جی سی ویمن یونیورسٹی میں ریسرچ کلچر کے فروغ کیلئے تربیتی ورکشاپ

فیصل آباد (نیوز لائن) گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد کے شعبہ فزکس کے زیراہتمام ” پاکستان میں سائنسی تحقیق اور جدت کو فروغ دینے“سے متعلق دو روزہ بین الاقوامی تربیتی ورکشاپ کا انعقادکیا گیا ۔تقریب کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر روبینہ فاروق نے کی جبکہ ڈاکٹر خرم جوئیہ اور ڈاکٹر محمدشکیل احمد ورکشاپ کے ریسورس پرسن تھے۔ ورکشاپ کا مقصد پاکستان میں ریسرچ کلچر کو فروغ دینا اورتحقیقی اشاعتوں اور دانش کی حقوق ملکیت بارے فیکلٹی و طلبہ کو آگاہ کرنا تھا۔ اس ورکشاپ کی کنوینئر انچارج شعبہ فزکس عاصمہ خورشید تھیں۔ پروفیسر ڈاکٹر روبینہ فاروق اور ڈاکٹر شکیل نے اس بارے شرکاءکو آگاہی دی۔ ڈاکٹر شکیل احمد نے مختصر وقت میں موثر تحقیقی مقالہ لکھنے کے پوائنٹس پربھی روشنی ڈالی۔

Related posts