انٹی کرپشن فیصل آباد کی ناقص کارکرگی پر ڈی جی شدید ناراض


فیصل آباد(نیوزلائن)ڈی جی انٹی کرپشن بریگیڈئیر(ر)مظفرعلی رانجھا نے انٹی کرپشن فیصل آباد ریجن کی ناقص کارکردی پر شدید ناراضگی کا اظہا ر کیاہے۔ صوبہ بھر کے ریجنل ڈائریکٹرزکی میٹنگ کے دوران ڈائریکٹر جنرل نے سہولیات کی فراہمی کے باوجود کارکردگی بہتر نہ بنانے پر ڈائریکٹر انٹی کرپشن فیصل آباد ڈاکٹر ارشاد سے بازپرس کی۔ پرانے مقدمات میں پیش رفت نہ ہونے اور فیصل آباد آفس بارے آنیوالی شکایات کے حوالے سے ڈی جی کا پارہ پوری میٹنگ کے دوران ہائی رہا۔اس موقع پر ڈی جی کا کہنا تھا کرپٹ سرکاری ملازمین کیخلاف کارروائی میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔ہم سرکاری محکموں میں کرپشن کے ناسورکو جڑسے اکھاڑنے کا عزم کئے ہوئے ہیں۔انہوں نے ڈائریکٹر فیصل آباد کو اپنی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے فوری اور ترجیحی اقدامات اٹھانے کا حکم دیا۔ اور انہیں اپنے آفس کے حوالے سے کرپشن کی سامنے آنیوالی شکایات کے خاتمے کا بھی حکم دیا۔

Related posts

Leave a Comment