عید کا تحفہ : فیصل آباد میں آٹا نایاب’قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگیں

فیصل آباد (احمد یٰسین) فیصل آباد میں آٹا نایاب ہو گیا ہے۔ شہر کے متعدد علاقوں میں آٹا دستیاب ہی نہیں ہے۔ گلی محلے کی دکانوں کا تو کیا کہنا بڑے بڑے سٹورز پر بھی آٹا میسر نہیں ہے۔ یوٹیلیٹی سٹورز بھی آٹے کی فراہمی سے انکاری ہیں۔ جبکہ جہاں مل رہا ہے وہاں انتہائی مہنگے داموں ‘ کم مقدار میں اور شناختی کارڈز کی نقل جمع کرکے دیا جا رہا ہے۔ نیو زلائن کے مطابق فیصل آباد میں آٹا کی سپلائی بری طرح متاثر ہونے کی اطلاعات ہیں۔ شہر…

Read More

مزدوروں نے سرمایہ داروں سے خوفزدہ ڈائریکٹر لیبر کو پہننے کیلئے چوڑیاں دیدیں

فیصل آباد (احمد یٰسین) بھٹہ مزدوروں نے صنعتکاروں سے خوفزدہ ہو کر محنت کشوں کے حقوق کا تحفظ کرنے کی ذمہ داری نبھانے سے احتراز کرنے والے ڈائریکٹر لیبر فیصل آباد ملک منور اعوان کو پہننے کیلئے چوڑیاں دیدیں۔ ڈائریکٹر لیبر کے آفس کے باہر احتجاج کرنیوالے مزدور جب ڈائریکٹر لیبر کے آفس پہنچے تو محنت کش خواتین نے اپنی چوڑیاں اتار کر ڈائریکٹر لیبر کو پیش کردیں۔ اس موقع پر محنت کشوں کا کہنا تھا کہ ڈائریکٹر لیبر رانا منور صنعتکاروں اور بھٹہ مالکان سے خوفزدہ ہیں اور محنت…

Read More

عہد لازوال، لیونگ لیجنڈ : ڈاکٹر شبیر احمد قادری – تحریر ریاض احمد قادری

یادوں کے دریچے سے ذرا جھانکوں تو مجھے یاد ہے کہ جب میں نے 1978 میں روزنامہ امروز بچوں کی دنیا میں کہانیاں لکھنا شروع کیں اس وقت میں آٹھویں جماعت کا طالب علم تھا۔ اسی دوران ایک دن شمع بکسٹال نڑوالہ چوک پر میری نظر بچوں کے ایک رسالہ ” بچوں کی باجی” پر پڑی، فوراََ خرید لیا ایک روپیہ قیمت تھی۔ اس میں ایک اشتہار پڑھا لکھا تھا دو ماہ بعد “بچوں کی باجی” کا ” شرارت نمبر شائع ہوگا اپنی تحریریں ارسال کریں۔ میں نے بھی اپنی…

Read More

روزنامہ 92 نیوز فیصل آباد سے چھانٹیوں کی مذمت: اشتہارات بند کرنے کا مطالبہ

فیصل آباد (نیوزلائن) فیصل آباد یونین آف جرنلسٹس نے روزنامہ 92نیوز فیصل آباد سے سٹاف کو فارغ کئے جانے کے اقدام کی شدید مذمت کی ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ روزنامہ 92نیوز فیصل آباد کے ہرطرح کے سرکاری اشتہارات بند کئے جائیں اور اخبار کے پبلشر حیدر امین کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ فیصل آباد یونین آف جرنلسٹس کے صدر ندیم جاوید، جنرل سیکرٹری ذیشان خان اور دیگر عہدیداران نے اپنے بیان میں کہا کہ روزنامہ 92 نیوز فیصل آباد کے سٹاف کو فارغ کرنے کا صاف…

Read More

کرونا سے اموات کی شرح: سب سے زیادہ خیبر اور پنجاب میں رہی

فیصل آباد (احمد یٰسین) پاکستان میں کرونا پھیلنے کے بعد پہلے چار ماہ کے دوران چاروں صوبوں ، گلگت اور وفاقی دارلحکومت میں سے موزی مرض سے اموات کی شرح سب سے زیادہ خیبر پختونخواہ میں رہی دوسرے نمبر پنجاب اور تیسرے نمبر پر گلگت رہا ۔ آبادی کے تناسب سے شہریوں کے متاثر ہونے کی شرح سب سے زیادہ اسلام آباد میں رہی جبکہ دوسرے نمبر پر سندھ رہا۔ ایکٹو کیسز کے حوالے سے بھی سب سے زیادہ خطرناک صورتحال اسلام آباد میں ہے اور دوسرے نمبر پر خٰبر…

