بغیر طلاق دوسرا نکاح کرنے والی خاتون کے خلاف مقدمہ درج

فیصل آباد (نیوز لائن) نکاح پرنکاح کرنے کے الزام میں فیصل آبادکی بشریٰ انوراوراسلام آبادسے تعلق رکھنے والے سید عرفان مقدمہ کی زدمیں آگئے ۔مدینہ ٹاون پولیس کے ذریعے قانونی کارروائی کرانے والے الفتح گارڈن ایسٹ کینال روڈکے قیصرمحمود کے مطابق اس کے طلاق دیئے بغیرایک ماہ قبل بیش قیمت کار چوری کرکے لے جانےوالی اسکی سابقہ اہلیہ نے رابطہ ہونے پرموقف اختیارکیاکہ و ہ سید عرفان سے نکاح کرچکی ہے۔قیصرمحمود کے مطابق شریعت اورخلاف قانون دوسرانکاح کرنے والی اہلیہ اسے نابالغ بیٹالے جانے کی دھمکی بھی دے چکی ہے۔ اہلیہ اوراس کے غیرقانونی شوہرکے خلاف نکاح پرنکاح اورجعلی طلاق نامہ کے دستاویزی ثبوت پولیس کوفراہم کرنے والے قیصرمحمودکی طرف سے ملزمان کی گرفتاری کامطالبہ کیاگیاہے ۔کیس کے اندراج کے بعد پولیس کی طرف سے تفتیش کاعمل شروع کردیاگیا۔

Related posts