جی سی یونیورسٹی: وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد کمال نے چارج سنبھال لیا

فیصل آباد (نیوز لائن) جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے نئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد کمال نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ جی سی یونیورسٹی پہنچنے پر قائمقام وی سی پروفیسر ڈاکٹر ناصر امین‘ رجسٹرار غلام غوث‘ ڈائریکٹر ایڈوانس سٹڈیز پروفیسر ڈاکٹر صوفیہ انور‘ ڈائریکٹر امور طلبہ ڈاکٹر ندیم سہیل‘ کنٹرولر امتحانات شفقت حسین‘ ڈاکٹر آصف اعوان‘ ڈاکٹر حضور صابر اور دیگر سنیئر انتظامی عہدیداروں نے ان کا استقبال کیا۔ اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد کمال نے ڈینز و ڈائریکٹران کے ساتھ میٹنگ کی اور ان کے شعبہ جات اور ذمہ داریوں کے حوالے سے بریفنگ لی۔ اس موقع پر ڈاکٹر شاہد کمال نے اظہار خیال کرتے ہوئے اس عزم کاظہار کیا کہ وہ جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کو پاکستان کی بہترین یونیورسٹیوں میں شامل کرنے کیلئے اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کریں گے۔

Related posts