Read More

پراپرٹی فراڈ: ن لیگی ایم پی اے کے خلاف اعلیٰ سطحی تحقیقات شروع

فیصل آباد (ندیم شہزاد) مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کے باوجود پی ٹی آئی کے ایم این اے کے ساتھ مقامی اتحاد بناکر الیکشن جیتنے والے فیصل آباد سے تعلیق رکھنے والے ن لیگی ایم پی اے مہر حامد رشید اور ان کے بھائی مہر عبدالرؤف رشیداور ان کے پارٹنرز کیخلاف پراپرٹی فراڈ میں ملوث ہونے اور آمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے کی اعلیٰ سطحی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ تحقیقاتی ادارے دونوں بھائیوں کے اثاثہ جات اور پراپرٹی فراڈ کی تفصیلات اکٹھی کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔ نیوز…

Read More

یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب فیصل آباد کیمپس ایک مرتبہ پھر غیرقانونی قرار

فیصل آباد ( احمد یٰسین) پنجاب حکومت نے یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کے فیصل آباد سمیت آٹھ شہروں میں کیمپس غیرقانونی قرار دیتے ہوئے ان میں داخلوں پر پابندی عائد کردی ہے۔ اور طلبہ کے نام الرٹ جاری کیا ہے کہ اس کیمپس میں کسی طور داخلہ نہ لیا جائے۔ فیصل آباد کے علاوہ یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کے بہاولپور’ گوجرانوالہ’ گجرات’ ملتان ‘ راولپنڈی’ سرگودھا اور سیالکوٹ میں بنائے گئے کیمپس بھی غیرقانونی قرار دے دئے گئے ہیں ۔ پنجاب حکومت سے بہت پہلے ہائیر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان…

Read More

بزدار حکومت کا موبائل اراضی ریکارڈ و رجسٹریشن سنٹر چلانے کا اعلان

لاہور (نیوز لائن) بزدار حکومت عوامی مسائل کے حل کیلئے جدید انداز میں موثر اقدامات کر رہی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر اراضی ریکارڈ سے متعلقہ خدمات عوام کو ان کی دہلیز پر فراہم کرنے کیلئے صوبے میں موبائل اراضی سینٹرز متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ موبائل اراضی سینٹرز شروع کرنے کیلئے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ اس اقدام سے دور دراز علاقوں کے لوگوں کو ان کے گھروں کے قریب زمین سے متعلقہ خدمات ملیں…

Read More

تعلیمی مرغی خانے: کرونا اور آن لائن ایجوکیشن – تحریر وسعت اللہ خان

کیا اساتذہ تھے! تنخواہ قلیل ہے کہ کثیر، سہولتیں میسر ہیں کہ نہیں، عہدے میں ترقی ہوگی یا نہیں، یہ ان کا مسئلہ ہی نہیں تھا۔ ویسے بھی ان باتوں پر غور کرنے کی فرصت ہی کہاں تھی ایسے اساتذہ کے پاس۔ انہیں تو بس یہ فکر لاحق رہتی تھی کہ نالائق شاگرد کچھ پڑھ لکھ لیں، تھوڑی بہت تمیز تہذیب سیکھ لیں، اچھائی برائی کا بنیادی فرق جان لیں، پچھلوں کے مقابلے میں قدرے بہتر شہری بن جائیں، لغویات میں نہ پڑیں اور آج کا کام کل پر مت…

Read More

کرونا: پی ٹی آئی حکومت ٹیسٹ کم کرکے عوام کو دھوکہ دے رہی ہے: بلاول

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی حکومت پر جان بوجھ کر کورونا ٹیسٹنگ کم کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کا وزیراعظم رہنا جمہوریت، معیشت اور ہرپاکستانی کی زندگی اور صحت کے لیے خطرہ ہے۔  سندھ اسمبلی آڈیٹوریم میں وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے  بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وفاقی حکومت شہریوں کی زندگی داؤ پر لگا رہی ہے، کورونا کی ٹیسٹنگ کم ہونا عوام کے خلاف سازش ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک…

Read More