نجی سکولوں و کالجوں کے اساتذہ تمام حقوق سے محروم

فیصل آباد(نیوزلائن)فیصل آباد سمیت ملک بھر میں نجی سکولوں و کالجوں کے اساتذہ ہر قسم کے حقوق سے محروم ہیں۔ اساتذہ کو ملازمت کا تحفظ حاصل ہے نہ تنخواہوں میں سالانہ اضافہ مل رہا ہے۔ تنخواہ بھی اونٹ کے منہ میں زیرہ دینے والی او ر ہر وقت سر پر ملازمت سے نکال دینے کی تلوار لٹکتی رہتی ہے۔ نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد میں نجی سکولوں اورکالجوں میں اساتذہ کا بری طرح استحصال کیا جا رہا ہے۔ سکولوں میں حالات تو انتہائی دگرگوں اور اساتذہ کی اہلیت بھی سوالیہ…

Read More

ملک کو لوٹنے والے گھوسٹ اخبارات میں فیصل آباد کا پہلانمبر

فیصل آباد(نیوزلائن) گھوسٹ اخبارات کے حوالے سے پنجاب کا دوسرا بڑا شہر فیصل آباد پہلے نمبر ہے جہاں ساڑھے پانچ سو سے زائد اخبارات کے ڈیکلریشن ہیں مگر چھپ کر مارکیٹ میں 15سے20ہی آتے ہیں۔ اور جو مارکیٹ میں آتے ہیں وہ بھی گھوسٹ کی لسٹ سے خارج نہیں ہو پاتے۔ 40سے 50ہزار تک کا سرکولیشن سرٹیفکیٹ رکھنے والے اخبارات چھپتے ایک ہزار بھی نہیں ہیں۔ نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد کے کم و بیش تمام اخبارات گھوسٹ کی لسٹ میں شامل کئے جا رہے ہیں ۔ یہاں سے شائع…

Read More

واسافیصل آبادنے راوی اور چناب کاپانی زہربنا دیا

فیصل آباد(ندیم جاوید)واسا فیصل آباد آلودگی بڑھانے کے مشن پر گامزن ہے۔ فیصل آباد کے دونوں اطراف بہنے والے دریاؤں راوی اور چناب کو واسا مسلسل آلودہ کرنے کا مشن اپنائے اور اس میں انتہائی تیزی کیساتھ اضافہ کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ بیس سالوں میں واسا فیصل آباد نے دریائے راوی اور دریائے چناب کے پانی کوزہر آلود کرنے میں بھرپور کردار ادا کیا ہے اور اس مشن کو بھرپور انداز میں جاری رکھے ہوئے ہے مستقبل میں بھی واسا کو اس گھناؤنے مشن سے روکنے میں کوئی قانون ‘…

Read More

آٹھ بازاروں کووہیکل فری بنانے‘انڈر گراؤنڈ پارکنگ کا منصوبہ

فیصل آباد(احمد یٰسین)فیصل آباد کے ’’ڈاؤن ٹاؤن‘‘ لائلپور(آٹھ بازاروں) کی بیوٹیفکیشن کا ماسٹر پلان تیار کر لیا گیا۔منصوبے کے تحت آٹھ بازاروں کو مکمل طور پر وہیکل فری بنایا جائے گااور انڈر گراؤنڈ پارکنگ کرکے آٹھ بازاروں کو درپیش پارکنگ کا مسئلہ بھی ہمیشہ کیلئے حل کرلیا جائے گا۔نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد کے آٹھ بازاروں میں ٹریفک اور پارکنگ کا دیرینہ مسئلہ حل کرنے اور ڈاؤن ٹاؤن کو سٹیٹ آف دی آرٹ خوبصورت بنانے کا ماسٹر پلان تیار کیا یا ہے اور اسے منظوری کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں…

Read More

ریجنل کرکٹ:سعیداجمل نے فیصل آباد کوعرش سے فرش پرلاپھینکا

فیصل آباد(رپورٹ احمد یٰسین )مصباح الحق کو بھی ریجن سے زیادہ اپنے ڈیپارٹمنٹ پیارا نکلا۔ماسٹر سپنر سعید اجمل نے غیرمعیاری ‘واجبی کارکردگی سے فیصل آباد ریجن کرکٹ ٹیم کو عرش سے فرش پر لا پھینکا۔ٹورنامنٹ سے پہلے بہترین کھلاڑیوں کا کمبی نیشن قرار دی جانیوالی فیصل آباد کی ٹیم سعید اجمل جیسے بڑے نام کی موجودگی کے باوجود ذلت کی اتھاہ گہرائیوں میں گر گئی۔قومی سپنر کی قیادت میں فیصل آباد ریجن کی ٹیم قائد اعظم ٹرافی میں ایک بھی میچ نہ جیت سکی ۔ اور پے در پے شکست…

