جی سی یونیورسٹی فیصل آباد: اکیڈمک کونسل کے 6 فیکلٹی ممبران کا انتخاب

فیصل آباد (نیوز لائن) جی سی یونیورسٹی کی اکیڈمک کونسل کے چھے فیکلٹی ممبران کا انتخاب کر لیا گیا ہے۔فیکلٹی کے نمائندوں کا چناؤ کرنے کیلئے الیکشن یونیورسٹی کے اولڈ کیمپس میں ہوا۔الیکشن کمیٹی کے چیئرمین کے فرائض ڈین سوشل سائنسز ڈاکٹر محمد عاصم محمود نے ادا کئے۔ ایسوسی ایٹ کی دو نشستوں پر ڈاکٹر شہزاد حسین چٹھہ 20 اور ڈاکٹر محمد شریف 18ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔ڈاکٹر تنویر احمد 15ووٹ لے کر تیسری پوزیشن پر رہے۔ اسسٹنٹ پروفیسر کی دونوں نشستوں پر یونائٹڈ گروپ کے امیدوار جیت گئے۔ ڈاکٹر سروش اقبال 136اورڈاکٹر حسیب انور 111ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔ ڈاکٹر عابدہ نصیر 86′ ڈاکٹر ناصر رسول72 اور ڈاکٹر غلام مصطفی 40ووٹ حاصل کرسکے۔ لیکچرار کی دو نوں نشستوں پر ریفارمرز گروپ کے نفیس احمد 82اور عنبرین 73نے کامیابی حاصل کی۔ ان کے مقابل سعدیہ نے 56اور حسن نے 49ووٹ حاصل کئے۔ الیکشن کے موقع پر یونیورسٹی میں خوب گہما گہمی نظر آئی تاہم کوئی ناخوشگوار صورتحال دیکھنے میں نہ آئی اور تمام انتخابی عمل پر امن ماحول میں مکمل ہوا۔

Related posts