جی سی یونیورسٹی فیصل آباد میں ”نوجوانان پاکستان “کے عنوان سے سیمینار

فیصل آباد (نیوز لائن) جی سی یونیورسٹی فیصل آباد میں نوجوانان پاکستان کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔مہمان خصوصی صوبائی جی سی یو ایف کے پرو چانسلر اور وزیر ہائیر ایجوکیشن یاسر ہمایوں تھے۔جبکہ تقریب کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد کمال نے کی۔ تقریب میں مہمان اعزاز صوبائی وزیر مذہبی امور سید سعید الحسن ‘ رکن قومی اسمبلی رائے مرتضی اقبال‘ ڈائریکٹر جنرل اسلامک ریسرچ انسٹی ٹیوٹ انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد ڈاکٹر ضیاءالحق‘ڈائریکٹر کرسچین سٹڈی سنٹر جینیفرجیگ جیون‘پروفیسر نذیر حسین‘ ایڈیشنل ڈی جی قائداعظم اکیڈمی…

Read More

جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کا نیا رجسٹرار بننے کیلئے ”جنگ“ شروع

فیصل آباد(احمد یٰسین) جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کی رجسٹرار شپ کیلئے جنگ شروع ہوگئی ہے۔ نئے رجسٹرارکیلئے یونیورسٹی کے اندر اور باہر بڑے پیمانے پر لابنگ ہورہی ہے۔ سیاسی سفارشوں اور انتظامی جدوجہد کے سلسلے کا بھی آغاز ہو گیا ہے۔ سنڈیکیٹ کے اجلاس میں رجسٹرار کیلئے سرچ کمیٹی بننے کے بعد جنگ مزید تیز ہو جائے گی۔ نیوز لائن کے مطابق جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے موجودہ رجسٹرار غلام غوث کی مدت تعیناتی چند ہفتوں میں ختم ہورہی ہے۔ یونیورسٹی نے اس سے قبل ہی نئے رجسٹرار…

Read More

ن لیگ نے فیصل آباد میں آئی ٹی یونیورسٹی کا ڈھونگ رچایا: یاسر ہمایوں

فیصل آباد (نیوز لائن) صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ ہمایوں یاسر نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن نے دھرنے کا اعلان تو کر دیا ہے لیکن ابھی تک ان سے یہی کنفرم نہ ہوسکا ہے کہ وہ دھرنا کس بات پر دینا چاہ رہے ہیں، فیصل آباد کی گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں منعقدہ پیغام پاکستان سیمینار میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا مزید کہنا تھا کہ فضل الرحمن کو نہ یہ معلوم ہے کہ…

Read More

پی ٹی آئی حکومت زرعی ترقی کیلئے کوشاں ہے‘ چیئرمین کشمیر کمیٹی

فیصل آباد (نیوز لائن) چیئرمین کشمیر کمیٹی سید فخر امام نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت زراعت کی ترقی اور کاشتکار کی معاشی حالت میں بہتری کیلئے پرعزم ہے اور سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی سربراہی میں قومی کمیٹی برائے زرعی ترقی میں وہ کپاس کی امدادی قیمت کے تعین سمیت ریسرچ و ڈویلپمنٹ بجٹ میں اضافہ کیلئے کسانوں کی بھرپور وکالت کا فریضہ سرانجام دے رہے ہیں۔زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے سنڈیکیٹ روم میں کپاس کی پائیدار پیداوار اور اس میں کمی کی وجوہات پر منعقدہ…

Read More

بجلی کنکشن کیلئے فائلر کی شرط: فیسکو میں ایف بی آر کا کاونٹر قائم

فیصل آباد (نیوز لائن) بجلی کنکشن کیلئے فائلر کی شرط لگنے کے بعد صارفین کی مشکل حل کرنے کیلئے فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے آفس میں ایف بی آر کا ہیلپ ڈیسک قائم کردیا گیا ہے۔ فیسکو کسٹمر سروسز سنٹر میں بنائے گئے ہیلپ ڈیسک پر ایف بی آر کے نمائندے دفتری اوقات میں موجودر ہیں گے۔صنعتی و کمرشل صارفین ون ونڈو آپریشن کے تحت ایف بی آر میں رجسٹریشن کےئے اپنی فائل جمع کروائیں گے اور انہیں رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جاری کئے جائیں گے ۔اس حوالے سے فیسکو ترجمان…

Read More

بغیر طلاق دوسرا نکاح کرنے والی خاتون کے خلاف مقدمہ درج

فیصل آباد (نیوز لائن) نکاح پرنکاح کرنے کے الزام میں فیصل آبادکی بشریٰ انوراوراسلام آبادسے تعلق رکھنے والے سید عرفان مقدمہ کی زدمیں آگئے ۔مدینہ ٹاون پولیس کے ذریعے قانونی کارروائی کرانے والے الفتح گارڈن ایسٹ کینال روڈکے قیصرمحمود کے مطابق اس کے طلاق دیئے بغیرایک ماہ قبل بیش قیمت کار چوری کرکے لے جانےوالی اسکی سابقہ اہلیہ نے رابطہ ہونے پرموقف اختیارکیاکہ و ہ سید عرفان سے نکاح کرچکی ہے۔قیصرمحمود کے مطابق شریعت اورخلاف قانون دوسرانکاح کرنے والی اہلیہ اسے نابالغ بیٹالے جانے کی دھمکی بھی دے چکی ہے۔…

Read More

ریونیو ڈیپارٹمنٹ سالانہ ریکوری ٹارگٹ پورا کرنے میں بری طرح ناکام

فیصل آباد (نیوز لائن) فیصل آباد ڈویژن کے چاروں اضلاع مالی سال2018-19کے دوران محکمہ مال کی طرف سے سٹمپ ڈیوٹی‘زرعی انکم ٹیکس‘آبیانہ اور لینڈ ریونیو میوٹیشن فیس کی مد میں ریونیو وصولی کے مقررہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہے چاروں اضلاع نے مقررہ ہدف سے ایک ارب93کروڑ12لاکھ 47ہزار کم وصول کئے ضلع فیصل آباد کو5ارب81کروڑ25لاکھ 10ہزار کا ہدف ملا تھا مگر ریونیو ڈیپارٹمنٹ 4ارب58کروڑ64لاکھ69ہزار کی وصولی کرسکا اور ہدف سے ایک ارب22کروڑ60لاکھ41ہزار کم وصول کئے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کوایک ارب28کروڑ 77لاکھ کا ہدف ملا تھا مگر ریونیو ڈیپارٹمنٹ…

Read More