جی سی یونیورسٹی: شعبہ علوم اسلامیہ و عربی کے زیراہتمام ورکشاپ کا انعقاد

فیصل آباد (نیوز لائن) شعبہ علوم اسلامیہ و عربی گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے زیر اہتمام ایک روزہ قومی ورکشاپ بعنوان ’معاصر دنیا میں مطالعات علوم و اسلامیہ و عربی تحدیات و امکانات‘ منعقد ہوئی، پروگرام کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف اعوان (ڈین کلیہ اسلامک و اورینٹل لرننگ) نے کی، آغاز میں ڈاکٹر غلام شمس الرحمن (چیئرمین علوم اسلامیہ و عربی) نے ورکشاپ کے اغراض و مقاصد بیان کئے اور مہمانوں کو خوش آمدید کہا، انہوں نے کہا کہ طلبہ نے جو میدان کا انتخاب کیا ہے وہ بہت اہم…

Read More

ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں 30نومبر تک توسیع

فیصل آباد (نیوز لائن) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے رجسٹرڈ ٹیکس گزاروں کیلئے ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک مرتبہ پھر ایک ماہ کی توسیع کردی ہے جبکہ ایف بی آر حکام نے واضح کیا ہے کہ اس میں مزید توسیع نہیں کی جائے گی۔ نیوز لائن کے مطابق رجسٹرڈ ٹیکس گزاروں کے اپنے اخراجات اور آمدن کی تفصیلات جمع کروانے کی توسیع شدہ آخری تاریخ 30اکتوبر تھی تاہم اس تاریخ تک بھی ٹیکس گزاروں کی بڑی تعداد اپنی ریٹرن جمع نہیں کروا سکی۔ ٹیکس گزاروں کی مشکلات…

Read More

فیصل آباد کے تاجروں کا حکومت کے ساتھ مذاکرات پر مایوسی کا اظہار

فیصل آباد (نیوز لائن) فیصل آباد کی تاجر تنظیموں نے حکومت کی طرف سے شناختی کارڈ کی شرط کو تین ماہ کیلئے موخر کرنے سمیت دیگر نکات کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت کی طرف سے تاجروں کو وقت گذاری کیلئے ایک لولی پاپ دیا گیا ہے جس سے تاجروں کو کوئی ریلیف تو نہیں مل سکتا بلکہ آنے والے دنوں میں مسائل مزید بڑھیں گے صدر سپریم انجمن تاجران حاجی اسلم بھلی نے کہا کہ 31جنوری تک ٹرانزیکشن پر کوئی کارروائی نہ کرنے کا کہا…

Read More

فیصل آباد کے صنعتکارماحولیاتی آلودگی پر سیل فیکٹریاں کھلوانے میں ناکام

فیصل آباد(نیوز لائن) اعلیٰ سطحی مذاکرات کے باوجودصنعتکاروں کی طرف سے قابل عمل طریقہ کاراپنائے نہ جانے کے سبب ماحولیاتی آلودگی کی وجہ سے سیل کئے گئے 21میں سے کوئی ایک بھی انڈسٹریل یونٹ ڈی سیل نہ کیاجاسکا۔ ڈائریکٹرجنرل انوائرنمنٹ پنجاب سے مذاکرات کے ایک روزبعدکئی صنعتکارفیکٹریاں چالو کرانے کے لئے محکمہ تحفظ ماحول کے مقامی دفترجاپہنچے۔بوائلرڈی سیل کرنے کے مطالبہ پر مقامی عملہ کی طرف سے انہیں انوائرنمنٹ ہیڈکوارٹررجوع کرنے کامشورہ دیاگیا۔عملے کاکہناتھاکہ انڈسٹریل یونٹس کے نقائص دورکرانے کی یقین دہانی کرائے جانے پرمجازافسران مخصوص مدت کے لئے یونٹ…

Read More

جی سی یونیورسٹی کا سینئر پروفیسر ریسرچ پلیج ریزم میں ملوث نکلا

فیصل آباد (نیوز لائن) جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے پروفیسرز کی سنیارٹی لسٹ میں پہلے دس سنیئر ترین پروفیسرز میں شامل انچارج ڈین مینجمنٹ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر حضور محمد صابر سرقہ شدہ ریسرچ میں ملوث نکلے۔ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی ہدائت پر سرقہ شدہ مواد بارے انکوائری کیلئے بنائی ہوئی یونیورسٹی کے تحقیقاتی کمیٹی (پلیج ریزم سٹینڈنگ کمیٹی) نے ڈاکٹر حضور محمد صابر کے گیارہ ریسرچ پیپرز میں پلیج ریزم کی نشاندہی کرکے انکے خلاف کارروائی کی سفارش کردی۔ نیوز لائن کے مطابق جی سی یونیورسٹی فیصل آبادکے پروفیسرز…

