جی سی یونیورسٹی فیصل آباد: پوسٹ گریجویٹ داخلہ کی تاریخ میں توسیع

فیصل آباد (نیوز لائن) جی سی یونیورسٹی فیصل آباد نے ایم اے ‘ ایم ایس سی‘ ایم فل ‘ ایم ایس اور پی ایچ ڈی کے داخلہ کی تاریخوں میں توسیع کردی ہے۔ یونیورسٹی ترجمان کے مطابق جی سی یونیورسٹی کے پوسٹ گریجویٹ پروگرامز میں داخلہ کی آخری تاریخ 27اگست اور انٹری ٹیسٹ کی تاریخ 29اگست تھی۔ تاہم اب وائس چانسلرنے اس میں 2 دن کی توسیع کردی ہے۔ اب داخلہ فارم 29اگست تک جمع کروائے جا سکتے ہیں اور انٹری ٹیسٹ 31اگست کو ہوگا۔ یونیورسٹی ترجما ن کے مطابق…

Read More

جی سی یونیورسٹی: نان فیکلٹی سٹاف سے تھیسس سپروائز کرانیکا انکشاف

فیصل آباد (ندیم جاوید) جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کی ”ڈائنامک لیڈر شپ“ غیرقانونی طور پر نان فیکلٹی سٹاف سے ایم فل کے تھیسس سپروائز کرواتی رہی۔ سپروائزر کی نان فیکلٹی حیثیت سے گمراہ رکھ کر بورڈ آف سٹڈی سے بھی منظور لی جاتی رہے۔ ایم فل کے تھیسس سپروائز کروانے والے نان فیکلٹی سپروائزر پی ایچ ڈی بھی نہیں تھے۔ نیوز لائن کے مطابق جی سی یونیورسٹی فیصل آباد میں ریسرچ کے ساتھ کھلواڑ کرنے کا نیا کیس سامنے آیا ہے۔ جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے سابق وائس…

Read More

جی سی ویمن یونیورسٹی: 35سینئر اساتذہ کی 2عیدیں بغیر تنخواہ گزر گئیں

فیصل آباد (نیوز لائن) جی سی ویمن یونیورسٹی فیصل آباد کی 35سنیئر فیکلٹی ممبران کی دو عیدیں تنخواہ کے بغیر گزر گئیں۔ چار ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے کی وجہ سے ان اساتذہ کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے۔ نئی وائس چانسلر کی بنائی کمیٹی نے بھی گروپ بندی کے باعث ان سینئر اساتذہ کے مسئلے کو نظر انداز کئے رکھا اور ایڈمن بلاک کے سٹاف کا معاملہ حل کر کے خوشی کے شادیانے بجانا شروع کردئیے۔ نیوز لائن کے مطابق جی سی یونیورسٹی فیصل آباد میں…

Read More

رانا ثناءاللہ خاں کے خلاف مقدمہ سیاسی انتقام ہے‘ احسن اقبال

فیصل آباد (نیوز لائن) مسلم لیگ ن کے مرکزی جنرل سیکرٹری اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ نااہل حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے ہم تمام اپوزیشن جماعتوں سے رابطے میں ہیں اکتوبر میں حکومت کو ٹف ٹائم دیں گے۔ فیصل آباد میں ارکان اسمبلی اور پارٹی عہدیداران سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رانا ثناءاللہ ہماری پارٹی کا اثاثہ ہیں اس کے خلاف بے بنیاد مقدمہ اور گرفتاری سیاسی انتقام کی بدترین مثال ہے اور ان کے سسر کی وفات پر پیرول…

Read More

جشن آزادی تقریبات کے سلسلے میں گرلز والی بال مقابلوں کا انعقاد

فیصل آباد (نیوز لائن) جشن آزادی یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں ڈویژنل سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام گورنمنٹ ایم سی ماڈل گرلز ہائر سیکنڈری سکول سمن آباد میں گرلز والی بال مقابلے ہوئے۔ایڈیشنل کمشنر رائے واجد علی اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ڈویژنل سپورٹس آفیسر طارق نذیر، سی ای او ایجوکیشن علی احمد سیان،پرنسپل ادارہ شاہدہ رائے،سیکرٹری جنرل ڈسٹرکٹ کبڈی ایسوسی ایشن رانا عمران احمد خان،فرخ نواز ایڈووکیٹ،مسز نورین شازیہ،رخسانہ بتول،مسز طوبی،عظمی چوہدری،راحیلہ اعجاز،سدرہ یونس،مس فرح اور دیگر اساتذہ کے علاوہ طالبات بھی موجود تھیں۔ایڈیشنل کمشنر نے جشن آزادی یکجہتی…

