جی سی ویمن یونیورسٹی: بڑے پیمانے پر غیرقانونی بھرتیوں کا انکشاف

فیصل آباد (احمد یٰسین) جی سی ویمن یونیورسٹی فیصل آباد میں بڑے پیمانے پر غیرقانونی اور خلاف قواعد بھرتیوں کا انکشاف ہوا ہے۔بھرتیاں سابق وائس چانسلر ڈاکر زاکر ھسین اور ڈاکٹر نورین عزیز قریشی کے دور میں ہوئیں۔ خلاف قواعد بھرتی ہونیوالے کروڑوں روپے تنخواہوں کی مد میں لے چکے ہیں۔ اعلیٰ حکام صورتحال سے آگاہ ہونے کے باوجود غیرقانونی بھرتیاں کرنیوالوں اور غیرقانونی بھرتی ہونیوالوں کیخلاف کوئی ایکشن لینے سے گریزاں ہیں۔ نیوز لائن کے مطابق جی سی ویمن یونیورسٹی فیصل آباد میں غیرقانونی بھرتیوں کی لوٹ سیل لگی…

Read More

رشتہ کے تنازعہ پر دو بھائیوں نے ایک کزن قتل‘ دو زخمی کردئیے

فیصل آباد (نیوز لائن) غلام محمد آباد میں رشتے کے تنازعہ پر چچا زاد بھائیوں نے فائرنگ کرکے 40سالہ شخص کو قتل جبکہ بہن بھائی کو زخمی کردیا جن کو ہسپتال منتقل کیاگیا پولیس نے مقتول کی نعش کو قبضہ میں لیکر کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کردی نیوز لائن کے مطابق تھانہ غلام محمد آباد کے علاقہ محلہ نصیر آباد میں 40سالہ جمیل ولد یوسف سے اسکے چچا زاد دو بھائی اکرم اور عامر رشتہ مانگتے تھے جس کے انکار پر دونوں میں افطاری کے وقت جھگڑا ہوا اسی…

Read More

پولیس کے تمام شعبوں کی تنخواہوں’ مراعات کو ہم آہنگ کرنیکا فیصلہ

فیصل آباد (نیوز لائن) پنجاب حکومت نے پولیس کے تمام شعبہ جات کے ملازمین کی تنخواہوں اور مراعات کو ہم آہنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے خصوصی اجلاس 3 جون کو لاہور میں طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس میں صوبائی وزیر خزانہ، صوبائی وزیر قانون، آئی جی پنجاب پولیس اور سیکرٹری فنانس شرکت کریں گے۔۔ جس میں پنجاب ہائی وے پٹرول اور ٹریفک وارڈن سروس بھی شامل ہیں۔ پولیس ملازمین کو 2013 یا 2017 کے شیڈول کے مطابق ڈیلی الانس اور 2011 یا 2017 میں ترمیم شدہ…

Read More

سورج مکھی کے کاشت کاروں کیلئے محکمہ زراعت کی خصوصی ہدایات

فیصل آباد (نیوز لائن) محکمہ زر اعت کے زرعی ماہرین نے کہا ہے کہ بہاریہ سورج مکھی کی برداشت کا عمل بڑی محنت اور احتیاط سے کریں کیونکہ اس عمل میں چھوٹی سی کوتاہی پیداوار کو بری طرح متاثر کرسکتی ہے۔ سورج مکھی کی فصل کے پھولوں کو درانتی سے کاٹ لیں اور دو سے تین دن تک زمین سے ایک فٹ اونچے بنائے گئے چبوتروں پر پھیلا دیں ۔اس کے بعد تھریشر سے گہائی کریں۔ اگر فصل تھوڑی ہوتو پھولوں کی کٹائی کے بعد ان کو خشک کرکے ڈنڈوں…

Read More

پنجاب کا دوسرا بڑا شہر تعلیمی رینکنگ میں ٹاپ فائیو میں بھی نہ آسکا

فیصل آباد (نیوز لائن) محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے سال 2019کی پہلی سہ ماہی کی تعلیمی رینکنگ جاری کردی ہے۔ صوبے کا آبادی کے لحاظ سے دوسرا بڑا شہر فیصل آباد تعلیمی رینکنگ میں ٹاپ فائیو پوزیشن میں بھی جگہ نہیں بنا سکا۔ نیوز لائن کے مطابق سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی تعلیمی رینکنگ میں صوبے کا ایک چھوٹا سے مگر تاریخی اہمیت کا حامل ضلع قصور پہلی پوزیشن پر براجمان ہو گیا ہے۔ چکوال رنر اپ رہا جبکہ گجرات نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ شیخوپورہ چوتھے اور اٹک پانچویں نمبر…

