تحریک انصاف کی بااثر شخصیات کی ریلوے اراضی پر قبضے کی کوشش

فیصل آباد (نیوز لائن) تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والی بااثر شخصیات کی ریلوے کالونی فیصل آباد کی اراضی پر قبضے کی کوشش‘ اراضی کی حفاظت کیلئے موقع پر پہنچنے والے قبضہ مافیا نے ریلوے کے انسپکٹر آف ورکس کو کئی گھنٹے محبوس بنائے رکھا۔ریلوے حکام کو محبوس کرکے تشدد کا نشانہ بنانے کی اطلاع ملنے پر ریلوے پولیس اور ضلعی پولیس کی بھار ی نفری نے موقع پر پہنچ کر انسپکٹر آف ورکس کو قبضہ مافیا کی قید سے رہائی دلوائی۔بااثر افراد قانونی کارروائی رکوانے اور معاملے کو دبانے…

Read More

ڈاکٹر عاصم محمود جی سی یونیورسٹی کی الحاق کمیٹی کے چیئرمین منتخب

فیصل آباد (نیوز لائن) جی سی یونیورسٹی کے ڈین آرٹس و سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر محمد عاصم محمود کو یونیورسٹی کی الحاق کمیٹی کا چیئرمین چن لیا گیا ہے۔ ان کا نئی ذمہ داریوں کیلئے چناؤ سنڈیکیٹ کے اجلاس میں کیا گیا۔ سنڈیکیٹ کا اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد کمال کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں سنڈیکیٹ کے ممبران ایم پی اے فردوس رائے‘ شکیل شاہد‘ وارث عزیز‘ صبغت اللہ طاہر(پرنسپل اسلامیہ کالج سرگودھا روڈ‘ پروفیسر ڈاکٹر روبینہ فاروق (وی سی جی سی ویمن فیصل آباد)‘ ڈاکٹر صاعقہ امتیاز…

Read More

مسلم لیگ ن کے ڈویژنل صدر حاجی محمد اکرام انصاری کا خصوصی انٹرویو

چھے مرتبہ قومی اسمبلی کا الیکشن جیتنے اورانتہائی برے حالات میں بھی اپنے پارٹی قائد میاں نواز شریف کے ساتھ کھڑے رہنے والے سابق وزیر مملکت حاجی محمد اکرم انصاری حال ہی میں مسلم لیگ ن کے ڈویژنل صدر بنائے گئے ہیں۔ مسلم لیگ ن کی قیادت نے انہیں یہ ذمہ داری ایسے وقت میں سونپی جب فیصل آباد میں مسلم لیگ ن کو انتہائی مشکل حالات کا سامنا ہے۔الیکشن 2018میں مسلم لیگ ن کو پارٹی کے اندرونی اختلافات اوردیگر کئی وجوہات کی بناءپر یقینی نشستوں پر بھی کامیابی نہ…

Read More

جی سی یونیورسٹی فیصل آباد: کلین اینڈ گرین ڈیپارٹمنٹ مقابلہ کے نتائج کا اعلان

فیصل آباد (نیوز لائن) جی سی یونیورسٹی فیصل آبادنے ڈیپارٹمنٹس کے مابین کلین اینڈ گرین مقابلے کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ آٹھ ڈیپارٹمنٹ ایوارڈ ‘ 19 سرٹیفکیٹ کے حقدار قرار پائے جبکہ 22ڈیپارٹمنٹس مقابلے میں اچھا پرفارم کرنے میں ناکام رہے۔ نتائج کا اعلان یونیورسٹی کے ڈائریکٹر سٹوڈنٹ افیئرز ڈاکٹر ندیم سہیل نے کیا۔ نتائج کے مطابق اولڈ کیمپس کے صرف تین ڈیپارٹمنٹ تاریخ وپاکستان سٹیڈیز ‘ بائیو انفارمیٹکس و بائیو ٹیکنالوجی اور ایجوکیشن ایوارڈ حاصل کرسکے۔ انسٹی ٹیوٹ آف آرٹ اینڈ ڈیزائن‘ فوڈ سائنس یونیورسٹی کمیونٹی کالج کے…

Read More

ڈپٹی کمشنر اور سی پی اوکی کھلی کچہری: شکایات کے انبار لگ گئے

فیصل آباد (نیوز لائن) ڈپٹی کمشنر محمد علی اور سی پی او کیپٹن (ر) سہیل چوہدری نے میونسپل کمیٹی ڈجکوٹ میں کھلی کچہری لگا کر عوامی مسائل سنے اور موقع پر ہی متعلقہ افسران کو داد رسی کی ہدایت جاری کی ۔ اسسٹنٹ کمشنر صدر عمر مقبول ، ایس پی معاذ ظفر و دیگر افسران بھی موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر اور سی پی او نے شہریوں کے محکمہ مال ،بعض علاقوں میں صفائی کی ابتر صورتحال ‘ صحت ، منشیات فروشی ، سٹریٹ کرائمز اور دیگر نوعیت کے مسائل…

