پنجاب کالج میں گریجویشن ڈگری کلاسز کے داخلوں پر پابندی عائد

فیصل آباد (احمد یٰسین) ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے صوبہ بھر میں پنجاب گروپ آف کالجز کے تمام کیمپسز میں گریجویشن ڈگری پروگرام کے داخلوں پر پابندی عائد کردی ہے۔ اس حوالے سے ایچ ای سی نے انتباہی نوٹس بھی جاری کردیا ہے اور کالج کی انتظامیہ کو سختی سے پابندکیا ہے کہ گریجویشن ڈگری پروگرام میں بالکل بھی داخلے نہ کرے۔ نیوز لائن کے مطابق ہائیر ایجوکیشن کمیشن پابندی عائد کرچکا ہے کہ کوئی بھی کالج بی اے ‘ بی ایس سی’ بی کام کے داخلے نہیں کرے گا۔ بی…

Read More

فیصل آباد جرنلسٹس ہاؤسنگ کالونی:لمحوں کی خطا‘ صدیوں نے سزا پائی

شمس الاسلام ناز کی یاد میں۔۔۔۔قسط نمبر پانچ مشرف کا اقتدار سوا نیزے پر تھا۔ پنجاب میں چوہدری پرویز الٰہی کی حکومت تھی۔ دور دور تک ان کا کوئی مقابل نظر نہیں آرہا تھا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے پنجاب میں صحافیوں کو اپنی چھت فراہم کرنے کا ماسٹر پلان بنایا اور لاہور’ رالپنڈی ‘ ملتان’ فیصل آباد میں جرنلسٹ ہاؤسنگ کالونی کے قیام کا فیصلہ کیا۔ پنجاب جرنلسٹ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن ایکٹ 2004منظور کروا کر کام شروع کردیا۔ اسی ایکٹ کے تحت پنجاب جرنلسٹ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کا قیام…

Read More

سال2018: خواتین پر ظلم وتشدد کے983 مقدمات درج

فیصل آباد (نیوز لائن) سال 2018کے دوران فیصل آباد میں خواتین کے حقوق کی پامالی اور ان پر ظلم وتشدد کا سلسلہ جاری رہا،اور ریاستی قوانین کے مطابق دئیے گئے حقوق کی فراہمی کے وعدوں پر عملدرآمد کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکا۔ گزشتہ برس کے اعداد و شمار کے مطابق100 سے زائدخواتین کو قتل کر دیا گیا، سیکڑوں خواتین اغواء ہوئیں،درجنوں کوجنسی درندگی کا نشانہ بنایا گیا،جبکہ متعددکو جنسی طور پر ہراساں کیا اورجان سے مارنے کی کوشش کی گئی۔سال 2018 کے دوران خواتین کے خلاف جرائم کے…

Read More

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں خلاف میرٹ سیاسی بھرتیوں کا انکشاف

فیصل آباد(احمد یٰسین)میاں شہباز شریف کو دور اقتدار میں زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں بڑے پیمانے پر سیاسی سیاسی بھرتیوں کا انکشاف ہوا ہے ۔ سیاسی بھرتیوں میں بہت بڑی تعداد میں سابق وزیر قانون رانا ثناء اللہ خاں کی’’ چٹوں‘‘پر بندے رکھے گئے۔ جبکہ ن لیگ کے دیگر رہنماؤں کو حصہ بقدر جثہ نوازا گیا۔سیاسی بھرتیوں کیلئے ن لیگی رہنماؤں نے سیاسی پشت پناہی پر خلاف میرٹ لگنے والے سابق وائس چانسلر رانا اقرار احمد خاں کو استعمال کیا۔ سیاسی بنیادوں پر بھرتی لوگ اب بھی یونیورسٹی میں اعلیٰ…

Read More

فیصل آباد میں سینکڑوں جعلی تھانیدارتھانوں میں تعینات ہونے کا انکشاف

فیصل آباد(احمد یٰسین)فیصل آباد میں سینکڑوں جعلی تھانیدار تھانوں میں تعینات ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ یہ خودساختہ تھانیدار تھانوں میں سرکاری امور سرانجام دیتے اور تھانیداروں کی طرح تفتیش و انکوائریاں کرتے ‘ چالان تیار کرتے ‘ مثل کی ضمنیاں بھرتے اور پارٹیاں ڈیل کرتے ہیں۔ اصلی اور ’’وڈے‘‘ تھانیداروں کے حصے کے نذرانے اور جرائم پیشہ عناصر کیساتھ ڈیل بھی انہی جعلی تھانیداروں کے توسط سے کی جاتی ہے۔ نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد کے 41تھانوں اور درجن بھر سی آئی اے سنٹرز میں سینکڑوں پرائیویٹ افراد کے…

