غیر رجسٹرڈ‘ خفیہ ذرائع آمدن والی این جی اوز کیخلاف گرینڈ آپریشن

فیصل آباد (نیوز لائن) پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں غیررجسٹرڈاور خفیہ ذرائع آمدن رکھنے والی این جی اوز کیخلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ کیا ہے۔سماجی تنظیموں کو 15جولائی تک رجسٹریشن کروانے کیلئے نوٹس جاری کردیا گیا ہے جبکہ جن تنظیموں کی رجسٹریشن کی مدت پوری ہوچکی ہے انہیں بھی15جولائی تک ہرصورت رجسٹریشن ری نیو کرانے کیلئے کہا گیا ہے جبکہ ڈیڈ لائن گزرنے کے بعد نئی رجسٹریشن اور رجسٹریشن ری نیو نہ کرانے والی تمام ان رجسٹرڈ این جی اوز و تنظیموں کو فوری طور پر کام کرنے سے…

Read More

ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کا مصنوعی گرانی کیخلاف فوری ایکشن کا حکم

فیصل آباد (نیوز لائن) ڈپٹی کمشنر سردار سیف اللہ ڈوگر نے کہا ہے کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بلاجواز اضافہ کرنے اور بے جا مہنگامی کے مرتکب دکانداروں سے سختی سے نمٹا جائے گا لہذا من مانی قیمتیں وصول کرنے سے گریز کریں۔بصورت دیگر وہ قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے۔انہوں نے یہ بات پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)طارق خاں نیازی بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے ضلع کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو سخت ہدایت کی کہ وہ مارکیٹوں اور بازاروں…

Read More

شہباز شریف کا پنجاب: ایک لاکھ عورتیں41ہزار مرد جسم فروشی کرتے رہے

فیصل آباد (احمد یٰسین) مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں شہباز شریف کے سنہرے دور کے دوران پنجاب غربت اور بے روزگاری کے چکی میں پستے ہوئے ایک لاکھ خواتین کے علاوہ 41ہزار مرد بھی جسم فروشی کرتے رہے۔ جسم فروشی کرنیوالوں میں 15سے 30سال کی عمر کے نوجوانوں کی تعداد زیادہ تھی۔ جسم فروشی کے دھندے میں ملوث 35ہزار ہیجڑے اور شوقیہ ہم جنسی پرستی کرنیوالے مرد اور خفیہ جنسی سرگرمیوں میں ملوث خواتین اس کے علاوہ ہیں۔ نیوزلائن کے مطابق میاں شہباز شریف کی بلند پایہ اور صوبے…

Read More

محمد اشرف عاصمی ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر زکوة فیصل آباد ڈویژن تعینات

فیصل آباد (نیوز لائن) حکومت پنجاب نے محمد اشرف عاصمی کو ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر زکوة فیصل آباد ڈویژن تعینات کیا ہے جنہوں نے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کردیا ہے۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ فیصل آباد ڈویژن میں محکمہ زکوة وعشر کی کارکردگی کے معیار کو بہتر بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔

Read More

قانون گیا بھاڑ میں : ٹریفک وارڈنز کیلئے چالان کے ٹارگٹ مقرر

فیصل آباد (نیوز لائن) فیصل آباد میں ٹریفک پولیس کے اعلیٰ حکام نے قوانین کو پس پشت ڈالتے ہوئے ٹریفک وارڈنز کیلئے چالان کی ٹارگٹ مقرر کردئیے ہیں اور ان کیلئے لازمی قرار دیا ہے کہ کسی بھی صورت ٹارگٹ پورا کریں۔ ٹارگٹ پورا نہ کرنے والے ٹریفک وارڈنز کو سخت سزائیں دینے کا عندیہ دیا جا رہا ہے۔ نیوز لائن کے مطابق نئے سی ٹی او فیصل آباد آصف ظفر چیمہ کے چارج سنبھالتے ہی ٹریفک وارڈنز کیلئے شہریوں کے چالان کرنے کے ٹارگٹ مقرر کرنے کی حکم نامہ…

