رحمان گارڈن میں دودھ کے 5 ہزار روپے مانگنے پر گوالا قتل

فیصل آباد (نیوز لائن) تھانہ صدر کے علاقہ میں دودھ کے پیسے مانگنے پر دو افراد نے فائرنگ کرکے گوالے کو قتل کردیا، صدر پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر ہسپتال منتقل کردی۔ نیوز لائن کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ چک نمبر 214ر۔ب رحمن گارڈن کے رہائشی عاشر جاوید سے گوالے چالیس سالہ رشید احمد نے دودھ کی پانچ ہزار روپے کی رقم لینا تھی جس کا گزشتہ رات گوالے رشیداحمد نے عاشر سے اپنی رقم کا مطالبہ کیا تو عاشر نے عارف کے ساتھ ملکر رشید احمد کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا جس کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر وہ موت وحیات کی کشمش میں مبتلا رہنے کے بعد دم توڑ گیا، صدر پولیس نے مقتول کے بھائی 75ج ب کے رہائشی رفیق احمد کے بیان پر مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

Related posts