جی سی یونیورسٹی فیصل آباد میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی

فیصل آباد(نیوز لائن) کشمیری شہریوں پر بھارتی ظلم و و بربریت اوران کے حق خودارادیت کو دبانے کی کوششوں کے خلاف اور کشمیریوں سے ظہار یکجہتی کیلئے جی سی یونیورسٹی فیصل آباد میں ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت رجسٹرار جی سی یو ایف غلام غوث اور شعبہ تاریخ و مطالعہ پاکستان کے انچارج ڈاکٹر رضوان اللہ کوکب نے کی ۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ بھارت معصوم اور بے گناہ کشمیریوں پر ظلم و زیادتی کا سلسلہ بند کرے اس سے ان کے حقوق کو ہرگز دبایا نہیں جاسکتا ، کشمیر ہماری شہ رگ ہے اور پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں کیساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے اور ان کی سیاسی و سفارتی حمایت جاری رکھے گااور سب نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ دن دور نہیں جب انشاءاللہ کشمیر بھارتی تسلط سے آزاد ہو گا۔

Related posts