Read More

جی سی یونیورسٹی فیصل آباد میں یوم کشمیر کے حوالے سے سیمینار

فیصل آباد(نیوز لائن) انڈیا کے کشمیر کوفلسطین بنانے کی سازش یہودی ذہنیت کی تیار کردہ دکھائی دیتی ہے۔ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے پیچھے ہندو کی بڑے پیمانے پر کشمیری علاقوں میں آبادکاری کا منصوبہ کارفرما ہے۔ اقوام عالم کو کشمیر کے حل طلب مسئلے کو سمجھ کر اس کے سلجھاؤ کیلئے عملی اقدامات کرنا ہوں گے وگرنہ یہ ایٹمی فلیش پوائنٹ عالمی امن کو تباہ کرنے کا باعث بن سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار معروف محقق اور جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے شعبہ تاریخ و…

Read More

جی سی یونیورسٹی فیصل آباد: پانچ شعبوں کے انچارج تبدیل‘ ایک فوری واپس

فیصل آباد(نیوز لائن) جی سی یونیورسٹی فیصل آباد میں پانچ شعبہ جات کے انچارج تبدیل‘ ایک کو تبدیلی کے چند گھنٹے بعد ہی واپس پہلی پوزیشن پر لگا دیا گیا۔ نیوز لائن کے مطابق جی سی یونیورسٹی فیصل آبادکے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد کمال نے جامعہ کے پانچ شعبہ جات کے انچارج تبدیل کردئیے۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد کلیم کھوسہ کو پرفیسر ڈاکٹر نواز نعیم کی جگہ فیکلٹی آف انجینئرنگ ٹیکنالوجی کا انچارج تعینات کردیا گیا ہے۔ یونیورسٹی کے شعبہ ماس کمیونیکشن و میڈیا سٹڈیز کے انچارج کی طویل عرصہ…

Read More

مسئلہ کشمیر حل نہ کروانا اقوام متحدہ کی افادیت پر سوالیہ نشان ہے

فیصل آباد (نیوز لائن) اقوام متحدہ کا عالمی امن یقینی بنانے کیلئے کردار نظرانداز نہیں کی جا سکتا لیکن کشمیر اور وسط ایشیا کے دوبڑے اور امن عالم کو کسی بھی وقت تباہ کردینے والے جھگڑے طے نہ کرسکنا یو این او کے کردار اور افادیت پر سوالیہ نشان ہے۔ عالمی دنیا کو اس مسئلے پر سوچنا ہوگا۔ یہ دونوں مسئلے خاص طور پر کشمیر ایسا ایشو ہے کہ کسی بھی وقت چنگاری سے شعلہ بن کر دنیا کے امن کو تہہ و بالا کرسکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار…

Read More

فیکٹری مالکان کا ”شاہانہ“ احتجاج: عوامی رنگ بھرنے کیلئے مزدور لیڈر بھی طلب

فیصل آباد (احمد یٰسین) سرمایہ داروں سے ٹیکس وصولی رکوانے کیلئے محنت کشوں کے حقوق کے علمبردار لیبر لیڈر بھی فیکٹری مالکان کے ہم رکاب ہوگئے۔سائزنگ فیکٹریوں‘ پاور لومز اور دیگر کارخانہ داروں کیخلاف سارا سال سڑکوں پر رہنے والے لیبر لیڈر وں نے سرمایہ داروں کیخلاف حکومت کے متحرک ہوتے ہی سرمایہ داروں کی حمائت میں احتجاج شروع کردیا ہے۔ نیوز لائن کے مطابق فیکٹری مالکان کی ٹیکس چوریاں روکنے اور ٹیکس چوروں کیخلاف قانونی کارروائی شروع ہوتے ہی سائزنگ اور پاورلومز فیکٹریوں کے ”کروڑپتی“مالکان نے احتجاج شروع کردیا…

Read More

نصرت بھٹوکی آٹھویں برسی پر پیپلز پارٹی فیصل آباد کی خصوصی تقریب

فیصل آباد(نیوز لائن) مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو جمہوریت کا ایک روشن استعارہ تھیں، ان کی تمام عمر جمہوریت کی مضبوطی اور جمہوری اداروں کے استحکام کیلئے جدوجہد میں گزری ہے۔ 1977 میں ایک سازش کے تحت جب ذوالفقارعلی بھٹو شہید کی عوامی اور آئینی حکومت کو گرا کر انہیں پابند سلاسل کر دیا گیا تو یہ نصرت بھٹو ہی تھیں کہ جنہوں نے جمہوریت، قانون اور آئین کی بالا دستی کیلئے اپنا الم بلند کیا اور ریاستی جبر اور آئین کی پائیمالی کیخلاف اس وقت کے جابر و آمر…

Read More