پابندی کے باوجود سرکاری تعلیمی اداروں میں این جی اوز کے سیمینارز

فیصل آباد(نیوزلائن)وزارت داخلہ کی پابندی کے باوجود فیصل آباد کے سرکاری تعلیمی اداروں میں این جی اوز کے سیمینارز ‘ ورکشاپس کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ تعلیم اور سوشل ویلفیئرکے حکام اور ضلعی انتظامیہ پنجاب حکومت کی عائد کردہ پابندی پر عمل درآمد کروانے میں بری طرح ناکام ثابت ہو رہے ہیں نیوزلائن کے مطابق پنجاب حکومت نے سرکاری کالجز اور سکولوں میں این جی اوز کے سیمینارز اور ورکشاپس کے انعقاد پر پابندی عائد کر رکھی ہے ، اس حوالے سے صوبائی وزارت داخلہ نے واضح نوٹیفکیشن جاری کرکے…

Read More

جی سی یونیورسٹی کا کانووکیشن‘25ہزار طلبہ کو ڈگری ایوارڈ

فیصل آباد(نیوزلائن)جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے آٹھویں کانووکیشن میں 25ہزار سے زائد طلبہ کو ڈگری ایوارڈ کی گئی۔ان میں 839ایم فل جبکہ 29پی ایچ ڈی سکالرز بھی شامل تھے۔یونیورسٹی کے کانووکیشن کی تقریب جامعہ کے نیوکیمپس میں ہوئی ۔ یونیورسٹی کے چانسلر محمد رفیق رجوانہ نے اس موقع پر باضابطہ طور پر طلبہ کو ڈگریاں ایوارڈ کرنے کا اعلان کیا۔تقریب کے دوران 147طلبہ کو گولڈ‘ 138کو سلور‘اور 128کو براؤنز میڈل دئیے گئے۔کانووکیشن کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی نے بتایا کہ جی سی یونیورسٹی…

Read More

دنیا کا مقابلہ کرنے کیلئے کوالٹی ایجوکیشن یقینی بنانا ہوگی‘ گورنر پنجاب

فیصل آباد(نیوزلائن)گورنر پنجاب رفیق رجوانہ کا کہنا ہے کہ یونیورسٹیوں میں معیاری تعلیم یقینی بنانا ہوگی۔ جامعات کے اساتذہ تعلیم کے معیار پر خصوصی توجہ دیں ۔ تعلیم کیساتھ ریسرچ کا کلچر بھی فروغ دینا ہو گا اس کے بغیر ہم تعلیمی میدان میں دنیا کا مقابلہ کرنے کے قابل نہیں ہو سکتے۔جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے چانسلر جامعہ نے کہا کہ ڈگریاں حاصل کرنے کے بعد تعلیم یافتہ نوجوانوں کیلئے اپنے والدین اور اس ملک کا حق لوٹانے کا وقت آگیا ہے لہذا…

Read More

زرعی ترقی کیلئے جدید طریقہ کاشت اپنانا ہوگاڈاکٹر سبحانی

فیصل آباد (نیوزلائن)ایوب ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر زراعت تحقیق ہیڈ کوارٹر ڈاکٹر غلام محبوب سبحانی نے کہا ہے کہ کاشتکاروں کو زراعت کی ترقی کے لئے جدید طریقے اختیار کرنا ہوں گے تاکہ زرعی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ کیا جاسکے جبکہ زرعی زمین وفصلات کی صحت اور کارکردگی برقرار رکھنے کے لیے نامیاتی اور غیر نامیاتی کھادوں کا متوازن استعمال نہایت ضروری ہے۔ ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ میں نامیاتی وغیر نامیاتی کھادوں بارے منعقدہ کسان میلہ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری تمام…

Read More

لینڈ مافیا کو اربوں کا فائدہ پہنچانے کیلئے ’’ماسٹر پلان ‘‘سازش

فیصل آباد(احمد یٰسین)لینڈ مافیا کو فائدہ پہنچانے کیلئے ایف ڈی اے نے’’ فیصل آباد 2035‘‘ماسٹر پلان کو تبدیل کر نے اورمخصوص مفادات کے تحت مخصوص قسم کی تبدیلیوں کیساتھ ایک نیا’’ ماسٹر پلان‘‘ بنانے کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔تمام صوبائی سرکاری محکموں‘ ضلعی ڈیپارٹمنٹس‘ پلاننگ ڈویژن کی مشاورت اور طویل پلاننگ کیساتھ بنائے گئے ’’فیصل آباد2035‘‘ ماسٹر پلان کو ایف ڈی اے حکام لینڈ مافیا کو پہنچانے کیلئے بدلنے کی سازش کر رہا ہے اور اس میں ایف ڈی اے کے اعلیٰ افسران کے ملوث پائے جا رہے ہیں۔…

