رانا ثناء اللہ بیرون ملک فرار ہونے والے تھے: تمام کیس کھولنے کی تیاری

فیصل آباد (احمد یٰسین) سابق وزیر قانون اور مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر رانا ثناء اللہ کے حوالے سے سامنے آیا ہے کہ وہ بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش میں تھے۔ اے این ایف کے ہتھے نہ چڑھتے تو آئندہ چند روز میں وہ بیرون ملک فرار ہو سکتے تھے۔ حکومت نے ان کے خلاف ماضی میں درج تمام مقدمات کی تفتیش دوبارہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کیخلاف رانا فرخ وحید ٹارگٹ کلنگ گینگ اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کھولنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔…

Read More

اپوزیشن کی حکومت مخالف تحریک کو عوام نے مسترد کردیا: ندیم سندھو

فیصل آباد (نیوز لائن) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات چوہدری ندیم آفتاب سندھونے کہاکہ اپوزیشن کی جانب سے حکومت مخالف پالیسی کوملک کے22کروڑعوام نے مستردکرکے تحریک انصاف کی قیادت پربھرپوراعتمادکااظہارکرتے ہوئے ثابت کردیاہے کہ قوم لوٹ مارکرنے والوں کونہیں بلکہ کرپشن کیخلاف جہادکرنے والے عمران خان کے ساتھ ہے اپنے آفس میں آئے ہوئے تحریک انصاف کے ورکرزسے گفتگوکرتے ہوئے سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کے رکن نے کہاکہ ایمنسٹی سکیم کے ذریعے کالادھن سفیدکرنے والے آنے والی پریشانیوں سے محفوظ ہونگے اورقومی خزانے میں بھی خاطرخواہ اضافہ ہوگاانہوں نے…

Read More

منشیاف فروشی کے الزام میں سابق وزیر قانون رانا ثناء اللہ گرفتار

فیصل آباد (نیوز لائن) مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر اور سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ خان کو منشیات سمگلنگ کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ رانا ثناء اللہ کو انٹی نارکوٹکس فورس نے لاہور جاتے ہوئے موٹر وے پر حراست میں لیا۔ جبکہ رانا ثناء اللہ کے حوالے سے یہ بھی سامنے آیا ہے کہ وہ بیرون ملک فرار کی کوشش میں تھے اور انہوں نے دو روز بعد کی لندن کی ٹکٹ بھی لے رکھی تھیں۔ رانا ثناء اللہ کو گرفتار تو منشیات سمگلنگ کے…

Read More

سائزنگ و لومز مالکان کا زیرو ریٹنگ ختم کرنے کیخلاف احتجاج کا اعلان

فیصل آباد (نیوز لائن) آل پاکستان سائزنگ انڈسٹری ایسوسی ایشن اور کونسل آف لوم اونرز نے بجٹ میں ایس آر او1125ختم کرنے اور17فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے پر احتجاج کا اعلان کردیا سرپرست سائزنگ انڈسٹری ایسوسی ایشن شکیل انصاری‘چیئرمین زاہد رشید‘چیئرمین کونسل آف لوم اونرز وحید خالق رامے‘سابق صدر چیمبر آف کامرس چوہدری نواز‘حاجی طالب رانا نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے کہا کہ سیلز ٹیکس‘ٹرن اوور ٹیکس اور ڈالر میں اضافہ نے صنعتی اداروں کی کمر توڑ دی ہے صنعتی سیکٹر کے تمام پارٹس اور رامیٹریل کی قیمت بڑھنے سے…

Read More

تمام محکمے ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے اقدامات کریں: کمشنر فیصل آباد

فیصل آباد (نیوز لائن) ڈویژنل کمشنر محمود جاوید بھٹی نے ہدایت کی ہے کہ ڈویژن بھر میں دریاؤں کی طغیانی اورممکنہ غیر معمولی بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال سے بطریق احسن نپٹنے کیلئے تمام محکمے اپنی تیاریوں اور ذمہ داریوں میں کوئی کوتاہی نہ کریں تاکہ کسی بھی ہنگامی حالات میں متاثرہ افراد کی جان ومال کے تحفظ میں کوئی دقت یا مشکل پیش نہ ہو۔انہوں نے یہ ہدایت ایک اجلاس کے دوران فلڈ کنٹرول پلان پر عملدرآمد کی تفصیلات کاجائزہ لیتے ہوئے جاری کی جس میں ڈپٹی کمشنر فیصل…

