سیلز ٹیکس ریفنڈکے ”تیزرفتار“ سسٹم کی کاہلی ایکسپورٹرز کیلئے درد سر

فیصل آباد (نیوز لائن) فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا ایکسپورٹرز کے لئے سیلز ٹیکس ریفنڈز کے کلیمز کی ادائیگی کی خاطر بنائے گئے فلی آٹو میٹڈ سیلز ٹیکس ای ریفنڈفاسٹرسسٹم کی سست کارکردگی ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز کیلئے درد سر بن گیا۔ مذکورہ سسٹم فاسٹر کی بجائے سلوور کہلایا جانے لگا کیونکہ ایف بی آر ٹیکسٹائل ایکسپورٹر ز کو تیز رفتار ریفنڈز کی ادائیگی کے دعوے میں ناکام نظر آرہی ہے۔ چودھری سلامت علی سنٹرل چیئرمین، میاں نعیم احمد چیئرمین نارتھ زون، اسلم احمد کارسازچیئرمین ساتھ زون پاکستان ہوزری مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز…

Read More

ٹویوٹا فیصل آباد موٹرز بھی سیلز ٹیکس چوروں کی لسٹ میں شامل نکلا

فیصل آباد (احمد یٰسین) عالمی برانڈ کی” ٹویوٹا موٹرز”کی خریدوفروخت کا کام کرنیوالا ادارہ ٹویوٹا موٹرز فیصل آبادبھی سیلز ٹیکس چوری میں ملوث نکلا۔ ٹویوٹا موٹرز فیصل آباد کا نام سیلز ٹیکس چوری کرنیوالے 1632بڑے ایسے سرمایہ داروں اور کمپنیوں کی لسٹ میں شامل ہے جن کیخلاف کارروائی کیلئے ایف بی آرپہلے ہی تمام ریجنل دفاترز کو کارروائی کا حکم جاری کرچکا ہے۔نیوز لائن کے فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے جمع ہونیوالے ٹیکس ریٹرن ‘ خریداریوں اور فروخت کے حسابات ‘ بنک اکاؤنٹس کی جانچ پڑتال سے گزشتہ مال سال…

Read More

فیصل آباد کے ٹیکسٹائل ملز مالکان16ارب کی ٹیکس چوری میں ملوث

فیصل آباد (ندیم جاوید) فیصل آباد کے ٹیکسٹائل ملزم مالکان سولہ ارب روپے سے زائد کی ٹیکس چوری میں ملوث نکلے۔ ٹیکس چوری ایف بی آر کی کسی کارروائی میں سامنے نہیں بلکہ خود ٹیکسٹائل ملز کی جمع کروائی گئی ریٹرنز کے جائزے میں ہی چوری سامنے آگئی ہے۔ بااثر صنعتکار ٹیکس چوری کا اعتراف کرنے اور قومی خزانے کو پہنچائے جانے والے نقصان کو پورا کرنے کی بجائے ایف بی آر حکام کے خلاف اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں۔ نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد کی ٹیکسٹائل ملوں نے…

Read More

ٹیکس چور ی میں ملوث نیب زدہ صنعتکار کیلئے ڈرائی پورٹ پر گارڈ آف آنر

فیصل آباد (نیوز لائن) ڈرائی پورٹ پر کسٹم حکام نے پراپرٹی فراڈ اور ٹیکس چوری میں ملوث صنعتکار گروپ کے چیئرمین کو خصوصی گارڈ آف آنر دینا شروع کردیا۔ نیوز لائن کے مطابق فیصل آباد ڈرائی پورٹ پر مخصوص صنعتکاروں کو پورٹ کا عملہ گارڈ آف آنر پیش کرتا ہے۔ چناب گروپ کے چیئرمین سمیت متعدد صنعتکاروں کو ڈرائی پورٹ پر گارڈ آف آنر پیش کیا جاتا ہے۔ آتے جاتے کسٹم حکام اور پورٹ کا عملہ انہیں سلیوٹ پیش کرتا اور بگل بجا کر ان کی آمد و روانگی پر…

Read More

سیلزٹیکس چور 1632سرمایہ داروں کی لسٹیں تیار’ گرینڈ آپریشن کا حکم

فیصل آباد (احمد یٰسین) تحریک انصاف کی حکومت نے ملک بھر کے 1632بڑے سیلز ٹیکس چوروں کی لسٹیں تیار کر لی ہیں اور ان کے خلاف ایکشن کیلئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے فیلڈ دفاتر کو احکا مات جاری کردئیے گئے ہیں۔ سیلز ٹیکس چوری میں ملوث سب سے زیادہ افراد اور کمپنیاں کراچی کی ہیں۔ دوسرے نمبر پرلاہور جبکہ تیسرے نمبر پر فیصل آباد کی 170کمپنیاں اور افراد سیلز ٹیکس چوری میں ملوث پائے جا رہے ہیں۔ نیوز لائن کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے جمع ہونیوالے ٹیکس…

