حکومتی رکن اسمبلی کا قریبی عزیز کلاشنکوف سمیت گرفتار: بغیر کارروائی رہا

فیصل آباد (نیوز لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی کا قریبی عزیز ہونے کے دعویدار نے معمولی تلخ کلامی پر شہر کی معروف ایجوکیشن اکیڈمی کے سامنے کلاشنکوف لہرا شہریوں کو شدید خوف میں مبتلا کردیا۔ ریسکیو 15پر کال کے بعد کلاشنکوف بردار نوجوان کو تھانہ گلبرگ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کرلیا لیکن حکومتی رکن اسمبلی کے ساتھ قریبی عزیز داری سامنے آنے پر کلاشنکوف بردار نوجوان کو بغیر کسی کارروائی کے ہی رہا کرتے بنی۔فیصل آباد پولیس کے ترجمان تھانے میں موجود ہونے کے…

Read More

جی سی ویمن یونیورسٹی میں ریسرچ کلچر کے فروغ کیلئے تربیتی ورکشاپ

فیصل آباد (نیوز لائن) گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد کے شعبہ فزکس کے زیراہتمام ” پاکستان میں سائنسی تحقیق اور جدت کو فروغ دینے“سے متعلق دو روزہ بین الاقوامی تربیتی ورکشاپ کا انعقادکیا گیا ۔تقریب کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر روبینہ فاروق نے کی جبکہ ڈاکٹر خرم جوئیہ اور ڈاکٹر محمدشکیل احمد ورکشاپ کے ریسورس پرسن تھے۔ ورکشاپ کا مقصد پاکستان میں ریسرچ کلچر کو فروغ دینا اورتحقیقی اشاعتوں اور دانش کی حقوق ملکیت بارے فیکلٹی و طلبہ کو آگاہ کرنا تھا۔ اس ورکشاپ کی کنوینئر انچارج شعبہ…

Read More

پلانٹ فار پاکستان مہم: فیصل آباد میں 8لاکھ پودے لگانے کا فیصلہ

فیصل آباد (نیوز لائن) وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق پلانٹ فار پاکستان مہم کے سلسلے میں ڈویژن بھر میں 8 لاکھ پودے لگائے جائیں گے جس کا افتتاح محکمہ جنگلات کے زیر اہتمام گٹ والا فاریسٹ پارک میں بیک وقت مختلف اقسام کے پانچ سو پودے لگا کر کیا گیا ۔ ڈویژنل کمشنر جاوید محمود بھٹی نے اس موقع پر گلاب کا پودا لگا کر مہم کا افتتاح کیا ۔ ڈویژنل فاریسٹ آفیسر وجہیہ الدین احمد ‘ ڈائریکٹر زراعت چوہدری عبدالحمید ‘ اسسٹنٹ کمشنر ( جنرل )…

Read More

باشعور عوام نے اپوزیشن کی منفی سیاست کو مسترد کردیا: شہزاد یونس

فیصل آباد (نیوز لائن) صوبائی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف شہزاد یونس شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان کے باشعور عوام نے (ن)لیگ اور پی پی کی منفی سیاست کو رد کر دیا ہے اور یوم سیاہ کی ناکامی اپوزیشن کیلئے نوشتہ دیوار ہے۔اپوزیشن جماعتیں محض ذاتی مفادات کی خاطر آج اکٹھی ہوئی ہیں۔ مخالفین کے پاس پاکستان کو آگے لے جانے کا کوئی ایجنڈا نہیں اور یہ عناصر ملکی مفادات کو بالائے طاق رکھ کر ذاتی ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔نئے پاکستان میں کرپشن کی کوئی گنجائش…

Read More

حکمران تیل بم گرا کرمعیشت کو تبا ہ کررہے ہیں: علی احمد گورایہ

فیصل آباد (نیوز لائن) کسان بورڈ کے ضلعی صدرعلی احمدگورایہ نے کہا ہے کہ حکومت تیل بم گرا کرزرعی معیشت کی تباہی کا سبب بن رہی ہے۔ حکمران طبقہ نے پٹرول اورڈیزل بم کا ڈرون حملہ کر کے ستر فی صد کسانوں کی معیشت کا بیڑہ غرق کردیا ہے۔عید الاضحی کے موقع پر تیل کی قیمتوں میں اضافہ کرکے حکمرانوں نے عید کی خوشیاں ماند کر دی ہیں۔ بھارتی آبی دہشت گردی کی وجہ سے کسان پہلے ہی پریشان تھے مگر اب تیل کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ قریب…

Read More