پاکستان کی تقسیم’ بنگلہ دیش بننے کا کوئی ایک طبقہ ‘ لیڈر یا ادارہ ذمہ دار نہیں

فیصل آباد (نیوز لائن) پاکستان کی تقسیم اور بنگلہ دیش بننے کا کوئی ایک طبقہ ‘ لیڈر یا ادارہ ذمہ دار قرار نہیں دیا جا سکتا۔ عالمی حالات’ محرومی کا مسلسل احساس ‘مشرقی پاکستان کی لیڈر شپ کاعوامی مؤقف سے دور رہنا اور مطالبات کو نظر انداز کرنا’سیاسی’ معاشی و معاشرتی صورتحال اور دیگر بہت سے عوامل تقسیم کی وجہ بنے۔ ان خیالات کا اظہار مقررین نے معروف تاریخ دان اور جی سی یونیورسٹی کے شعبہ تاریخ و مطالعہ پاکستان کے انچارج ڈاکٹر رضوان اللہ کوکب کی کتاب ”مشرقی پاکستان…

Read More

بینظیر بھٹو ویمن سنٹرز کے ملازمین کے کنٹریکٹ روک لئے گئے

فیصل آباد (نیوز لائن) صوبہ بھر میں قائم شہید بےنظیر بھٹو ہیومن رائٹس سنٹر فارویمن کے سینکڑوں ملازمین نے کنٹریکٹ میں ایک ماہ بعد بھی توسیع نہیں کی گئی ان ملازمین کا کنٹریکٹ30جون2019کو ختم ہوگیا تھا جس کے بعد فوری طور پر ملازمین کا کنٹریکٹ ری نیو کیاجانا چاہیے تھا تاکہ ملازمین کوبلا تعطل تنخواہےں جاری کی جاسکیں مگر اس کے برعکس ابھی تک فیصل آباد سمیت صوبہ بھر کے شہید بےنظیر بھٹو ہیومن رائٹس سنٹرز فار ویمن کے تمام ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع نہیں کی گئی ہے جس…

Read More

ہراسانی کے الزامات: جی سی ویمن یونیورسٹی کا رجسٹرار عہدے سے فارغ

فیصل آباد (نیوز لائن) جی سی ویمن یونیورسٹی فیصل آباد کی وائس چانسلر ڈاکٹر روبینہ فاروق نے محمد اقبال کو رجسٹرار کے عہدے سے ہٹا دیا ہے اور ان کی جگہ ڈائریکٹر ایڈوانس سٹڈیز ظل ہما نازلی کو رجسٹرار کا اضافی چارج تفویض کردیا ہے۔ ظل ہما نازلی اس سے قبل بھی رجسٹرار کے طور پر یونیورسٹی میں خدمات سرانجام دیتی رہی ہیں۔ تاہم سابق وائس چانسلر نے ایک سے زائد عہدے رکھنے کی بناءپر ظل ہما نازلی کو رجسٹرار کے عہدے سے ہٹا دیا تھا اور ڈپٹی رجسٹرار محمد…

Read More

جی سی یونیورسٹی: فیشن اینڈ آرٹ کا12 سال بعد بورڈ آف سٹڈیز اجلاس

فیصل آباد (نیوز لائن) کوالٹی ایجوکیشن کے بلند بانگ دعوے کرنے والی جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے فیشن اینڈ آرٹ ڈیپارٹمنٹ نے12 سال تک اپنے بورڈ آف سٹڈیز کا اجلاس کرانا بھی گوارہ نہ کیا۔ایک دہائی سے بھی زائد عرصہ تک بورڈ آف سٹڈیز سے منظور کروائے بغیر طلبہ کے تھیسس اور پراجیکٹ منظور ہوتے رہے۔ سکیم آف سٹڈیز ‘ ایکسٹرنل ماہرین اور انٹرنل ماہرین کی منظوری بھی بورڈ آف سٹڈیز سے لئے بغیر ہی معاملات چلائے جاتے رہے۔ نیوز لائن کے مطابق جی سی یونیورسٹی کی فیکلٹی آف…