Read More

ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کا مصنوعی گرانی کیخلاف فوری ایکشن کا حکم

فیصل آباد (نیوز لائن) ڈپٹی کمشنر سردار سیف اللہ ڈوگر نے کہا ہے کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بلاجواز اضافہ کرنے اور بے جا مہنگامی کے مرتکب دکانداروں سے سختی سے نمٹا جائے گا لہذا من مانی قیمتیں وصول کرنے سے گریز کریں۔بصورت دیگر وہ قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے۔انہوں نے یہ بات پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)طارق خاں نیازی بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے ضلع کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو سخت ہدایت کی کہ وہ مارکیٹوں اور بازاروں…

Read More

آبادی میں اضافہ غذائی قلت کا باعث بن سکتا ہے: وی سی جامعہ زرعیہ

فیصل آباد (نیوز لائن) ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ بڑھتی ہوئی آبادی کے تناظر میں اگر نئی نسلوں تک پانی‘ توانائی اور خوراک کے وافر اور پائیدار وسائل کی فراہمی یقینی نہ بنائی گئی تو انسانی زندگی کو مستقبل میں خطرناک مسائل اور چیلنجز کا سامنا ہوگا۔ زرعی یونیورسٹی کے کیس آڈیٹوریم میں موسمیاتی تبدیلیوں جیسی صورتحال سے نبرد آزما ہونے کیلئے حکمت عملی اور غذائی رجحانات پر منعقدہ ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر محمد اشرف (ہلال امتیاز) نے کہا کہ پانی‘ توانائی‘ خوراک‘ حیاتیاتی…

Read More

حکومت صنعتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے ہنگامی اقدامات کرے‘ عامر حنیف

فیصل آباد (نیوز لائن) صد ر انجمن آڑھتیاں سبزی و فروٹ منڈی سدھار میاں عامر حنیف نے وفاقی حکومت پرزوردیاہے کہ وہ ریونیو اکٹھا کرنے پر زور دینے کے بجائے ریونیو جنریشن میں اضافہ کی پالیسی بنائے تاکہ ملک میں صنعتی سرگرمیوں کے فروغ ملنے کی بنا پر روزگار کے مواقع پیدا ہوں اور ملکی برآمدات میں اضافہ ممکن ہو سکے، ہمارا المیہ تو یہ ہے کہ قائداعظم محمد علی جناح نے پاکستان کوایک ترقی یافتہ صنعتی و زرعی ملک بنانے کا خواب دیکھا تھا مگر ہمارے حکمرانوں نے اپنی…

Read More

تحریک انصاف ملکی خزانہ لوٹنے والوں کومعاف نہیں کریگی: فرخ حبیب

فیصل آباد (نیوز لائن) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری ریلویز میاں فرخ حبیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق ملکی ترقی اور عوامی خوشحالی اولین ترجیحات ہیں تحریک انصاف کی حکومت ملک سے کرپشن کا گند صاف کرنے میں مصروف ہے۔ جلد ہی عوام کو ریلیف ملنا شروع ہوجائے گا۔یہ بات انہوں نے اپنے دفترمیں حلقہ عوام سے گفتگوکرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ ملکی خزانہ لوٹنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔ منی لانڈرنگ کرنے والے بھی قومی مجرم ہیں۔وزیراعظم عمران خان کے…

Read More

شراب نوشی کا ملزم پولیس تشدد سے جاں بحق‘ لواحقین سراپاحتجاج

فیصل آباد (نیوز لائن) تھانہ سٹی جڑانوالہ پولیس کی حراست میں شراب پینے کے مقدمہ میں گرفتار ملزم مبینہ طورپر پولیس تشدد سے جاں بحق ہوگیا جسکے درجنوں لواحقین نے سول ہسپتال روڈ بلاک کرکے پولیس کیخلاف نعرے بازی کرتے ہوئے کئی پولیس ملازمین کو تشدد کا نشانہ بناڈالا پولیس نے اضافی نفری طلب کرکے مظاہرین سے مذاکرات کئے رواں سال پولیس حراست میں تیسرے ملزم کی ہلاکت ہے پولیس کے مطابق ملزم نے فروری کے دوران تھانہ کی چھت سے چھلانگ لگائی اور گر کر جاں بحق ہوا ملزم…

Read More