رشتہ کے تنازعہ پر دو بھائیوں نے ایک کزن قتل‘ دو زخمی کردئیے

فیصل آباد (نیوز لائن) غلام محمد آباد میں رشتے کے تنازعہ پر چچا زاد بھائیوں نے فائرنگ کرکے 40سالہ شخص کو قتل جبکہ بہن بھائی کو زخمی کردیا جن کو ہسپتال منتقل کیاگیا پولیس نے مقتول کی نعش کو قبضہ میں لیکر کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کردی نیوز لائن کے مطابق تھانہ غلام محمد آباد کے علاقہ محلہ نصیر آباد میں 40سالہ جمیل ولد یوسف سے اسکے چچا زاد دو بھائی اکرم اور عامر رشتہ مانگتے تھے جس کے انکار پر دونوں میں افطاری کے وقت جھگڑا ہوا اسی جھگڑے میں اکرم اور عامر نے فائرنگ کرکے جمیل، سرور ولد حنیف اور اس کی ہمشیرہ ماہ نور کو زخمی کیا جن کو طبی امداد کے بعد جنرل ہسپتال غلام محمد آباد منتقل کیا گیا جہاں جمیل ولد یوسف زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ 25سالہ سرور اور 28سالہ اس کی ہمشیرہ ماہ نور کی حالت خطرے میں بتائی جاتی ہے غلام محمد آباد پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقتول کی نعش قبضہ میں لیکر کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کردی

Related posts