Read More

تبدیلی آگئی: سرکاری ادارے بھی ٹیکس چوری میں ملوث ہونے لگے

فیصل آباد (نیوز لائن) تبدیلی کے اثرات پرائیویٹ افراد اور نجی فرموں سرکاری محکموں اور اداروں پر بھی ہونے لگا ہے۔ پرائیویٹ افراد اور اداروں کے بعد سرکاری محکمے بھی فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی ادائیگیاں روکنے اور ٹیکس چوری کرنے میں ملوث پائے جانے لگے۔ پنجاب حکومت کے بائیس محکمے ودہولڈنگ ٹیکس کی مد میں ایف بی آر کے ڈیفالٹر اور ٹیکس چوری مین ملوث پائے جا رہے ہیں۔ ان اداروں نے رواں مالی سال کے10ماہ گزرنے کے بعد بھی فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو13روڑ65لاکھ51ہزار روپے مالیت کے زرکثیر…

Read More

فیصل آباد کے سرمایہ دار بھی پی ٹی آئی کے احتساب پروگرام سے خوفزدہ

فیصل آباد (احمد یٰسین ) پی ٹی آئی کے احتساب پروگرام سے فیصل آباد کے سرمایہ دار بھی خوفزدہ ہیں۔ معاشی ترقی پر اثرات کو بہانہ بنا کر حکومت سے احتساب مشن بند کرنے ‘ ٹیکس چوری کیخلاف اقدامات روکنے اور سرمایہ دار ٹولے و سیاستدانوں کی لوٹ مار کے سامنے بندھ باندھنے کا سلسلہ ٹھپ کردنے کا مطالبہ کیا جانے لگا ۔ فیصل آباد کے ایک مقامی اخبار کو دئیے گئے انٹرویو میں فیصل آباد کے سرمایہ دار ٹولے کے نمائندے اور سابق صدر ایف پی سی سی آئی…

Read More

اربوں روپے کا فراڈ:چن ون گروپ کیخلاف نیب تحقیقات شروع

فیصل آباد(احمد یٰسین)اربوں روپے کا پراپرٹی فراڈ کرنیوالے معروف صنعتی گروپ چن ون کیخلاف قومی احتساب بیورو نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ چن ون کیخلاف ثبوت اکٹھے کئے جارہے ہیں ۔ اس کے مالکان کو بلایا جا رہا ہے اور کسی بھی وقت ان کی گرفتاری بھی متوقع ہے۔چن ون گروپ کے مالکان پر الزام ہے کہ انہوں نے اربوں روپے کا پراپرٹی فراڈ کیا ہے۔ لگژری اپارٹمنٹس فروخت بھی کردئیے جبکہ حقیقت میں اپارٹمنٹس کیلئے اراضی خریدی ‘ اس کی کسی مجاز اتھارٹی سے منظوری لی نہ ہی اپارٹمنٹس…

Read More

ٹیکس چوروں کے بیچ بھاری ٹیکس دینے والے سیاستدان

فیصل آباد(احمد یٰسین) فیصل آباد میں صنعتکاروں‘ بزنس مینوں اور سیاستدانوں کی ٹیکس چوری کی داستانیں تو عام ہیں۔ ٹیکس چوری کے ماحول میں متعدد سیاسی شخصیات کے بھاری ٹیکس ادا کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ ایف بی آر کے ریکارڈ کے مطابق سیاسی شخصیات میں فیصل آباد میں سب سے زیادہ انکم ٹیکس مسلم لیگ نے کے ختم نبوت کے معاملے پر مستعفی ہونیوالے ایم پی اے رضا نصراللہ گھمن نے ادا کیا۔ انہوں نے سال 2017میں 39لاکھ 8ہزار 539روپے ٹیکس ادا کیا۔ دوسرے نمبر پر مسلم لیگ ن…

Read More

فیصل آباد کی بزنس کمیونٹی‘کمپنیاں ساڑھے 6ارب کے ٹیکس نادہندہ

فیصل آباد(احمدیٰسین)فیصل آبادکی بزنس کمیونٹی‘ پرائیویٹ کمپنیاں‘ نیم سرکاری اور سرکاری ادارے ساڑھے 6ارب روپے سے زائد کے ٹیکس نادہندہ نکلے۔ سب سے بڑا نادہندہ لوگوں کو نادہندگی کی فوری سزا دینے میں شہرت رکھنے والا ادارہ فیسکو نکلا۔مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کے انتہائی قریب سمجھے جانیوالے فاروق احمد خاں کی ملکیتی اور پیپسی کولا بنانے والی فیکٹری پنجاب بیوریج‘ گائے سوپ اور گائے بناسپتی بنانے والی کمپنی اظہر کارپوریشن‘ رفحان میز پراڈکٹس‘ انٹرلوپ‘ چیئرمین ضلع کونسل چوہدری زاہد نذیر کی فیملی کی فیکٹری مسعود ٹیکسٹائل…

Read More