Read More

جیل سٹاف کو خوشگوار ماحول کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں: سعید گوندل

فیصل آباد (نیوز لائن) جیل سٹاف کی فلاح و بہبود اور ترقی پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے تاکہ سرکاری ذمہ داریوں کی احسن انداز میں ادائیگی کے سلسلے میں انہیں ذہنی آسودگی اور خوشگوار ماحول فراہم کیا جا سکے ۔ یہ بات ڈپٹی انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات فیصل آباد ریجن سعید اﷲ گوندل نے سنٹرل جیل میں سینئروارڈرز کے تربیتی کورس کے اختتام پر پاسنگ آﺅٹ پریڈ کے موقع پر اعلی کارکردگی کے حامل وارڈرز میں شیلڈ تقسیم کرتے ہوئے کہی ۔ سپرنٹینڈنٹ سنٹرل جیل نور حسن بگھیلہ،…

Read More

کلین اینڈ گرین پروگرام:ہوم اکنامکس کالج برائے خواتین میں شجرکاری

فیصل آباد (نیوز لائن) حکومت پنجاب کے کلین اینڈ گرین پروگرام کے تحت گورنمنٹ ہوم اکنامکس کالج برائے خواتین میں شجرکاری کی گئی جس میں پرنسپل کالج ڈاکٹر ناہید قادر ، پرنسپل گرلز ڈگری کالج ایوب ریسرچ ڈاکٹر سائرہ خانم ، پرنسپل گورنمنٹ کالج برائے خواتین گلشن کالونی مسز تسنیم ظہور کے علاوہ طالبات بھی شریک تھیں ۔ پرنسپلز نے درختوں کی اہمیت و افادیت کا ذکرتے ہوئے کہا کہ درخت دھرتی کا حسن اور ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کا بڑا ذریعہ ہیں لہذا زیادہ سے زیادہ شجرکاری کی جائے…

Read More

ہوم اکنامکس صرف امور خانہ داری نہیں: ڈاکٹر فرحانہ نوشین کا خصوصی انٹرویو

انسان ابتدائے آفرینش سے معاشرت پسند ہے۔ سماج کو سمجھنے اور سجانے میں خصوصی دلچسپی لیتا ہے۔ مل جل کر رہنے اور اور سماجی معاہدے کے تحت گھر اورخاندان کی تشکیل بھی ابتدائے آفرینش سے موجود ہے۔ سماجی معاہدے کے تحت ہی خاندان کے بنانے او ر گھرکے معاملات چلانے کیلئے مرد اور عورت نے باہمی تعاون کی راہ اپنائی اور مل جل کر چلنے کی کوشش کرتے رہے۔ گھراور خاندان کے معاشرتی و معاشی معاملات کو چلانے کو ہی جدید دور میں ہوم اکنامکس کا نام دیا جاتا ہے۔…

Read More

شہزادہ ذوالفقار(بلوچستان) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر منتخب

کراچی (نیوز لائن) بلوچستان سے تعلق رکھنے والے شہزادہ ذوالفقار پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے بلامقابلہ صدر منتخب ہوگئے۔ ان کے چاروں نائب صدور کا انتخاب بھی بلامقابلہ ہوا۔ بلوچستان کے سلیم شاہد‘ سکھر (سندھ) کے لالہ اسد پٹھان‘ پشاور (خیبر پختونخواہ) کے بخت زادہ یوسفزئی اور،ملتان (پنجاب) کے رانا پرویز اخترنائب صدر منتخب قرار پائے۔ اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے سینئر صحافی ناصر زیدی 152ووٹ لے کر سیکرٹری جنرل جبکہ لاہور کے ذوالفقار علی مہتو 149 ووٹ لے کر خزانچی منتخب قرار پائے۔ فیصل آباد کے حامد…

Read More

جی سی یونیورسٹی فیصل آباد: ڈائریکٹر کیو ای سی بابک محمود کا خصوصی انٹرویو

گورنمنٹ کا لج یونیورسٹی فیصل آباد کا شمار پاکستان کی چند ایک بہترین جامعات میں کیا جا رہا ہے۔ تعلیمی لحاظ سے اس ادارے کو لائلپور اور اس کے ارد گرد کے خطے میں ایک خاص مقام حاصل ہے۔ یونیورسٹی بننے سے قبل بھی اس ادارے کا شمار اس خطے کے اہم ترین تعلیمی اداروں میں ہوتا تھا۔ اس ادارے کا سفر ایک سو بائیس سال قبل ایک سکول کی حیثیت سے شروع ہوا تھا۔ بطور کالج پچانوے برس تک گیان بانٹا اور سترہ سال پہلے بطور جامعہ اپنے سفر…

Read More