Read More

پیپلزپارٹی فیصل آبادکی سیاست میں بھونچال لانے کی تیاریوں میں

فیصل آباد(احمد یٰسین)پیپلز پارٹی فیصل آباد کی سیاست میں ایسی تبدیلیاں لا رہی ہے جس سے مقامی سطح پر بھونچال ہی آجائے گا۔سیاست کے ’’بازی گر‘‘ آصف علی زرداری مختلف شخصیات کے ذریعے فیصل آباد کے سرمایہ دار سیاستدانوں کے گروپ سے رابطے میں ہیں اور الیکشن سے پہلے فیصل آباد میں بڑے بڑے برج الٹنے کا مکان ہے۔ان سرمایہ دارسیاستدانوں کے علاوہ بھی مسلم لیگ ن کے اہم رہنماؤں کیساتھ بھی آصف زرداری رابطے کر رہے ہیں۔ ان شخصیات کے پی پی پی میں آنے سے فیصل آباد کی…

Read More

صحافت ہے کہاں:سچ کا پرچار کرنے والے جھوٹ کے علمبردار

صرف فیصل آباد ہی کیا پاکستان بھر میں ٹی وی چینلوں پر اور اخبارات میں سچ سچ سچ کی گردان مل رہی ہے۔ میڈیا احتساب اور کرپشن کے خاتمے کے نعرے لگا لگا کر سیاسی جماعتوں ‘ حکومتوں اور عوام کا جینا دوبھر کئے ہوئے ہے۔ پی ٹی آئی کرپشن کے خلاف اور احتساب کے حق میں سب سے زیادہ نعرہ زن ہے مگر سچ ہے کہ کہیں نظر نہیں آرہا۔ پی ٹی آئی کے سچ کے نعرے بھی صرف زبانی جمع خرچ سے زیادہ کچھ نہیں ہیں۔ پاکستان کے…

Read More

فیصل آبادکے13 ارکان اسمبلی لیگی منڈیر سے اُڑنے کو تیار

فیصل آباد(ندیم جاوید)مسلم لیگ ن کے گرتے ہوئے گراف کو وجہ سے لیگی ارکان اسمبلی نے بھی ہاتھ پاؤں مارنا شروع کر دیئے ہیں.پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی نےلیگی قلعے میں شگاف ڈالنے کی تیاریاں مکمل کر لیں.الیکشن کے اعلان کا انتظار کرنے والے ارکان اسمبلی کے پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کی قیادت سے معاملات طے ہو گئے.دونوں حریف جماعتوں نے ساتھ شامل ہونے والے ارکان اسمبلی کو مزید ممبران کو ساتھ شامل کرنے کا ٹاسک دے دیا.ذرائع کے مطابق ن لیگ کے سربراہ میاں نواز شریف…

Read More

اسحق ڈار نے معیشت کو تباہی کے دہانے پر پہنچایا ‘ ندیم افضل چن

فیصل آباد(نیوزلائن) پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ جمہوریت کی آڑ میں لوٹ مار کرنے والے شریف خاندان کا احتساب شروع ہو چکا ہے جبکہ عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف ریفرنسز بھی ان کے لیے پھندا بن جائیں گے ، پیپلز پارٹی پر تنقید کرنے والے سیاسی اشتہاریوں کو شرم آنی چاہیے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پارٹی کے ڈویژنل صدر سید حسن مرتضیٰ شاہ کے زیر قیادت ملاقات کرنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا…

Read More

سرکاری بقایا جات کی ریکوری مہم تیز کرنے کا حکم

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمدشاہد نے محکمہ مال کے افسران سے کہا ہے کہ مختلف مدات میں سرکاری بقایا جات کی ریکوری مہم کو مزیدتیز کیا جائے اور کارکردگی رپورٹ سے روزانہ کی بنیاد پر آگاہ کریں جبکہ زمینوں کے ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن کے بقیہ کام کو تیزی سے مکمل کیا جائے۔ یہ بات انہوں نے ریونیو افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز، تحصیلدار، نائب تحصیلدار، لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ انفارمیشن سنٹرز کے انچارجز اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)نے…

Read More