاز نے قبضہ جما لیا ہے۔سکولوں کی کئی بے نامی اراضی پر مافیاز آنکھیں لگائے بیٹھے ہیں اور مستقبل قریب میں اس پر بھی قبضہ جمانے کے تیاریاں کئے بیٹھے ہیں۔ نیوزلائن کے مطابق محکمہ تعلیم…

Read More