Read More

اپٹما اور اپٹپما ٹیکس چور مافیاز کی محافظ بن گئیں

فیصل آباد(ندیم جاوید)اپٹما اور اپٹپما ٹیکس چور مافیاز کی محافظ بن گئیں۔ ٹیکس چوری روکنے کیلئے ایف بی آر کی کارروائیوں میں رکاوٹیں کھڑی کرنے لگیں۔ ریجنل ٹیکس آفس فیصل آباد کو اپٹما اور اپٹپما کی وجہ سے ٹیکس چوروں کیخلاف کارروائیاں روکنا پڑیں۔نیوزلائن کے مطابق ٹیکسٹائل فیکٹریوں کی نمائندگی کی دعویدار تنظیمیں کھرے و کھوٹے کی تمیز کئے بغیر اندھا دھند سرگرم ہیں ۔اور ٹیکسٹائل فیکٹری مالکان کے جرائم پر بھی پردہ ڈالنے اور حکومت کو بلیک میل کرکے بھی فیکٹری مالکان کے مخصوص مفادات کا بھی تحفظ کرنے…

Read More

غیرملکیوں کی خاطر اہل فیصل آباد کیساتھ دوسرے درجے کے شہریوں جیسا سلوک

فیصل آباد(نیوزلائن)فیصل آباد پولیس نے چند غیرملکیوں کی خاطر فیصل آباد کے شہریوں کیساتھ دوسرے درجے کے شہریوں جیسا رویہ اختیار کرنا شروع کردیا ہے۔ اہل فیصل آباد کی اپنے ہی شہر میں اپنے ہی لوگوں کے سامنے تذلیل اور مشینوں کی مدد سے نادرا کے ڈیٹا سے تصدیق کروائی جا رہی ہے۔ نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد پولیس کی ایک ٹیم نے زیر تعمیر ٹوبہ فیصل آباد موٹروے کے ارد گرد کے علاقے میں خصوصی تلاشی مہم چلائی۔ نواحی علاقے سادھانوالہ کے رہائشی علاقے میں لوگوں کو گھروں سے…

Read More

فیصل آباد لٹریری فیسٹیول ‘ ادیبوں کی ایلیٹ کلاس کا اجتماع تھا

فیصل آباد (نیوزلائن)فیصل آبادلٹریری فیسٹیول کے منفی عزائم اور غیر فطری اقدامات اور ادب مخالف سرگرمیوں بارے فیصل آباد کی ادبی شخصیات اور تنظیمیں رطب اللسان ہیں۔فیصل آباد کے ادیبوں ‘ شاعروں‘ کالم نگاروں‘ رائٹرز کا کہنا ہے کہ لٹریری فیسٹیول میں فیصل آبادکے ادیبوں میں مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا۔ لاہور‘ کراچی ‘ اسلام آباد سے چند اعلیٰ نسل کے ادیبوں کو بلا کر ایک کمرشل شو سجایا گیا جسی کسی طور فیصل آباد لٹریری فیسٹیول کا نام نہیں دیا جاسکتا۔ فیصل آباد آرٹس کونسل بھی اس…

Read More

سنٹرل جیل کی ناقص سکیورٹی پر آئی جی جیل خانہ جات شدیدبرہم

فیصل آباد(نیوزلائن)سنٹرل جیل فیصل آباد کی ناقص سکیورٹی پر آئی جی جیل خانہ جات شاہد سلیم بیگ نے شدید برہمی کا اظہار کیا ہے اور جیل سپرنٹنڈنٹ کو سکیورٹی کے انتظامات بہتر کرنے کا حکم دیا ہے۔ آئی جی جیل خانہ جات پنجاب نے سنٹرل جیل کا اچانک دورہ کیا تو جیل کی سکیورٹی کے حوالے سے صورتحال بہتر نہ ملی جبکہ جیل ہسپتال کی صورتحال بھی تسلی بخش نہ تھی۔ ہسپتال میں مریضوں کا مکمل ریکارڈ نہ تھا۔ کئی ایسے قیدی بھی جیل میں آرام کرتے پائے گئے جنہیں…

Read More