ڈاکٹر طیبہ شاہین تعلیمی بورڈ فیصل آباد کی پہلی خاتون سربراہ تعینات

فیصل آباد (نیوز لائن) پنجاب حکومت نے معروف ماہر تعلیم ڈاکٹر طیبہ شاہین کو تعلیمی بورڈ فیصل آباد کی چیئرپرسن تعینات کردیا ہے۔ وہ اعلیٰ و ثانوی تعلیمی بورڈ فیصل آباد کی سربراہ بننے والی پہلی خاتون ہیں۔ نیوز لائن کے مطابق تبدیلی سرکار نے ڈاکٹر طیبہ سمیت پنجاب کے چار تعلیمی بورڈز میں خواتین سربراہ لگائی گئی ہیں۔سابق رجسٹرار جی سی ویمن یونیورسٹی فیصل آباد کشور ناہید رانا کو ڈی جی خان بورڈ‘ ڈاکٹر کوثر کو سرگودھا بورڈ اور شمیم اختر کو ملتان بورڈ کی سربراہ لگایا گیا ہے۔ چار خواتین کے علاوہ چار مردوں کو بھی صوبے کے چار تعلیمی بورڈز میں سربراہ تعینات کیا گیا ہے۔ طارق محمود کو گوجرانوالہ بورڈ‘مظہر علی کو بہاولپور بورڈ‘کا چیئرمین تعینات کیا گیا ہے۔

Related posts