Read More

آمد محرم: 57 شعلہ بیاں علماءکے فیصل آباد میں داخلے پر پابندی

فیصل آباد (نیوز لائن) آمد محرم الحرام کی وجہ سے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے 57 شعلہ بیان علما و ذاکرین کے فیصل آباد میں داخلے پر پاپندی عائد کر دی گئی ہے۔پابندی ڈپٹی کمشنر فیصل آباد سیف اللہ ڈوگر نے مختلف اداروں کی رپورٹ پر لگائی اور یہ پابندی دو ماہ تک عائد رہے گی۔ جن علماءپر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں اہل تشیع کے مولانا محمد حسین ڈھکو‘سید صفدر رضا بخاری(سرگودھا)‘مولانا ساجد نقوی (راولپنڈی)‘ سید محمد تقی (ملتان)‘مولانا گلفام ہاشمی‘ محمد فضل عباس (ملتان)‘مولانا غضنفر…

Read More

بیت المال سے تعلیمی وظائف کیلئے حلف نامے کی شرط ختم

فیصل آباد (نیوز لائن) ایم ڈی پاکستان بیت المال کی جانب سے مستحق مریضوں کو علاج معالجہ جبکہ مستحق سٹوڈنٹس کو تعلیمی وظائف کی مد میں فنڈز کے اجراءکےلئے بیان حلفی کی شرط ختم کردی گئی اس اقدام کا مقصد تعلیمی وظائف اور علاج معالجہ کی مد میں فنڈز کے اجراءکے پراسیس کو آسان بنانا ہے قبل ازیں تعلیمی وظائف اور علاج معالجہ کی مد میں فنڈز کے اجرا کےلئے مستحق مریضوں اور سٹوڈنٹس کو نہ صرف اپنے مستحق ہونے بلکہ فنڈز کے حصول کے بعد کسی بھی مرحلہ پرویری…

Read More

جی سی یونیورسٹی فیصل آباد میں پانچ نئے پروفیسرز کی سلیکشن

فیصل آباد (نیوز لائن) جی سی یونیورسٹی فیصل آباد میں پانچ نئے پروفیسرز کی سلیکشن ہوگئی ہے۔ پانچوں آئندہ چند دن میں نئے عہدوں کی جوائننگ دیں گے۔ نیوز لائن کے مطابق جی سی یونیورسٹی فیصل آباد مین پانچ نئے پروفیسرز کی سلیکشن کی گئی ہے۔ اس کیلئے یونیورسٹی کے سلیکشن بورڈ کا اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد کمال کی زیرصدارت ہوا۔ جن نئے پروفیسر کی سلیکشن کی گئی ہے ان میں سوشیالوجی ڈیپارٹمنٹ کی چیئرپرسن ڈاکٹر زہرا بتول‘ بائیو کیمسٹری کی چیئرپرسن ڈاکٹر شازیہ انور بخاری‘ مائیکرو بیالوجی…

Read More

بجلی چوری کیخلاف کوئی سستی برداشت نہیں کی جائیگی : فیسکو چیف

فیصل آباد (نیوز لائن) چیف ایگزیکٹو فیسکوشفیق الحسن نے کہا ہے کہ کمپنی کے مقرر کردہ اہداف ہر صورت پورے کئے جائیںاس سلسلے میں کوئی رعایت نہیں کی جائے گی بجلی چوری جیسے مکروہ جرم کے خلاف کوئی سستی برداشت نہیں کی جائے گی اور نائیٹ ریڈ کا سلسلہ تیز کیا جائے گا وہ فیسکو ہیڈکوارٹرز میں فرسٹ سرکل کے جائزہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ انھوں نے مزید کہا کہ کمپنی میں کارپوریٹ کلچر کے فروغ کےلئے اقدامات کئے جار ہے ہیں۔ انھوں نے زیادہ ٹرپنگ والے فیڈرز…

Read More

جشن آزادی: سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی زیر نگرانی باسکٹ بال مقابلے

فیصل آباد (نیوز لائن) ڈویژنل وڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک سے جشن آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں بوائز وگرلز کے مابین باسکٹ بال کے مقابلے ہوئے۔تفصیلات کے مطابق وائی ایم آر اورنیو ماڈل سکول کے مابین بوائز مقابلہ نیو ماڈل بوائز سکول غلام محمد آباد میں ہوا جو وائی ایم آر نے 44-46,30-12پوائنٹ سے جیت لیا جبکہ گرلز کا مقابلہ کریسنٹ سپورٹس کمپلیکس میں فیصل آباد گرین اور فیصل آبادریڈ کے مابین منعقد ہوا جس میں فیصل آباد گرین نے 48-40,25-20پوائنٹ سے کامیابی حاصل کی۔ڈویژنل سپورٹس آفیسر چوہدری طارق…

Read More