Read More

جی سی ویمن یونیورسٹی فیصل آباد کی وائس چانسلر شپ: خانزادی خوفزدہ

فیصل آباد (احمد یٰسین) جی سی ویمن یونیورسٹی فیصل آباد کی وائس چانسلر شپ کا چارج سنبھالنے کے حوالے سے نو تعینات شدہ ڈاکٹر خان زادی فاطمہ بظاہر خوف زدہ ہیں۔ فیصل آباد کی خواتین کی واحد جامعہ ڈیڑھ ماہ سے بغیر سربراہ کے چل رہی ہے اور تعیناتی کے احکامات جاری ہونے کے باوجود خان زادی فاطمہ صوابی سے فیصل آباد تک کا سفرایک ماہ میں بھی طے نہیں کر پائیں۔ نیوز لائن کے مطابق ایک ماہ قبل گورنر پنجاب محمد سرور نے ڈاکٹر خان زادی فاطمہ کو جی…

Read More

فیصل آباد‘ لاہورکے بجلی چوری نیٹ ورک کا سربراہ گرفتار: اہم انکشافات

فیصل آباد(نیوز لائن) کھڑریانوالہ سے پکڑے جانے والے بین اضلاعی بجلی چور گروہ کے سرغنہ شبیر کو عدالت نے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے ۔ملزم شبیر کی نشاندہی پر بجلی چوری میں ملوث فیصل آباد اور جھنگ کے 8مزیدصارفین کے خلاف بجلی چوری کے مقدمات کا اندراج کیا گیا ہے ۔ شبیر فیسکو( فیصل آباد) اور لیسکو(لاہور) ریجن میں میٹر میں شنٹ لگا کر اورریورس کر کے مختلف صنعتی اور گھریلو صارفین کو بڑے پیمانے پر بجلی چوری کروانے میں ملوث پایا گیا۔ الیکٹریشن شبیر لاہور کا…

Read More

جی سی ویمن : ڈپٹی رجسٹرار کی بے حسی’ ملازمین عید پر تنخواہوں سے محروم

فیصل آباد (احمد یٰسین) وائس چانسلر اور رجسٹرار سے محروم جی سی ویمن یونیورسٹی فیصل آباد کے سو کے لگ بھگ چھوٹے ملازمین عید پر بھی تنخواہ سے محروم ہیں۔ رجسٹرار کی بے حسی اور سنگدلی کا شکار ان چھوٹے ملازمین کو عید منانے کے قابل بنانے کیلئے فیکلٹی اور سینئر سٹاف کوچندہ مہم چلانی پڑی ۔ نیوز لائن کے مطابق جی سی ویمن یونیورسٹی فیصل آباد کے رجسٹرار کی بے حسی کی وجہ سے جامعہ کے سو کے لگ بھگ چھوٹے ملازمین عید پر بھی تنخواہوں سے محروم ہیں…

Read More

پشاور سے کراچی سمگل کی جانیوالی چھالیہ فیصل آباد میں پکڑی گئی

فیصل آباد (نیوز لائن) پاکستان کسٹمز کے اینٹی اسمگلنگ سیکشن نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 18کروڑ روپے مالیت کی ممنوعہ سپاری (بیٹل نٹس) پشاور سے کراچی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ہے۔ ٹرالر کو ڈرائیور اور کنڈکٹر سمیت سمندری موٹروے انٹرچینج سے حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔ دوسری کارروائی میں غیر قانونی طور پرسمگل شدہ ڈیزل سپلائی کرتے ہوئے دو ٹینکر بھی پکڑ لئے گئے ہیں۔فیصل آباد ڈرائی پورٹ پر اسٹنٹ کلکٹر کسٹمز محمد احمد ظہیر، سپرنٹنڈنٹ عرفان ممتاز، انسپکٹر محمود ڈوگر، عامر باجوہ، تنویر و…

Read More

قانون گیا بھاڑ میں : ٹریفک وارڈنز کیلئے چالان کے ٹارگٹ مقرر

فیصل آباد (نیوز لائن) فیصل آباد میں ٹریفک پولیس کے اعلیٰ حکام نے قوانین کو پس پشت ڈالتے ہوئے ٹریفک وارڈنز کیلئے چالان کی ٹارگٹ مقرر کردئیے ہیں اور ان کیلئے لازمی قرار دیا ہے کہ کسی بھی صورت ٹارگٹ پورا کریں۔ ٹارگٹ پورا نہ کرنے والے ٹریفک وارڈنز کو سخت سزائیں دینے کا عندیہ دیا جا رہا ہے۔ نیوز لائن کے مطابق نئے سی ٹی او فیصل آباد آصف ظفر چیمہ کے چارج سنبھالتے ہی ٹریفک وارڈنز کیلئے شہریوں کے چالان کرنے کے ٹارگٹ مقرر کرنے کی حکم نامہ…

Read More