Read More

فیصل آباد میں 9 نئے سپیشل ایجوکیشن سکولوں کے قیام پر غور

فیصل آباد (نیوز لائن) سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ فیصل آباد کی جانب سے ڈویژن بھر میں معذور بچوں کیلئے9نئے سپیشل ایجوکیشن سکولوں کے قیام اور تین سپیشل سکولوں کی اپ گریڈیشن کی سکیمیں صوبائی حکومت کو بھجوادیں گئیں ان سکیموں کیلئے ساڑھے16کروڑ روپے کے فنڈز طلب کئے گئے ہیں یہ سیکیمیں آئندہ صوبائی بجٹ2019-20میں شامل کی جائیں گی صوبائی بجٹ میں منظوری کے بعد نئے مالی سال میں ان سکیموں کیلئے کروڑوں روپے کے فنڈز جاری کئے جائیں گے جس کے بعد ہنگامی بنیادوں پر ان سکیموں پر کام کا آغاز…

Read More

سرکاری ہسپتالوں کے ایم ایس مریضوں کو زکوٰة فنڈز کی فراہمی میں رکاوٹ

فیصل آباد (نیوز لائن) فیصل آباد کے تین سرکاری ہسپتالوں کے ایم ایس مستحق مریضوں کو زکوٰة فنڈز کی فراہمی میں رکاوٹ بن گئے۔سات ماہ قبل بھجوائے گئے زکوٰة فنڈز کے کیس مسلسل یاددہانیوں کے باوجود محکمہ زکوٰة کو واپس نہ بھجوائے جا سکے۔ ڈپٹی کمشنر فیصل آباد اور سی ای او ہیلتھ مسلسل چھے ماہ سے غفلت برتنے والے تینوں ایم ایس حضرات کیخلاف ایکشن لینے سے گریزاں ہیں۔ نیوز لائن کے مطابق محکمہ زکوٰة نے فیصل آباد کے تین سرکاری ہسپتالوں جنرل ہسپتال غلام محمد آباد’جنرل ہسپتال سمن…

Read More

معذور افراد کیلئے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 50فیصد رعائت

فیصل آباد (نیوز لائن) فیصل آباد کی ضلعی انتظامیہ نے معذورافراد کیلئے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں پچاس فیصد کمی کردی۔ افراد باہم معذوری کیلئے کرایوں میں کمی کیلئے عوام تنظیم کے پلیٹ فارم سے بننے والے ڈس ایبل رائٹس ایکشن گروپ نے کاوش کی تھی۔ ڈپٹی کمشنر نے معاملے کا جائزہ لینے اور تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینے کے بعد کمی کا اعلان کردیا۔ نیوز لائن کے مطابق فیصل آباد کی ضلعی انتظامیہ نے ضلع کی حدود میں پبلک ٹرانسپورٹ میں معذور افراد کیلئے کرایوں میں پچاس…

Read More

خصوصی بچوں کی محرومیاں دور کرنا سوسائٹی کا فریضہ ہے’ محمود بھٹی

فیصل آباد (نیوز لائن) ڈویژنل کمشنر محمود جاوید بھٹی نے کہا ہے کہ خصوصی بچوں کی تعلیم و تربیت اور فلاح و بہبود کا اہم فریضہ ادا کرنے والے فلاحی ادارے معاشرے کی گرانقدر خدمت کررہے ہیں جنہیں ہر سطح پرمعاونت فراہم کرنے کے لئے کمیونٹی کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے ۔ انہوںنے یہ بات ذوالنورین فائونڈیشن کے زیر اہتمام نڑ والا روڈ پر جواد کلب میں منعقدہ خصوصی بچوں میں انعامات تقسیم کرنے کی سالانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ اس موقع پر آرگنائزر رانا محمد…

Read More

جی سی یونیورسٹی میں ”کلین اینڈ گرین پاکستان ”شجرکاری مقابلہ

فیصل آباد (نیوز لائن) جی سی یونیورسٹی فیصل آباد نے وزیر اعظم پاکستان کی ”کلین اینڈ گرین پاکستان” تحریک کے سلسلے میں انٹر ڈیپارٹمنٹ شجرکاری مقابلے کا اعلان کیا ہے۔مقابلے جامعہ کے ڈائریکتوریٹ آف سٹوڈنٹ افیئرز کے زیر اہتمام ہورہے ہیں اور اس میں مختلف شعبہ جات کی دس ٹیمیں حصہ لیں گی۔ یونیورسٹی کے ڈائریکتر سٹوڈنٹ افیئرز ڈاکٹر ندیم سہیل نے ”نیوز لائن”بتایا کہ مقابلہ جات وزیر اعظم پاکستان کے ”کلین اینڈ گرین پاکستان” منصوبے کو کامیاب بنانے کیلئے کروائے جارہے ہیں۔ اس کا ایک مقصد طلبہ میں شجرکاری…

Read More