Read More

غریبوں سے ہمدردی صرف نعرے:قومی اسمبلی پر کروڑ پتیوں کا قبضہ

اسلام آباد(احمد یٰسین)پاکستان کی قومی اسمبلی پر کروڑ پتی سرمایہ داروں کا قبضہ برقرار ہے۔ تبدیلی کے دعویداروں نے بھی کروڑ اور ارب پتی سرمایہ داروں کو ہی اسمبلی میں پہنچایا۔ غریب کی آواز بھی اسمبلی میں نہیں جاسکتی چہ جائیکہ غریب خود وہاں پہنچ سکے۔غریب عوام اور سفید پوش طبقات کی عدم موجودگی اور سرمایہ دار ٹولے کی موجودگی میں غریب عوام کے حق میں قانون سازی کیسے ہوگی اس پر پوری قوم کی نظریں رہیں گی۔ تبدیلی کا بلند بانگ نعرہ لگانے والے عمران خان خود ارب پتی…

Read More

ریلوے حکام کی غفلت:تاریخی سٹیم انجن کباڑ بن گیا

فیصل آباد(نیوزلائن)ریلوے حکام کی غفلت سے فیصل آبادکو تحفے میں ملنے والاتاریخی سٹیم انجن چار سال تک کھلے آسمان تلے پڑا رہنے کی وجہ سے کباڑ بن گیا۔ انجن کا رنگ بری طرح خراب ہوچکا۔ سجاوٹ غائب اور باڈی بری طرح متاثر ہوتی رہی۔ کباڑ بنتے تاریخی انجن کو دو حصوں میں الگ الگ ریلوے سٹیشن کے بیرونی احاطہ میں نصب کرنے کیلئے لایا گیا تو اسے مزید نقصان پہنچا۔ نیوزلائن کے مطابق چار سال قبل ریلوے کی تاریخ میں انتہائی اہمیت کے حامل سٹیم انجن کو فیصل آباد کو…

Read More

انڈیپنڈنٹ یونیورسٹی:ڈاکٹر شجاع طاہربوگس ڈگریاں بانٹتے رہے

فیصل آباد(احمد یٰسین)انڈیپنڈنٹ یونیورسٹی (انڈیپنڈنٹ میڈیکل کالج) فیصل آباد اور اس کے چیئرمین بوگس تعلیمی ڈگریاں جاری کرنے میں ملوث پائے گئے ہیں۔ ہائیرایجوکیشن کمیشن‘ ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقین نے ڈاکٹر شجاع اور دیگر ذمہ داران کیخلاف ابھی تک کوئی ایکشن نہیں لیا۔نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد میں بنائی گئی انڈیپنڈنٹ یونیورسٹی (انڈیپنڈنٹ میڈیکل کالج) کو ہائیرایجوکیشن کمیشن غیرقانونی قرار دے چکا ہے۔ غیرقانونی ادارہ ڈگریاں جاری کرنے کا اختیار بھی نہیں رکھتا جبکہ وہاں تدریسی سلسلہ جاری رکھنا بھی ممنوع ہے۔ غیرقانونی انڈیپنڈنٹ یونیورسٹی میں داخلے کرنا بھی…

Read More

فیصل آباد کی آبادی78لاکھ 73ہزار 910نفوس ہو گئی

فیصل آباد(احمد یٰسین)فیصل آباد کی آبادی میں انیس سالوں میں 24لاکھ 44ہزار 363افراد کا اضافہ ہو گیا۔رواں سال ہونیوالی مردم شماری میں ٹیکسٹائل سٹی کی آبادی 78لاکھ 73ہزار910نفوس گنی گئی جو کہ 1998میں ہونیوالی مردم شماری میں 54لاکھ 29ہزار547افراد کی تھی۔ مردم شماری کے اعدادو شمار ظاہرکرتے ہیں کہ اس شہر کی آبادی میں ہر سال سوا لاکھ افراد سے بھی زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔فیصل آباد ضلع کی تحصیل فیصل آباد سٹی میں 19سال کے دوران 10لاکھ 97ہزار615نفوس کا اضافہ ہوا۔اسکی آبادی 21,40,346سے بڑھ کر 32,37,961افراد ہو چکی ہے۔تحصیل…

Read More

ٖفیصل آباد کے 473سکول صفحہ ہستی سے ہی غائب

فیصل آباد(احمد یٰسین)فیصل آباد کے 473سکول صفحہ ہستی سے ہی غائب کر دئے گئے۔ زمین پر ان کا وجود ہے اور نہ فائلوں میں ہی ان کے وجودبارے کوئی ریکارڈمل رہا ہے۔پراسرار موت کا شکار کئے جانے والے ان سکولوں میں سے متعدد کی ملکیتی اراضی کو مال مفت سمجھ کر مافیاز نے قبضہ جما لیا ہے۔سکولوں کی کئی بے نامی اراضی پر مافیاز آنکھیں لگائے بیٹھے ہیں اور مستقبل قریب میں اس پر بھی قبضہ جمانے کے تیاریاں کئے بیٹھے ہیں۔ نیوزلائن کے مطابق محکمہ تعلیم کے حکام کی…

Read More