Read More

تحریک انصاف نے نیب زدہ شخصیت کو چیئرمین فیڈمک لگا دیا

فیصل آباد (احمد یٰسین) پاکستان تحریک انصاف نے فیصل آباد میں سرکاری انڈسٹریل اراضی کی ڈویلپمنٹ کے امور کی نگرانی ایسی شخصیت کو سونپ دی جو اربوں روپے کے پراپرٹی فراڈ میں ملوث ہے اور ان کے پراپرٹی فراڈ کے حوالے سے نیب میں معاملات چل رہے ہیں۔ فیصل آباد انڈسٹریل ڈویلپمنٹ مینجمنٹ کمپنی کا چیئرمین بن کر یہ نیب زدہ شخصیت اہم سرکاری عہدیداران سے ملاقاتیں کررہا رہی ہے اور اعلیٰ حکومتی عہدیداران سے تعلقات ظاہر کرکے اپنی فیملی کے انڈسٹریل گروپ کی گرتے ہوئے کاروبار کو سنبھالا دینے…

Read More

منشیات کیس: رانا ثناء کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 11 روز کی توسیع

فیصل آباد (نیوز لائن)  مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 11 روز کی توسیع کر دی گئی ہے۔ سپیشل سینٹرل عدالت کے جج خالد بشیر نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر اے این ایف حکام سے چالان کی تفصیلی کاپیاں طلب کر لی ہے۔ کیس کی سماعت اب 9 اگست کو ہو گی۔ کیس کی سماعت کے دوران فاضل جج خالد بشیر نے ریمارکس دیئے کہ رانا ثناءاللہ کمرہ عدالت میں موجود ہیں، اگر موجود ہیں تو انہیں روسٹرم پر…

Read More

پاکستان میں تاریخ پر بے مثال ریسرچ ہوئی: ڈاکٹر رضوان اللہ کوکب

اس حقیقت سے انکار ممکن ہی نہیں کہ کسی بھی معاشرے میں سدھار مؤثر پلاننگ کے بغیر نہیں لایا جا سکتا۔ پلاننگ کیلئے جہاں معاشرتی رویوں‘ معاشرے کی موجودہ صورتحال اور مستقبل کے اندازے لگانا ضروری ہے وہیں ماضی کے معاملات کی جانچ بھی ناگزیر ہے۔ ماضی میں کیا ہوتا رہا‘ کس طرح ہوا اور کس نے کیسے‘ کیا ایکشن کیا۔ کس طرح کی منصوبہ بندی کی گئی تھی‘ اس پر عمل کیسے ہوا اور نتائج کیا ملے۔ ماضی کے انہی افعال کے علم کو تاریخ کا نام دیا گیا…

Read More

ایک کروڑ نوکری پلان: پنجاب میں سکول اساتذہ کی بھرتی پر پابندی

فیصل آباد(احمد یٰسین) ایک کروڑ نئی نوکریاں دینے کا نعرہ بلند کرنے والی پارٹی کی پنجاب سرکار نے صوبہ بھر میں سکول اساتذہ کی نئی بھرتی کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔نیوز لائن کے مطابق سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے تما م متعلقین کو ہدائت کی ہے کہ نئی بھرتیاں نہ کی جائیں۔ 2020تک نئے اساتذہ نہ رکھے جائیں جبکہ پہلے سو موجود اساتذہ کی ریشنلائزیشن کی جائے۔ جہاں اساتذہ کی تعداد مطلوبہ تعداد سے زائد ہے وہاں سے استاد کو واپس بلا لیا جائے اور وہاں بھیجا جائے جہاں…

Read More

پاک فوج جمہوری حکومت کے ساتھ کھڑی ہے‘ وزیراعلیٰ عثمان بزدار

فیصل آباد (نیوز لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کا مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کرنا پاکستان کی کامیابی اور انڈیا کی بہت بڑی ناکامی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کو امریکہ کے کامیاب دورے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ امریکہ کے حالیہ دورے میں جو کامیابیاں ملی ہیں، اس سے پہلے کبھی نہیں ملیں۔ پہلی دفعہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کی ہے۔گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کے ہمراہ سرکٹ ہاؤس فیصل آباد میں میڈیا سے…

Read More

وزیر اعلیٰ کا ایک ہی چھت تلے 21ارب کے 7منصوبوں کا افتتاح

فیصل آباد (نیوز لائن) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے گورنر پنجاب چوہدری سرور کے ہمراہ فیصل آباد کا دورہ کیا۔انہوں نے سرکٹ ہاؤس فیصل آباد میں فیصل آباد کیلئے 7 بڑے ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا۔ پراجیکٹس پر مجموعی طور پر 21 ارب روپے سے زائد لاگت آئے گی۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے فیصل آباد شہر کیلئے ایسٹرن ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تعمیر کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا۔ گوگیرہ برانچ کینال سے منسلک پراجیکٹ 19 ارب 33کروڑ روپے…

Read More